اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

یاسر شاہ — جولائی 9، 2022 1:17 شام
محترم احبابِ محفل کی خدمت میں ایک اور غزل حاضر ہے۔ یہ تقریباً تین سال پرانا کلام ہے ۔ امید واثق ہے کہ آپ صاحبانِ ذوق کو ایک دو اشعار ضرور پسند آئیں گے ۔
٭
اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر
پوچھئے خارِ مغیلاں سے دِوانے کی خبر
خاک چھانوں تری گلیوں کی بتا میں کب تک
دے مرے شہر کوئی یار پرانے کی خبر !
اب خبر ملتی نہیں اُن کی زمانے میں کہیں
وہ جو رکھتے تھے کبھی سارے زمانے کی خبر
تیر ایسے بھی حلیفوں کی کمانوں میں ہیں آج
جن کے ترکش کا پتا ہے ، نہ نشانے کی خبر
ملنے آئے ہیں مرے دوست ، یقیناً ہوگی
پھر نئی تازہ کوئی دل کو جلانے کی خبر
باندھ لے زادِسفر ، دیر نہ کر اب توظہیرؔ
آنے والی ہے کسی دن ترے جانے کی خبر
٭٭٭
ظہیرؔاحمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2016
ماشاءاللہ ۔نہایت حسین غزل۔
ظہیر بھائی کس طرف ہیں؟
عرفان علوی — جولائی 17، 2022 4:59 صبح
ظہیر بھائی کی خوبصورت غزل اور ہمارا مترنم خراج ِ تحسین
خلیل بھائی ، آپ کے ’مترنم خراج تحسین‘ تک رسائی کی درخواست بھیجی ہے۔
عرفان علوی — جولائی 17، 2022 5:03 صبح
محترم احبابِ محفل کی خدمت میں ایک اور غزل حاضر ہے۔ یہ تقریباً تین سال پرانا کلام ہے ۔ امید واثق ہے کہ آپ صاحبانِ ذوق کو ایک دو اشعار ضرور پسند آئیں گے ۔
٭
اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر
پوچھئے خارِ مغیلاں سے دِوانے کی خبر
خاک چھانوں تری گلیوں کی بتا میں کب تک
دے مرے شہر کوئی یار پرانے کی خبر !
اب خبر ملتی نہیں اُن کی زمانے میں کہیں
وہ جو رکھتے تھے کبھی سارے زمانے کی خبر
تیر ایسے بھی حلیفوں کی کمانوں میں ہیں آج
جن کے ترکش کا پتا ہے ، نہ نشانے کی خبر
ملنے آئے ہیں مرے دوست ، یقیناً ہوگی
پھر نئی تازہ کوئی دل کو جلانے کی خبر
باندھ لے زادِسفر ، دیر نہ کر اب توظہیرؔ
آنے والی ہے کسی دن ترے جانے کی خبر
٭٭٭
ظہیرؔاحمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2016
ظہیر بھائی ، خلیل بھائی كے طفیل اک طویل عرصہ كے بعد آپ كے كلام کا لطف حاصل ہوا . نہایت عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . امید ہے مزاج بَخَیْر ہونگے .
عرفان علوی — جولائی 18، 2022 12:56 صبح
خلیل بھائی ، آپ کے ’مترنم خراج تحسین‘ تک رسائی کی درخواست بھیجی ہے۔
خلیل بھائی ، اِس نگینے سے سرفراز فرمانے کا شکریہ ! بہت دلکش ادائیگی ہے . داد حاضر ہے .
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 18، 2022 7:00 صبح
خلیل بھائی ، اِس نگینے سے سرفراز فرمانے کا شکریہ ! بہت دلکش ادائیگی ہے . داد حاضر ہے .
آداب عرض ہے عرفان بھائی! داد کے مستحق ظہیر بھائی ہیں کہ اتنی موسیقیت سے بھرپور غزل کہی ہے کہ بے اختیار گنگنانے کو جی چاہتا ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%90%D9%86-%D8%BA%D8%B2%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%B9%DA%BE%DA%A9%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%AE%D8%A8%D8%B1.109262/page-2