اردو محفل کے نام - ایک پیغام

پردیسی — جنوری 25، 2013 12:59 شام
واہ خوب ہے جی۔۔اچھی شاعری
الف عین — جنوری 26، 2013 10:57 صبح
عمدہ اور دلچسپ!! قافیہ بدل کر
دوستوں نے ہم کو بھی اندھوں کا راجا کر دیا
ورنہ یہ ہمت کہاں فاتح کی استادی کریںٕ
منیب احمد فاتح — جنوری 26، 2013 6:04 شام
عمدہ اور دلچسپ!! قافیہ بدل کر
دوستوں نے ہم کو بھی اندھوں کا راجا کر دیا
ورنہ یہ ہمت کہاں فاتح کی استادی کریںٕ
آپ سب شیخانِ محفل باعثِ تعلیم ہیں
ہم اگر یہ بھول جائیں اپنی بربادی کریں
فارقلیط رحمانی — جنوری 29، 2013 2:16 شام
ان لوں میں ' فرقلیط ' ان کو بصد جانِ حلیم​
گر نگاہِ لطف بھی گجراتی رحمانی کریں​
بہت خوب! شوخی طبع کے کیا کہنے۔منیب احمد صاحب فاتح!!! آپ ہمیں گجراتی مانیں، رحمانی تسلیم کریں، بجا طور پر کریں، براہِ کرم فرقلیط(فارقلیط) نہ مانیں۔یہ تو ہم نے حصول نسبت اور کسب فیض کی خاطر اپنا یوزر نیم رکھ لیا ہے۔اورہاں!!!ہمیں ہمہ دانی کا دعویٰ ہے نہ خدائے سخن کی طرح اس بات کا دعوی ہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا۔ البتہ جب کوئی کلام متاثر کر جاتا ہے تو آہ اور واہ کیے بنا نہیں رہا جاتا۔۔
منیب احمد فاتح — جنوری 30، 2013 12:37 شام
بہت خوب! شوخی طبع کے کیا کہنے۔منیب احمد صاحب فاتح!!! آپ ہمیں گجراتی مانیں، رحمانی تسلیم کریں، بجا طور پر کریں، براہِ کرم فرقلیط(فارقلیط) نہ مانیں۔۔۔
ہاہا، جی بہت بہتر۔ بس ذرا وزن میں لانا تھا ورنہ ہرگز یہ بے ادبی نہ کرتے۔
مہدی نقوی حجاز — جنوری 30، 2013 12:56 شام
کیوں بھلا ہے آپ کو فاتح میاں دقت یہاں؟
آپ خود استاد ہیں بے جا پریشانی کریں۔
بہت خوب لکھا ہے جناب۔ آپ پر بھی نظر لطف اساتذہ ہو ہی جائے گی۔ خوش رہئے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85.59177/page-2