’’ ہم زاد ‘‘ ہیں بھائی ۔۔ آپ کا یہ کہنا ہی دعا ہے۔۔ کافی ہے آمین ثم آمین۔۔ سدا سلامتی ہو۔۔ آمین
ہاں ضرور فاتح بھائی ضرور بات کریں گے ۔۔
مقدس بٹیا کا کہنا آپ اپنی جگہ درست ہے۔۔ مگر ۔۔ میرے خیال میں یہی موقع ہوتا ہے کسی شاعر یاادیب کو مکمل جان لینے کا اور اس کے تخلیقی عمل پربات کرنے کا ۔۔
فاتح بھائی اپنا آپ لکھنا اور اس طرح لکھنا کہ نشتر بھی آلودہ ہونے سے بچ جائے کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔۔ بس جسے نصیب اسے نصیب ۔۔
ہم خود نہیں چاہتے کہ مزید آنسو لکھنے کی مشقت میں رہیں اور آپ کے آنسو سمیٹ بھی نہ پائیں۔۔ بس جذبات پر قابو نہ رہا تو اناپ شناپ لکھتا گیا کئی مرحلوں پر غزل نے کچھ جملے منہا بھی کیے کہ ایک اور نظم سسکیاں لینے لگتی۔۔