ایک تازہ غزل ۔ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی

الف عین — نومبر 4، 2022 5:53 صبح
عمدہ غزل ہے، واہ
اور اب خیال آیا کہ سمت میں کبھی شامل نہیں کی تمہاری غزل! اس بار ضرور شامل کروں گا
سید عاطف علی — نومبر 4، 2022 6:59 صبح
عمدہ غزل ہے، واہ
اور اب خیال آیا کہ سمت میں کبھی شامل نہیں کی تمہاری غزل! اس بار ضرور شامل کروں گا
آداب و تشکر اعجاز بھائی۔
ویسے پہلے بھی دو ایک مرتبہ شامل کی تو ہیں۔
جاسمن — دسمبر 5، 2022 10:15 صبح
تڑپ کے شب دل مضطر سے اک صدا جو اٹھی
وہی شبیہ ستاروں میں بھی ابھر آئی
بہت خوب!
کسی طبیب نے اس درد کو نہ پہچانا
یہ کس کے عشق کی عاطف تھی کار فرمائی
واہ!
دروغ مصلحت آمیز ہم کو نامنظور
کہ مطمئن ہے جنوں پر ہماری سچائی
کیا نعرہ ہے!
ایک خوبصورت غزل۔ عمدہ اشعار۔
سید عاطف علی — دسمبر 6، 2022 3:08 صبح
بہت خوب!
واہ!
کیا نعرہ ہے!
ایک خوبصورت غزل۔ عمدہ اشعار۔
آداب و شکریہ ۔ خدا خوش رکھے ۔
محمداحمد — دسمبر 7، 2022 12:34 شام
جو ہم نہ ہوں تو ہے کس کام کی یہ رعنائی
ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی

ادھر میں روح کی جراحیوں میں ہوں مشغول
وہ انجمن میں ادھر محو جلوہ آرائی

میں کب کا توڑ چکا شش جہت کی زنجیریں
یہ کس نے میرے لیے، کیسی قید بنوائی

واہ واہ واہ!
عاطف بھائی بہت اچھی غزل ہے۔ ماشاء اللہ
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔ ❤️
نیرنگ خیال — دسمبر 9، 2022 4:20 شام
واہ سید عاطف علی بھائی۔۔۔ کلاسیک۔۔۔۔۔
سید عاطف علی — دسمبر 16، 2022 6:49 شام
واہ واہ واہ!
عاطف بھائی بہت اچھی غزل ہے۔ ماشاء اللہ
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔ ❤️
قیمتی کلمات کے لیے سپاس گزار ہوں محمد احمد بھائی۔
محمد شکیل خورشید — دسمبر 19، 2022 12:07 شام
بہت اعلیٰ عاطف بھائی
سید عاطف علی — جنوری 22، 2023 7:41 شام
واہ سید عاطف علی بھائی۔۔۔ کلاسیک۔۔۔۔۔
آداب و تشکر مرشد نین جی ۔ تابعدار ۔ :)
سید عاطف علی — جولائی 18، 2025 11:56 صبح
بہت اعلیٰ عاطف بھائی
شکیل بھائی آپ کے لیے آداب و تشکر ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DA%88%D8%A8%D9%88-%DA%A9%DB%92-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%AA%D9%85-%DA%A9%D9%88-%DB%8C%DB%81-%D8%B2%D8%B9%D9%85-%DB%8C%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A6%DB%8C.118938/page-2