اردو محفل کا امتیازی شاعر بنے کا امتیاز کون حاصل کرے گا؟

فرذوق احمد — اپریل 7، 2006 1:51 شام
مرے آنگن سے تو پہلے ہی غم گسار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
---------------------------------------
میرا ووٹ اس شعر کے لیے
تفسیر بھائی دوسرا مقابلہ کب شروع ہو گا
زیک — اپریل 7، 2006 9:01 شام
یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
سیدہ شگفتہ — اپریل 8، 2006 3:37 صبح

گئے جناب ہیں تفسیر کوئے یار چلے
مگر وہ جانے سے پہلے ہمیں بگاڑ چلے
بلا لیا وہاں گلشن نے انکو خط لکھ کر
چلے بھی آؤ کہ “گلشن“ کا کاروبار چلے
ماوراء — اپریل 9، 2006 6:20 شام
چمن اداس ہوا غم سے اشکبار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
کچھ اب کے بے مزہ یہ موسمِ بہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

تفسیر بھائی، یہ مصرعے اعجاز وہاب صاحب نے لکھے تھے۔۔۔ :?
ماوراء — اپریل 9، 2006 6:22 شام
ووٹ!!
یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
چلے بھی آؤ کہ “گلشن“ کا کاروبار چلے
تفسیر — اپریل 10، 2006 7:09 شام
ماوراء نے کہا:
چمن اداس ہوا غم سے اشکبار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے
کچھ اب کے بے مزہ یہ موسمِ بہار چلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

تفسیر بھائی، یہ مصرعے اعجاز وہاب صاحب نے لکھے تھے۔۔۔ :?
ماوراء اس نشان دھی کا شکریہ ۔ میں نے اعجازوہاب کا نام اور انکے مصرعے ووٹنگ لسٹ میں داخل کردیے ہیں۔ تمام ووٹرس سےگذارش ہے کہ توجہ فرمائیں اور ووٹ دیتے وقت اعجاز وہاب کے مصرعے کو اپنی پسند کے لئےجانچیں۔
اعجاز صاحب امید ہے کے آپ اس غلطی کو نظر انداز کردیں گے۔
شمشاد — اپریل 10، 2006 9:08 شام
بھئی ماشاء اللہ بہت خوب اشعار پڑھنے کو ملے ہیں۔
میرا ووٹ :
گئے جناب ہیں تفسیر کوئے یار چلے
مگر وہ جانے سے پہلے ہمیں بگاڑ چلے
بلا لیا وہاں گلشن نے انکو خط لکھ کر
چلے بھی آؤ کہ “گلشن“ کا کاروبار چل
فیصل صاحب وہ خط کے آنے پر چلے تو گئے تھے لیکن وہاں جا کر دیکھا تو گلشن تو پورا گلستان بن چکی اس لیے جلد ہی واپس آ گئے۔
تیلے شاہ — اپریل 11، 2006 1:07 شام
شمشاد نے کہا:
بھئی ماشاء اللہ بہت خوب اشعار پڑھنے کو ملے ہیں۔
میرا ووٹ :
گئے جناب ہیں تفسیر کوئے یار چلے
مگر وہ جانے سے پہلے ہمیں بگاڑ چلے
بلا لیا وہاں گلشن نے انکو خط لکھ کر
چلے بھی آؤ کہ “گلشن“ کا کاروبار چل
فیصل صاحب وہ خط کے آنے پر چلے تو گئے تھے لیکن وہاں جا کر دیکھا تو گلشن تو پورا گلستان بن چکی اس لیے جلد ہی واپس آ گئے۔

:lol: :lol: :lol:
تفسیر — اپریل 11، 2006 1:26 شام
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
بھئی ماشاء اللہ بہت خوب اشعار پڑھنے کو ملے ہیں۔
میرا ووٹ :
گئے جناب ہیں تفسیر کوئے یار چلے
مگر وہ جانے سے پہلے ہمیں بگاڑ چلے
بلا لیا وہاں گلشن نے انکو خط لکھ کر
چلے بھی آؤ کہ “گلشن“ کا کاروبار چل
فیصل صاحب وہ خط کے آنے پر چلے تو گئے تھے لیکن وہاں جا کر دیکھا تو گلشن تو پورا گلستان بن چکی اس لیے جلد ہی واپس آ گئے۔

