بندہ پرور خدا نہ ہو جائے

راحیل فاروق — فروری 16، 2016 9:54 صبح
دل سے کوئی خطا نہ ہو جائے
کچھ زیادہ برا نہ ہو جائے
عشق منزل سرائے حیرت ہے
کہیں پھر کچھ نیا نہ ہو جائے
جس پہ نازاں ہے شمعَ دورِ نوی
وہ شرارہ فنا نہ ہو جائے
اس چکا چوند روشنی میں کہیں
چشمِ امکان وا نہ ہو جائے
یہ جو رہ رہ کے ٹیس اٹھتی ہے
دل کی دھڑکن بلا نہ ہو جائے
انتہا کو پہنچ نہ جائے عجز
بندہ پرور خدا نہ ہو جائے
عدل کی آرزو تو ہے لیکن
زندہ رہنا سزا نہ ہو جائے
بزم ہنس ہنس کے تھکتی جاتی ہے
ماتمی سی فضا نہ ہو جائے
پردے سارے اٹھا تو دوں راحیلؔ
یہ مزا کرکرا نہ ہو جائے
راحیلؔ فاروق
2009ء​
مشمولہ: زار
ادب دوست — فروری 16، 2016 10:03 صبح
واہ راحیل بھائی ، بہت خوب
عجلت پیشِ نظر رہے
اکمل زیدی — فروری 16، 2016 10:08 صبح
واہ !!!!
یہ جو رہ رہ کے ٹیس اٹھتی ہے
دل کی دھڑکن بلا نہ ہو جائے
عدل کی آرزو تو ہے لیکن
زندہ رہنا سزا نہ ہو جائے
بزم ہنس ہنس کے تھکتی جاتی ہے
ماتمی سی فضا نہ ہو جائے
پردے سارے اٹھا تو دوں راحیلؔ
یہ مزا کرکرا نہ ہو جائے
مقطع بھی خوب ہے ...
محمد تابش صدیقی — فروری 16، 2016 10:11 صبح
کیا کہنے راحیل بھائی۔ بہت خوب۔
اس چکا چوند روشنی میں کہیں
چشمِ امکان وا نہ ہو جائے

انتہا کو پہنچ نہ جائے عجز
بندہ پرور خدا نہ ہو جائے

عدل کی آرزو تو ہے لیکن
زندہ رہنا سزا نہ ہو جائے
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 16، 2016 12:34 شام
پھر کہیں کچھ نیا نہ ہو جائے۔ واہ
ابن رضا — فروری 16، 2016 12:49 شام
بہت عمدہ راحیل صاحب۔ داد قبول کیجیے
راحیل فاروق — فروری 16، 2016 4:47 شام
پھر کہیں کچھ نیا نہ ہو جائے۔ واہ
پیروڈی کی حسرت رکھیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 16، 2016 5:27 شام
پیروڈی کی حسرت رکھیں؟
دس پیروڈیاں آپ کی اس خوبصورت ادا (ئیگی) پر قربان! خوش رہئے
یہ بھی فرمائیے کہ بیک وقت دو ٹیگ کیونکر دیئے۔ مزے دار مزے دار۔
راحیل فاروق — فروری 16، 2016 5:39 شام
دس پیروڈیاں آپ کی اس خوبصورت ادا (ئیگی) پر قربان! خوش رہئے
آپ بھی۔
یہ بھی فرمائیے کہ بیک وقت دو ٹیگ کیونکر دیئے۔ مزے دار مزے دار۔
میں سمجھا نہیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 16، 2016 5:41 شام

