اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا

ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 4:30 صبح

اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا
خاک تھا میں ، پھول کے انداز میں رکھا گیا
حیثیت اُس خاک کی مت پوچھئے جس کے لئے
خاکدانِ سیم و زر آغاز میں رکھا گیا
-ق-
اک صلائے عام تھی دنیا مگر میرے لئے
کیا تکلف دعوتِ شیراز میں رکھا گیا
ایک خوابِ آسماں دے کر میانِ آب و گِل
بال و پر بستہ مجھے پرواز میں رکھا گیا
بربطِ منظر پہ رکھ کر شرطِ مضرابِ نظر
نغمہائے بے صدا کو ساز میں رکھا گیا
ایک خوئے جستجو دی ، ایک دستِ ممکنات !
زندگی کو آدمی سے راز میں رکھا گیا
-
کھا رہا ہے تیرگی سے بس لڑائی کا فریب
وہ دیا جو حجرۂ درباز میں رکھا گیا
اک جہانِ حرف کتنی بار ٹوٹا اور بنا
تب کہیں احساس کو الفاظ میں رکھا گیا
بن گئی میرا تشخص میری خاموشی ظہیرؔ
درد کچھ ایسا مری آواز میں رکھا گیا
ظہیرؔ احمد ۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۷
محمد وارث — نومبر 2، 2017 5:11 صبح
خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، مطلع کے تو کیا ہی کہنے۔ لاجواب!
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 2، 2017 5:13 صبح
حضور بہت بہت اعلی۔
سید عاطف علی — نومبر 2، 2017 5:34 صبح
خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، مطلع کے تو کیا ہی کہنے۔ لاجواب!
واہ - اور مقطع بھی تس پر قاطع ہے ۔
شاد رہیں ہمارے ظہیر بھائی۔
الف عین — نومبر 2، 2017 6:40 صبح
واہ واہ، اچھی غزل ہے۔
فہد اشرف — نومبر 2، 2017 6:48 صبح
بہت خوب، واہ واہ
نمرہ — نومبر 2، 2017 12:33 شام
بہت اچھی غزل ہے۔
ایک خوابِ آسماں دے کر میانِ آب و گِل
بال و پر بستہ مجھے پرواز میں رکھا گیا
اس سے مجھے اپنے ایک شعر کا خیال آ گیا:
قوت گویائی رکھ دی پہلے میری خاک میں
پھر مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا
محمد خلیل الرحمٰن — نومبر 2، 2017 2:25 شام
خوب صورت۔ بہت خوب صورت
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:34 شام
خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، مطلع کے تو کیا ہی کہنے۔ لاجواب!
بہت بہت شکریہ وارث بھائی ! آپ کا حرفِ تحسین میرے لئے باعثِ افتخار ہے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:35 شام
حضور بہت بہت اعلی۔
بہت بہت شکریہ عدنان بھائی ! شادوآباد رہیں ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:38 شام
واہ - اور مقطع بھی تس پر قاطع ہے ۔
شاد رہیں ہمارے ظہیر بھائی۔
یہ سب آپ کی محبت ہے عاطف بھائی ۔ ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ آپ کی داد میرے لئے سند ہے ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔ قدر افزائی کے لئے ممنو ن ہوں ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:39 شام
واہ واہ، اچھی غزل ہے۔
بہت بہت شکریہ اعجاز بھائی! آپ کے یہ چند الفاظ میرے لئے سرمایہ ہیں ۔ اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:39 شام
نوازش فہد بھائی! بہت ممنون ہوں ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:42 شام
بہت اچھی غزل ہے۔
ایک خوابِ آسماں دے کر میانِ آب و گِل
بال و پر بستہ مجھے پرواز میں رکھا گیا
اس سے مجھے اپنے ایک شعر کا خیال آ گیا:
قوت گویائی رکھ دی پہلے میری خاک میں
پھر مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا
بہت بہت شکریہ نمرہ صاحبہ! مجھے خوشی ہے کہ شعر آپ کو پسند آیا ۔ بہت نوازش!
قوت گویائی رکھ دی پہلے میری خاک میں
پھر مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا
واہ! اچھا شعر ہے !! میری نظر سے پہلے نہیں گزری یہ غزل ۔ براہِ کرم پوری غزل عطا کیجے ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 3:43 شام
خوب صورت۔ بہت خوب صورت
محبت ہے آپ کی!
بہت بہت شکریہ خلیل بھائی! اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
نمرہ — نومبر 2، 2017 4:12 شام
بہت بہت شکریہ نمرہ صاحبہ! مجھے خوشی ہے کہ شعر آپ کو پسند آیا ۔ بہت نوازش!
قوت گویائی رکھ دی پہلے میری خاک میں
پھر مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا
واہ! اچھا شعر ہے !! میری نظر سے پہلے نہیں گزری یہ غزل ۔ براہِ کرم پوری غزل عطا کیجے ۔
شکریہ! اصلاح سخن میں پوسٹ کروں گی، اگر مسودات میں کہیں مل جائے تو :)
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 4:30 شام
شکریہ! اصلاح سخن میں پوسٹ کروں گی، اگر مسودات میں کہیں مل جائے تو :)
یعنی آپ کی طرف بھی اِدھر ہی کا سا حال ہے۔ :D
نمرہ — نومبر 2، 2017 4:34 شام
مسودات
یعنی آپ کی طرف بھی اِدھر ہی کا سا حال ہے۔ :D
جی ہاں، ترتیب کو شاعری سے کیا نسبت :)
نمرہ — نومبر 2، 2017 4:40 شام
بہت بہت شکریہ نمرہ صاحبہ! مجھے خوشی ہے کہ شعر آپ کو پسند آیا ۔ بہت نوازش!
قوت گویائی رکھ دی پہلے میری خاک میں
پھر مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا
واہ! اچھا شعر ہے !! میری نظر سے پہلے نہیں گزری یہ غزل ۔ براہِ کرم پوری غزل عطا کیجے ۔
ویسے 'کبھی بے سکون ٹھہر گیا ، کبھی بے قرار چلا گیا' کا مرکزی خیال چرا کر ایک غزل کہی ہے میں نے، وہ ایک آدھ دن میں پوسٹ کر دوں گی تبصرے کے لیے۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 4:49 شام
ویسے 'کبھی بے سکون ٹھہر گیا ، کبھی بے قرار چلا گیا' کا مرکزی خیال چرا کر ایک غزل کہی ہے میں نے، وہ ایک آدھ دن میں پوسٹ کر دوں گی تبصرے کے لیے۔
بالضرور ۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ آپ کے قلم کوتحریک ہوئی ۔ براہِ کرم مجھے ٹیگ کردیجئے گا تاکہ پڑھنے سے رہ نہ جائے ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%AC%DB%81%D8%A7%D9%86%D9%90-%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D9%88-%D8%A8%D9%88-%D8%A7%D8%B9%D8%B2%D8%A7%D8%B2-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7.98908/