صحیح فرمایا آپ نے پروردگار آسانیاں عطا فرمائے آمین
صحیح فرمایا آپ نے پروردگار آسانیاں عطا فرمائے آمین
آمین الہی آمین
ہاں اس نظم کی صورت میں ہمیں شاعر نظر آتا ہے۔
الفاظ نہیں ہیں الفاظ ومعانی کا حسن بیان کرنے کو۔
پاکستان کا یہ حال کرنے میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔ الزام کسی پر کم اور کسی پر زیادہ تو لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ ایک اجتماعی جرم ہے ۔ معاشرہ افراد سے مل کر بنتا ہے چنانچہ معاشرے کو سیدھی سمت میں گامزن رکھنے کی کوشش کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اپنے کسی دوست یا رشتہ دار سے اس بنا پر قطع تعلق کرلیتے ہیں کہ وہ دھوکہ دہی، ملاوٹ یا حرام خوری میں مبتلا ہے ۔ ہم تو ایسے لوگوں کو علی الاعلان برا کہنے کی جرات بھی نہیں رکھتے۔ سو ایسی صورت میں معاشرے میں کرپشن نارمل بن جاتی ہے ۔ کرپشن نا انصافی اور ظلم کو جنم دیتا ہے ۔ اور نتیجہ پھر معاشرے کے زوال کی صورت میں نکلتا ہے۔
الحمدللّٰہ ! میں کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔ بہت زیادہ آپٹی مسٹ ہوں ۔ اس کا اردو متبادل قلم پر نہیں آرہا ۔ اللّٰہ کریم پاکستان کو ضرور اندھیروں سے نکالیں گے ۔ پچھلے چند سالوں میں امید کی نئی کرنیں پھوٹتی نظر آئی ہیں ۔ نئی نسل ( کہ جسے جین زی کہا جارہا ہے) سے بہت امیدیں ہیں ۔ اللّٰہ کرے تمام پرانے کھوسٹ مفاد پرست سیاستدان جلد ازجلد منظر نامے سے رخصت ہوں اور پڑھی لکھی حقیقت پسند عمل پرست قیادت سامنے آئے ۔
بہت شکریہ ، نوازش! بہت ممنون ہوں ۔
آپ کوشش تو کریں نا ، عبید بھائی ! یہ کیا بات ہوئی کہ الفاظ نہیں مل رہے ۔ بھئ الفاظ ادھر ادھر سے مستعار لے لیں لیکن داد ضرور دیں مجھے ۔ ورنہ دیکھ لیں میں پاکستان آیا تو پھر آپ کے درس میں نہیں بیٹھوں گا ۔
نین بھائی ، وطن چھوڑے اب اکتیس بتیس سال ہوگئے ۔ چھوڑتے وقت جو حالات تھے آج پاکستان اس سے زیادہ بری صورتحال سے دوچار ہے ۔ اس وقت تو امید ہوتی تھی کہ ملک اس بھنور سے نکل آئے گا ، کچھ دیر اندھیرا رہے گا لیکن نئی صبح ضرور طلوع ہوگی۔ اب تو وہ امید بھی دم توڑ رہی ہے ۔ اللہ رحم کرے !
بہت شکریہ ، نوازش ! ممنون ہوں شکیل بھائی ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%D9%90-%D9%88%D8%B7%D9%86.93133/page-2