میرا completion تو 2020 میں ہی ہوگیا تھا الحمدللہ ۔۔۔ میں اکثر آپ کے تعلق سے سوچتی ہُوں کہ مجھے جلدی سے آپ جتنا تجربہ حاصل ہو جائے اور میں بھی ایک اچھے ڈاکٹر میں شمار کی جا سکوں ۔ انشاء اللہ
ماشاء اللّٰہ! یہ تو اچھی خبر ہے ۔ بہت مبارک ہو آپ کو ڈاکٹر فرحین!
وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے معلوم ہی نہیں ہوتا ۔ تو اس کا مطلب ہے کہ آج کل آپ ہاؤس جاب یا انٹرن شپ وغیرہ ختم کررہی ہوں گی ، بیٹا ۔ اللّٰہ کریم قدم قدم مزید کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے ۔ اچھا انسان اور بہترین کامیاب معالج بنائے۔ آمین
ان شاء اللّٰہ تجربہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ آتا جائے گا ۔ اچھے انسٹیٹیوٹ اور قابل لوگوں کے زیرِ سایہ کام کرنے سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ کوشش کیجیے کہ جتنی ٹریننگ اور اعلیٰ تعلیم ابھی حاصل کرسکتی ہیں کرلیں ۔ بعد میں فیملی کی ذمہ داریوں کے ساتھ مشکل ہوجاتا ہے خواتین کے لیے۔ ایک ٹِپ جو میں آپ کو دوں گا وہ یہ کہ کبھی بھی طب کے پیشے کو کام یا بزنس سمجھ کر مت کیجیے گا ۔ اسے اللّٰہ کی طرف سے بھلائی کا ایک موقع سمجھ کر ایک معاشرتی ذمہ داری کے طور پر لیجیے گا۔ آپ زندگی بھر بہت مطمئن اور کامیاب رہیں گی۔
آپ کے لیے بہت ساری دعائیں اور نیک خواہشات!