ہمارے مراسلے پر ایک دوستانہ کا ٹیگ اور ایک پسندیدہ کا ٹیگ دونوں آپ کی جانب سے ہیں!
یوسف سلطان — فروری 17، 2016 1:15 صبح
بہت خوب !
سید حامد کاظمی — فروری 17، 2016 1:53 صبح
ماشاءاللہ راحیل بھائی بہت اچھے:in-love::in-love::in-love:
راحیل فاروق — فروری 17، 2016 10:55 صبح
ہمارے مراسلے پر ایک دوستانہ کا ٹیگ اور ایک پسندیدہ کا ٹیگ دونوں آپ کی جانب سے ہیں!
حضور، اس کارنامے کے لیے اللہ کا جو انعام درکار ہے وہ آپ پر یقیناً نہیں ہو گا۔ یہ نیکی صرف ہم جیسے غریب غربا ہی کر سکتے ہیں۔ و ما توفیقی الا باللہ!
گومگو سے آپ کو بچانے کے لیے البتہ نسخہ بتا دیتا ہوں۔
  1. ایک کمپیوٹر خریدیے جو کم از کم 30 سال پہلے دنیائے دوں میں وارد ہوا ہو۔ نوجوان اور ناتجربہ کار مشینری کی ذمہ داری آپ پر ہو گی۔
  2. پی ٹی سی ایل کا کنکشن کسی ایسے علاقے میں حاصل کیجیے جہاں اردو محفل کا ایک صفحہ کھلنے کے دوران آپ آرام سے ناشتہ کر سکیں۔ اس سے رتی برابر بھی تیز انٹرنیٹ فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا باعث ہو گا۔
  3. ایک ماؤس خریدیے جو کرسر کو ماں بہن کی ایسی ننگی ننگی گالیاں تار میں سے گزار کے بھیجے کہ اس پر رعشہ طاری ہو جائے۔
  4. اب اردو محفل کا صفحہ کھولیے، ناشتہ کیجیے اور مرتعش ماؤس سے کسی بھی حبیبی حیا حیا کے مراسلے کے تلوے پہ اندازاً کلک کیجیے۔
اگر آپ یہ جوئے شیر لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کیا عجب کہ ایک مراسلے پہ چوبیس ٹھپے بھی لگا جائیں!
ابن رضا — فروری 17، 2016 10:56 صبح
پیروڈی کی حسرت رکھیں؟
شہنشائے پیروڈی سے قبل چند فی البدیہہ اشعار (قلم کا یا زبان کا لُڑھک جانا سمجھ لیجیے):p:LOL::ROFLMAO:

مجھ پہ جور و جفا نہ ہو جائے
مری جورُو خفا نہ ہو جائے
آج اس کے مزاج برہم ہیں
کہیں پنگا نیا نہ ہو جائے
عقد کی آرزو تو ہے لیکن
ساتھ رہنا سزا نہ ہو جائے
آج قوس و قزح جو لگتی ہے
کل وہ کالی گھٹا نہ ہو جائے
اب تو رہ رہ کے ٹیس اٹھتی ہے
پھر سے بیگم، بلا نہ ہو جائے
"انتہا کو پہنچ نہ جائے عجز"
بندی پرور خدا نہ ہو جائے
آج ہنس مکھ جو اتنی لگتی ہے
کل وہ موذی وبا نہ ہو جائے
پردے سارے اٹھا تو دوں لیکن
سر پہ آلو نیا نہ ہو جائے
:p:p:p
محمد تابش صدیقی — فروری 17، 2016 11:00 صبح
واہ واہ، ابنِ رضا بھائی۔ آپ کا یہ جوہر تو آج کھلا۔ بہت خوب۔ کیا حقیقی خدشات اٹھائے ہیں۔
شہنشائے پیروڈی سے قبل چند فی البدیہہ اشعار (قلم کا یا زبان کا لُڑک جانا سمجھ لیجیے):p:LOL::ROFLMAO:

