فرحان محمد خان — مئی 3، 2019 7:54 صبح
بہت خوب ماشاء اللہ
La Alma — مئی 3، 2019 7:25 شام
آپ کی پسندیدگی سند ہے۔
جزاک اللہ!!
La Alma — مئی 3، 2019 7:25 شام
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 3، 2019 8:29 شام
آپ کی پسندیدگی سند ہے۔
جزاک اللہ!!
متفق
لاریب مرزا — مئی 4، 2019 12:10 شام
بہت خوب اشعار ہیں
La Alma صاحبہ!!

La Alma — مئی 4، 2019 1:14 شام
بہت خوب اشعار ہیں
La Alma صاحبہ!!
بہت شکریہ!
آپ کہاں غائب ہیں۔


لاریب مرزا — مئی 4، 2019 4:34 شام
بہت شکریہ!
آپ کہاں غائب ہیں۔

خود غائب رہنے والے لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں!! چہ خوب!!

یاسر شاہ — مئی 5، 2019 8:15 صبح
السلام علیکم
ماشاء اللہ بہت خوب ،متاثر کن کلام -زبانِ ریختہ میں فکرِ بلند ہر ایک کے بس کی بات نہیں -
بس ایک عرض ہے کہ غزل کے لحاظ سے دوسرے شعر میں "بسکہ ہے "سے بہتر "بسکہ ہوں "لگتا ہے اوریہ فرمائیے کہ غزل کے آخری مصرع "چاکِ ہستی پہ ڈھل رہا ہے جمود" کی نثر آپ کیسے کریں گی ؟
La Alma — مئی 5، 2019 9:57 صبح
ماشاء اللہ بہت خوب ،متاثر کن کلام -زبانِ ریختہ میں فکرِ بلند ہر ایک کے بس کی بات نہیں -
آپ کا ذوقِ سخن ہے۔ سپاس گزار ہوں۔
بس ایک عرض ہے کہ غزل کے لحاظ سے دوسرے شعر میں "بسکہ ہے "سے بہتر "بسکہ ہوں "لگتا ہے
صرف ذات کی طرف تخصیص نہیں، ایک عمومی بات کی ہے۔
غزل کے آخری مصرع "چاکِ ہستی پہ ڈھل رہا ہے جمود" کی نثر آپ کیسے کریں گی ؟
ہستی کے چاک پہ جمود ڈھل رہا ہے۔ اب تشریح مت پوچھیے گا۔

محمد خلیل الرحمٰن — مئی 5، 2019 10:37 صبح
ہستی کے چاک پہ جمود ڈھل رہا ہے
ہمارے دل میں بھی یہی نثر آئی تھی۔
یاسر شاہ — مئی 5، 2019 11:47 صبح
و علیکم السلام
بڑی بی مراد یہ ہے کہ نثری مفہوم بیان فرما دیجیے -

La Alma — مئی 5، 2019 1:39 شام
ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بڑی بی مراد یہ ہے کہ نثری مفہوم بیان فرما دیجیے
میرا ذاتی خیال ہے کہ شعر میں قدرے ابہام یا ذومعنویت برقرار رہنا چاہیے۔ دو ٹوک تو نثر ہوتی ہے۔ لیکن اگر قاری کے فہم کو بار بار جھنجھوڑنا پڑے اور پھر بھی مدعا تک رسائی نہ ہو، تو میں اسے شعری سقم ہی قرار دونگی۔ اگر معنی کی صحیح ترسیل نہیں ہو پا رہی تو یقینًا ابلاغ میں ہی کوئی کمی رہ گئی ہو گی۔ تشریح سے معذور سمجھئے۔ دیکھتی ہوں اس شعر کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بہت شکریہ!