:lol: :lol: :lol:

تیلے شاہ صاحب
آپ ووٹ دنیا بھول گے۔آپ کو اس مقابلے میں کونسا شعر پسند آیا؟ اگراپنا ووٹ بھی شامل کردیں تو عنایت ہوگی ۔
شمشاد — اپریل 11، 2006 2:51 شام
یہ عادت سے مجبور ہیں، پاکستان میں بھی یہی کچھ کرتے تھے اسی لیے تو وہاں سے نکالے گئے۔
آصف — اپریل 11، 2006 3:11 شام
میرا ووٹ:
یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
نبیل — اپریل 11، 2006 5:04 شام
میرا ووٹ:
ہے یہ خواہش تیرا افسوں بار بار چلے
محب علوی — اپریل 11، 2006 5:14 شام
تیرے ہوتے ہوئے مسلسل میرا ادھار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے :lol:
میرا ووٹ ہے
یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
مرے آنگن سے تو پہلے ہی غم گسار چلے
ماوراء — اپریل 11، 2006 6:43 شام
تفسیر بھائی، یہ تین مصرعے شمیل بھائی نے میری طرف سے لکھے تھے۔۔۔ :?
حسین رنگ لیے چرخ پے بہار چلے
رقیب خوش ہے کہ تم غیر کے دیار چلے
کچھ عجب نہیں کہ تم ہو پر ملال بھلے
میرا حصہ بھی ہونا چاہیے نا۔۔ :cry:
تفسیر — اپریل 12، 2006 1:47 شام
ماوراء نے کہا:
تفسیر بھائی، یہ تین مصرعے شمیل بھائی نے میری طرف سے لکھے تھے۔۔۔ :?
حسین رنگ لیے چرخ پے بہار چلے
رقیب خوش ہے کہ تم غیر کے دیار چلے
کچھ عجب نہیں کہ تم ہو پر ملال بھلے
میرا حصہ بھی ہونا چاہیے نا۔۔ :cry:

کیا اُپ لوگ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ شمیل بھائی نےجو مصرعے مارواء بہن کی جانب سے پشں کئے تھے وہ اس مقابلہ میں مارواء بہن کے نام سے شامل کیے جائیں؟ :shock: :eek: :? :oops: :roll: :!:
:p :p :p :p :p :p :p :p :p :p :p :p :p :p
ماوراء — اپریل 12، 2006 3:44 شام
اف، نہیں نہیں تفسیر بھائی میں نے مذاق کیا تھا۔۔۔وہ شمیل بھائی کے ہی ہیں ۔ :p
ہاں اگر ان مصرعوں کو ووٹ مل گئے تو وہ میرے کہلائیں گے۔۔ :p
شمشاد — اپریل 12، 2006 5:03 شام
تفسیر بھائی آپ خود سوچیں کیا ایسا ہو سکتا ہے؟
تفسیر — اپریل 12، 2006 5:18 شام
شمشاد نے کہا:
تفسیر بھائی آپ خود سوچیں کیا ایسا ہو سکتا ہے؟

ایسا ہوسکتا ہے - کیوں نہیں؟
بھئ آخیر یہ تو ڈیموکریزی (demo-crazy)ہے نا۔ :D
شعیب صفدر — اپریل 13، 2006 5:49 صبح
یہ ہے معلوم کہ تم مجھ سے ہو بیزار بھلے
میرا ووٹ
ویسے فیصل اور وہاب کے شعر بھی نہایت اچھے ہیں
باذوق — اپریل 13، 2006 7:34 صبح
پسندیدہ شعر
مرے آنگن سے تو پہلے ہی غم گسار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
------------------------------
میری نظر میں عمدہ شعر یہ ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1-%D8%A8%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D9%88%D9%86-%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%84-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DA%AF%D8%A7%D8%9F.1551/page-3