ایک تازہ غزل - آرزوئے بہار لاحاصِل

زرقا مفتی — مئی 31، 2009 5:08 شام
بہت خوب
وارث صاحب
آپ کی غزل کے سبھی اشعار پسند آئے
میری جانب سے داد قبول کیجئے
والسلام
زرقا
محمد وارث — مئی 31، 2009 5:21 شام
بہت شکریہ زرقا صاحبہ، آپ سے داد ملنا واقعی میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، نوازش آپ کی!
دل پاکستانی — جون 1، 2009 7:33 صبح
بہت اعلٰی جناب وارث صاحب۔ اپنا خوبصورت کلام شیئر کرنے کیلئے شکریہ
زھرا علوی — جون 1، 2009 7:49 صبح
کما ل غزل ہے وارث صاحب۔۔۔۔بہت خوبصورت کلام ہے۔۔۔
مغزل — جون 1، 2009 7:57 صبح
وارث صاحب اللہ آپ کو صحت وکامرانی عطا فرمائے ، میں ویڈیو کا منتظر ہوں۔شد و مد کے ساتھ
محمد وارث — جون 2، 2009 6:36 صبح
بہت شکریہ سعد اور زھرا علوی صاحبہ، نوازش آپ کی!
مغل صاحب قبلہ میرے پاس آیڈیو ویڈیو کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، اب اگر آپ یہ کہیں کہ ایک مائیک اور جیٹ آیڈیو سے سب کام ہو جائے گا تو قبلہ میرے لیے یہ 'پنج سالہ' منصوبہ ہے، ایک سال سوچنے کیلیے اور چار سال اس پر عمل درآمد کیلیے :)
مغزل — جون 2، 2009 6:45 صبح
مائیک اور کیمرہ میں فراہم کردیتا ہوں ۔ سیالکوٹ میں ہمارے بڑے محسن ہیں۔۔ اگر آپ دورانیہ 5 سال کی بجائے 5 ہفتے کرلیں تو۔
جاسمن — دسمبر 23، 2015 8:19 صبح
بہت خوب!
محمد وارث — دسمبر 23، 2015 8:43 صبح

نوازش آپ کی۔
فاتح — دسمبر 23، 2015 9:19 صبح
واہ کیا خوبصورت غزل ہے وارث صاحب اور حیرت ہے کہ آج تک یہ نظروں سے اوجھل کیسے رہی۔ شاید جن دنوں آپ نے اسے ارسال کیا تھا ان دنوں میں محفل پر نہیں آ پا رہا تھا۔ بہرحال خوبصورت غزل پر ڈھیروں داد اور مبارک باد خواہ دیر سے ہی سہی۔ :)
محمد وارث — دسمبر 23، 2015 10:06 صبح
واہ کیا خوبصورت غزل ہے وارث صاحب اور حیرت ہے کہ آج تک یہ نظروں سے اوجھل کیسے رہی۔ شاید جن دنوں آپ نے اسے ارسال کیا تھا ان دنوں میں محفل پر نہیں آ پا رہا تھا۔ بہرحال خوبصورت غزل پر ڈھیروں داد اور مبارک باد خواہ دیر سے ہی سہی۔ :)

ذرہ نوازی ہے آپ کی قبلہ محترم، نوازش آپ کی :)
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 24، 2015 8:34 شام
کیا خوب اشعار ہیں جناب ! واہ! ظلم کیا آپ نے شاعری ترک کرکے !( ایسا میں نے انہی صفحات پر کہیں پڑھا تھا۔ خدا کرے غلط ہو۔)
محمد وارث — دسمبر 24، 2015 8:41 شام
کیا خوب اشعار ہیں جناب ! واہ! ظلم کیا آپ نے شاعری ترک کرکے !( ایسا میں نے انہی صفحات پر کہیں پڑھا تھا۔ خدا کرے غلط ہو۔)
شکریہ قبلہ ظہیر صاحب، آپ کے خدشات درست ہیں، اس طرف اب دھیان جاتا ہی نہیں :)
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 25، 2015 3:16 صبح
شکریہ قبلہ ظہیر صاحب، آپ کے خدشات درست ہیں، اس طرف اب دھیان جاتا ہی نہیں :)
خیر۔ آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں ۔ ویسے سنا یہی ہے کہ یہ مرض جڑ سے نہیں جاتا ۔ جلد یا بدیر پھر حملہ کرتا ہے ۔ :)
محمداحمد — جنوری 6، 2016 11:01 صبح
خیر۔ آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں ۔ ویسے سنا یہی ہے کہ یہ مرض جڑ سے نہیں جاتا ۔ جلد یا بدیر پھر حملہ کرتا ہے ۔ :)

ہم انتظار کریں گے۔ :)
محمد تابش صدیقی — مئی 5، 2018 7:12 شام
آرزوئے بہار لاحاصِل
عشقِ ناپائدار لاحاصِل

