سعود بھائی ، آپ کی تمام باتیں اپنی جگہ درست لیکن سمونا کے معاملے میں آپ سے اختلاف کی جسارت کروں گا ۔ جیسا کہ اوپر بھی عرض کیا تھا میرے علم کے مطابق سمونا ایک علیحدہ ہی لفظ ہے اور اس کا کوئی تعلق سمانا سے نہیں ہے ۔ آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر تردد میں پڑگیا اور خیال آیا کہ شاید کچھ علاقوں میں سمونا انہی معنوں میں استعمال ہوتا ہو کہ جو آپ بیان کررہے ہیں یعنی سمانا کا فعل متعدی ۔ ابھی اسی وقت تین دستیاب لغات ( نوراللغات ، فرہنگ آصفیہ اور فیروزاللغات مطبوعہ دہلی) سے رجوع کیا تو میری رائے کی تصدیق ہوئی ۔ اس لفظ کے معنی ہیں : دو مختلف چیزوں کو ملا کر اعتدال پر لانا ۔ گرم و سرد مایع جات کو آپس میں ملا کر نیم گرم یا کُنکُنا کرنا ۔ ہمارے خاندان میں یہ لفظ عموماً دودھ کے ضمن میں استعمال ہوتا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی طرف سمونا ’’ سمادینے‘‘ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہو ۔ لیکن لغت میں ابھی تک اس کے یہ معنی درج نہیں ہوئے ہیں ۔