مجھ پہ جور و جفا نہ ہو جائے
مری جورُو خفا نہ ہو جائے
آج اس کے مزاج برہم ہیں
کہیں پنگا نیا نہ ہو جائے
عقد کی آرزو تو ہے لیکن
ساتھ رہنا سزا نہ ہو جائے
آج قوس و قزاح لگتی ہے
کل وہ کالی گھٹا نہ ہو جائے
اب تو رہ رہ کے ٹیس اٹھتی ہے
پھر سے بیگم، بلا نہ ہو جائے
"انتہا کو پہنچ نہ جائے عجز"
بندی پرور خدا نہ ہو جائے
آج ہنس مکھ جو اتنی لگتی ہے
کل وہ موذی وبا نہ ہو جائے
پردے سارے اٹھا تو دوں لیکن
سر پہ آلو نیا نہ ہو جائے
:p:p:p
راحیل فاروق — فروری 17، 2016 11:00 صبح
شہنشائے پیروڈی سے قبل چند فی البدیہہ اشعار (قلم کا یا زبان کا لُڑک جانا سمجھ لیجیے):p:LOL::ROFLMAO:

مجھ پہ جور و جفا نہ ہو جائے
مری جورُو خفا نہ ہو جائے
آج اس کے مزاج برہم ہیں
کہیں پنگا نیا نہ ہو جائے
عقد کی آرزو تو ہے لیکن
ساتھ رہنا سزا نہ ہو جائے
آج قوس و قزاح لگتی ہے
کل وہ کالی گھٹا نہ ہو جائے
اب تو رہ رہ کے ٹیس اٹھتی ہے
پھر سے بیگم، بلا نہ ہو جائے
"انتہا کو پہنچ نہ جائے عجز"
بندی پرور خدا نہ ہو جائے
آج ہنس مکھ جو اتنی لگتی ہے
کل وہ موذی وبا نہ ہو جائے
پردے سارے اٹھا تو دوں لیکن
سر پہ آلو نیا نہ ہو جائے
:p:p:p
کیا کہنے، ابن رضا بھائی۔ کیا ہی کہنے!
بقولِ شخصے، ہم تو قائل ہو گئے اسلام کے!
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 17، 2016 11:19 صبح
بہت خوب صورت پیروڈی ہے جناب۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
اور اسے محفلین کے کلام کی پیروڈیوں کے دھاگے میں منتقل کروادیجیے۔
یوسف سلطان — فروری 17، 2016 12:21 شام
شہنشائے پیروڈی سے قبل چند فی البدیہہ اشعار (قلم کا یا زبان کا لُڑھک جانا سمجھ لیجیے):p:LOL::ROFLMAO:

مجھ پہ جور و جفا نہ ہو جائے
مری جورُو خفا نہ ہو جائے
آج اس کے مزاج برہم ہیں
کہیں پنگا نیا نہ ہو جائے
عقد کی آرزو تو ہے لیکن
ساتھ رہنا سزا نہ ہو جائے
آج قوسِ قزح جو لگتی ہے
کل وہ کالی گھٹا نہ ہو جائے
اب تو رہ رہ کے ٹیس اٹھتی ہے
پھر سے بیگم، بلا نہ ہو جائے
"انتہا کو پہنچ نہ جائے عجز"
بندی پرور خدا نہ ہو جائے
آج ہنس مکھ جو اتنی لگتی ہے
کل وہ موذی وبا نہ ہو جائے
پردے سارے اٹھا تو دوں لیکن
سر پہ آلو نیا نہ ہو جائے
:p:p:p
بہت خوب! رضا بھائی زبردست فی البدیہہ اشعار :applause:
ابن رضا — فروری 17، 2016 3:18 شام
بہت خوب صورت پیروڈی ہے جناب۔ بہت داد قبول فرمائیے۔
اور اسے محفلین کے کلام کی پیروڈیوں کے دھاگے میں منتقل کروادیجیے۔
بہت نوازش حضور۔
یہ کارِ خیر بھی آپ ہی کے ذمے ہے۔
جاسمن — فروری 17، 2016 3:35 شام
بہت خوب! دعاؤں بھری داد۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%81-%D9%BE%D8%B1%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92.88025/