قیدِ فطرت میں تُو ہے پروانے
تیرا ہونا نثار لاحاصِل

ہے شفاعت اگر بُروں کے لیے
نیکیوں کا شمار لاحاصِل

دلِ دنیا ہے سنگِ مرمر کا
لاکھ کر لو پکار، لاحاصِل

شعر و گُل میں ڈھلے اسد لمحے

کب رہا انتظار لاحاصِل
لاجواب غزل۔
ایک ایک شعر شاہکار
محمد وارث — مئی 5، 2018 10:18 شام
لاجواب غزل۔
ایک ایک شعر شاہکار
ذرہ نوازی ہے آپ کی صدیقی صاحب محترم۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 6، 2018 4:39 صبح
جُملہ کچھ 'بالغانہ' سا ہے لیکن لکھنے میں عار کچھ یوں نہیں کہ فرمودۂ قبلہ و کعبہ جنابِ حضرتِ علامہ اقبال علیہ الرحمہ ہے اور بلاگ کے قارئین میں (اور یہاں محفل پر بھی) کوئی "نابالغ" بھی نہیں۔ اپنی وفات سے کچھ ماہ قبل جب کہ آپ شدید بیمار تھے اور اپنی طویل بیماری سے انتہائی بیزار، سید نذیر نیازی، جن کے ذمّے علامہ کے اشعار کی ترتیب و تسوید تھی، کو فرماتے ہیں "آمدِ شعر کی مثال ایسی ہے جیسے تحریکِ جنسی کی، ہم اسے چاہیں بھی تو روک نہیں سکتے۔" آخر الذکر" تحریک کے متعلق ہمیں علامہ سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو، اول الذکر سے مکمل اتفاق ہے۔
شاعر بیچاروں کی مجبوری یہ ہوتی ہے کہ اگر ان پر کچھ اشعار کا نزول ہو جائے تو اپنی اس خود کلامی کو "خود ساختہ" کلام کا نام دے کر سرِ بازار ضرور رکھ دیتے ہیں، سو اپنی ایک نئی غزل لکھ رہا ہوں۔ پانچ ہی شعر لکھ پایا، مزید لکھنے کا ارادہ تھا لیکن پھر اس غزل کیلیے تحریک ہی پیدا نہیں ہوئی، عرض کیا ہے۔
آرزوئے بہار لاحاصِل
عشقِ ناپائدار لاحاصِل

قیدِ فطرت میں تُو ہے پروانے
تیرا ہونا نثار لاحاصِل

ہے شفاعت اگر بُروں کے لیے
نیکیوں کا شمار لاحاصِل

دلِ دنیا ہے سنگِ مرمر کا
لاکھ کر لو پکار، لاحاصِل

شعر و گُل میں ڈھلے اسد لمحے

کب رہا انتظار لاحاصِل
خوب صورت خوب صورت۔ بہت عمدہ غزل
فاخر رضا — مئی 6، 2018 5:16 صبح
میری محفلی عمر بہت کم ہے اس لیے ابھی تک بہت سے محفلین کی بہت سی خوبیوں سے ناواقف ہوں. اسی میں محترم محمد وارث بھائی کی شعری صلاحیت بھی ہے
ابھی تک ان کے تبصروں میں اشعار پر تعریف و تصحیح اور تیکنیکی صلاح و مشورہ ہی پڑھا تھا مگر آج مدیر صاحب کی عنایت کے باعث ان کی غزل پڑھنے کا موقع ملا. مجھے بے انتہا خوشی ہوئی. غزل کو اتنے اعلیٰ مطالب کے لئے استعمال کرنا اور وہ بھی چھوٹی بحر میں، یہ تو اسد نہیں اسداللہ کا رنگ ہے. دل چاہتا ہے کہ ہر ہر شعر پر الگ الگ داد دی جائے اور تشریح بھی کی جائے مگر ابھی اس کے لئے مجھے اپنی صلاحیتوں کو بہت بڑھانا پڑے گا
بہت سی داد اور دعائیں وارث بھائی کے لئے
محمد وارث — مئی 6، 2018 10:16 صبح
خوب صورت خوب صورت۔ بہت عمدہ غزل
بہت شکریہ خلیل صاحب، نوازش آپ کی۔
میری محفلی عمر بہت کم ہے اس لیے ابھی تک بہت سے محفلین کی بہت سی خوبیوں سے ناواقف ہوں. اسی میں محترم محمد وارث بھائی کی شعری صلاحیت بھی ہے
ابھی تک ان کے تبصروں میں اشعار پر تعریف و تصحیح اور تیکنیکی صلاح و مشورہ ہی پڑھا تھا مگر آج مدیر صاحب کی عنایت کے باعث ان کی غزل پڑھنے کا موقع ملا. مجھے بے انتہا خوشی ہوئی. غزل کو اتنے اعلیٰ مطالب کے لئے استعمال کرنا اور وہ بھی چھوٹی بحر میں، یہ تو اسد نہیں اسداللہ کا رنگ ہے. دل چاہتا ہے کہ ہر ہر شعر پر الگ الگ داد دی جائے اور تشریح بھی کی جائے مگر ابھی اس کے لئے مجھے اپنی صلاحیتوں کو بہت بڑھانا پڑے گا
بہت سی داد اور دعائیں وارث بھائی کے لئے
حُسنِ ظن ہے ڈاکٹر صاحب آپ کا، نوازش آپ کی۔ کلماتِ خیر کے لیے ممنون ہوں، جزاک اللہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A2%D8%B1%D8%B2%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%B1-%D9%84%D8%A7%D8%AD%D8%A7%D8%B5%D9%90%D9%84.21810/page-2