آج کی رات ہم پہ بھاری ہے

شکیب — مارچ 9، 2016 11:01 صبح
ان میں اشکوں کی ایک کیاری ہے​
مندرجہ بالا شعر میں ایک کی بجائے اَک ہونا چاہیے۔
یہ معلوماتی تھا۔ اب تک میں کیاری کو اسی تلفظ میں پڑھتا آیا ہوں جو یہاں باندھا گیا ہے۔ متوجہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس 'تلفظ' کے لیے کوئی لغت وغیرہ ہو تو ضرور عنایت فرمائیں، میں عرصہ سے اس کی تلاش میں ہوں۔ شان الحق حقی صاحب کی فرہنگ تلفظ کا نام سن رکھا ہے، کوئی اور فرہنگ ہو تو بھی چلے گی۔
فرخ منظور — مارچ 9، 2016 11:09 صبح
یہ معلوماتی تھا۔ اب تک میں کیاری کو اسی تلفظ میں پڑھتا آیا ہوں جو یہاں باندھا گیا ہے۔ متوجہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس 'تلفظ' کے لیے کوئی لغت وغیرہ ہو تو ضرور عنایت فرمائیں، میں عرصہ سے اس کی تلاش میں ہوں۔ شان الحق حقی صاحب کی فرہنگ تلفظ کا نام سن رکھا ہے، کوئی اور فرہنگ ہو تو بھی چلے گی۔

ہر لغت میں تلفظ دیا گیا ہوتا ہے اس کے لیے الگ سے لغت لینے کی ضرورت نہیں۔
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=کیاری
شکیب — مارچ 9، 2016 11:12 صبح
ہر لغت میں تلفظ دیا گیا ہوتا ہے اس کے لیے الگ سے لغت لینے کی ضرورت نہیں۔
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=کیاری
کوئی لغت پی ڈی ایف میں ہو تو ربط ارسال فرما دیں۔
فرخ منظور — مارچ 9، 2016 11:24 صبح
کوئی لغت پی ڈی ایف میں ہو تو ربط ارسال فرما دیں۔

کئی موجود ہیں۔ آپ کو کونسی چاہیے؟ اسی فورم کے ریفرینس سیکشن میں چلے جائیں۔ وہاں کافی لغات کے روابط موجود ہیں۔
سید عاطف علی — مارچ 9، 2016 11:35 صبح
ہمارے یہاں تو تڑخنا مستعمل ہے۔ شاعری میں گو اب تک نہیں سنا، لیکن آپ نے 'عجیب لفظ' کہا ہے اس لیے عرض کیا۔
مجھے تو عجیب سا لگا سو میں نے عرض کردیا۔عین ممکن ہے کہ استعمال ہوتا ہو۔
کیا آپ کے ہاں چٹخنا استعمال ہوتا ہے ؟
سلمان دانش جی — مارچ 9، 2016 12:19 شام
اس غزل کو براستہ اصلاح ِ سخن کے سیکشن ، یہاں پابند بحور کے سیکشن تک پہنچنا چاہیے تھا۔ اس غزل پر زبردست کی ریٹنگ زندہ و پائندہ باد
فرخ منظور — مارچ 9، 2016 2:10 شام
مجھے تو عجیب سا لگا سو میں نے عرض کردیا۔عین ممکن ہے کہ استعمال ہوتا ہو۔
کیا آپ کے ہاں چٹخنا استعمال ہوتا ہے ؟

یہ دیکھ لیجیے۔
http://urdulughat.info/words/10022-تڑخنا
ابن رضا — مارچ 9، 2016 2:17 شام
ہر لغت میں تلفظ دیا گیا ہوتا ہے اس کے لیے الگ سے لغت لینے کی ضرورت نہیں۔
http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=کیاری
کیاری بروزن پیاری ہی تو باندھا گیا ہے؟ کہ اسی قبیل کا ہے۔
تاہم ایک کیاری کو اک کیاری کردینے سے بھی کام چل سکتا ہے
سید عاطف علی — مارچ 9، 2016 2:36 شام
میں نے بھی استعمال ہو تے سنا توہے ۔ مگر مجھے لگتا ہے اب اردو کے رسمی اور جدیدمعیاری لہجے میں میں عام نہیں رہا ۔
لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑخ کر کے۔:)
فرخ منظور — مارچ 9، 2016 4:29 شام
میں نے بھی استعمال ہو تے سنا توہے ۔ مگر مجھے لگتا ہے اب اردو کے رسمی اور جدیدمعیاری لہجے میں میں عام نہیں رہا ۔
لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑخ کر کے۔:)

جی ایسے ہی بہت سے الفاظ اب اردو میں صرف اس وجہ سے استعمال نہیں ہوتے کہ پنجابی سمجھ لیے گئے ہیں۔ حالآنکہ قدیم اردو میں بہت بے تکلفی سے اور اہلِ زبان کے ہاں خاص طور پر عورتوں میں اب بھی مستعمل ہیں۔ جیسے "پر" لیکن کے معنی میں اردو کے کئی اساتذہ نے استعمال کیا ہے لیکن اب پنجابی سمجھ کر ترک کر دیا جاتا ہے۔
نہ ہوا پر نہ ہوا میر کا انداز نصیب
ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا
فرخ منظور — مارچ 9، 2016 4:30 شام
کیاری بروزن پیاری ہی تو باندھا گیا ہے؟ کہ اسی قبیل کا ہے۔
تاہم ایک کیاری کو اک کیاری کردینے سے بھی کام چل سکتا ہے

"ایک" سے مصرع بہرحال وزن میں نہیں رہتا اگر کیاری کو پیاری کے وزن پر پڑھیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DB%81%D9%85-%D9%BE%DB%81-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92.88509/page-2