اہلیہ ۔ پیروڈی نظم

سید عاطف علی — اکتوبر 16، 2022 10:03 صبح
زبردست روؤف بھائی۔
بس کل سے ہم یہی سوچے جا رہے ہیں کہ کیا کیا حسرتیں دل میں چھپا رکھی ہیں۔ کہیں انھی کے بوجھ نے تو بیمار نہ کر رکھا تھا کہ ممکن ہے اسی ایموشنل بلیک میلنگ سے اہلیہ مان جائیں۔
"اہلیہ" موجودہ بھابی ہی ہوئیں نا :roll:
اتنا نہ سوچو بھئی وہ ابھی بیماری سے اٹھے ہیں ۔
موجودہ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
علی وقار — اکتوبر 16، 2022 11:26 صبح
موجودہ، قدیمی، اور دائمی
لہری مرحوم یاد آ گئے، لیجنڈ معین اختر نے پوچھا، بھابھی کیسی ہیں؟ بولے، وہی پرانی والی ہیں۔
یاسر شاہ — اکتوبر 16، 2022 1:26 شام
روفی بھائی عنوان اس کا "جان اہلیہ" کر دیں" جون ایلیا" سے نام مل جائے گا یوں نظم ہٹ ہو جائے گی۔
محمداحمد — اکتوبر 29، 2022 11:43 صبح
بہت خوب عبدالرؤوف بھائی!
وائف از لائف والے مقولے کا خوب فائدہ اُٹھایا آپ نے۔ :) :)
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 29، 2022 1:09 شام
بہت خوب عبدالرؤوف بھائی!
پسندیدگی کا بہت شکریہ
وائف از لائف والے مقولے کا خوب فائدہ اُٹھایا آپ نے۔ :) :)
حالانکہ یہاں مجھے احباب نے مشورہ بھی دیا اس نظم کو بیگم کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے۔ لیکن کیا فائدہ جس پر نظم کہی گئی اسے پتا بھی نہ چلے۔😊
جب یہ نظم بیگم کو پڑھائی تو اس کی دوسری لائن پر بریک لگ گئی جیسے وہاں دوسری بیٹھی ہو۔ 😜
محمداحمد — اکتوبر 29، 2022 1:39 شام
جب یہ نظم بیگم کو پڑھائی تو اس کی دوسری لائن پر بریک لگ گئی جیسے وہاں دوسری بیٹھی ہو۔

"بریک لگ گئی" کو کیا سمجھوں؟
حالانکہ یہاں مجھے احباب نے مشورہ بھی دیا اس نظم کو بیگم کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے۔

جب بڑے کوئی بات کہتے ہیں تو آپ کے فائدے کے لئے ہی کہتے ہیں۔ :eyeroll:
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 29، 2022 2:14 شام
"بریک لگ گئی" کو کیا سمجھوں؟
زیادہ نہیں۔ صرف گھورنے اور غرانے کے لیے بریک لگی تھی۔ 😜
جب بڑے کوئی بات کہتے ہیں تو آپ کے فائدے کے لئے ہی کہتے ہیں۔ :eyeroll:
بڑے سچ ہی کہتے ہیں۔ 😊
نور وجدان — اکتوبر 29، 2022 3:49 شام
کتنے نالاں ہیں آپ اہلیہ سے
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 29، 2022 5:18 شام
کتنے نالاں ہیں آپ اہلیہ سے
اللہ نہ کرے نور بہن، یہ تو محض ہنسی مذاق کے لیے ہے۔ 😊
صابرہ امین — جولائی 19، 2023 5:09 شام
سید عاطف علی بھائی سے معذرت کے ساتھ، اُن کی نظم "زندگی" پڑھ کر کچھ پیروڈی شعر ہوئے۔ جو کہ محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
"اہلیہ"
اہلیہ جینے نہیں دیتی مجھے
اذنِ عقدِ نو کہیں دیتی مجھے!
عقد ہی کیا وہ تو آنکھیں بھی کہیں
چار کرنے ہی نہیں دیتی مجھے
"پونچھنے دیتی نہیں وہ اشک بھی
بات بھی کرنے نہیں دیتی مجھے"
اپنے میکے کے لیے مشروب ہیں
سادہ پانی بھی نہیں دیتی مجھے
میرے درہم بانٹ کر سالوں میں وہ
جوتا تک لینے نہیں دیتی مجھے
آج تو برہم نہیں اس کے مزاج
آج کیوں کھانا نہیں دیتی مجھے
ہو کے چپ لگتی ہے وہ کیسی حسیں
بول کر جینے نہیں دیتی مجھے
خود تو کر لیتی ہے وہ سولہ سنگھار
منھ تلک دھونے نہیں دیتی مجھے
اہلیہ سے بس شکایت ہے یہی
اہلیہ جینے نہیں دیتی مجھے
بہت برے حالات ہیں بھائی۔۔ کوئی دم درود کروائیں! :grin:
محمد عبدالرؤوف — جولائی 19، 2023 5:14 شام
بہت برے حالات ہیں بھائی۔۔ کوئی دم درود کروائیں! :grin:
یہ تو امین بھائی سے بھی سوال ہونا چاہیے۔ لیکن آپ کے سامنے نہیں🤣🤣🤣

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%81%D9%84%DB%8C%DB%81-%DB%94-%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%88%DA%88%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D9%85.118936/page-2