تو مجھ سے کہنا تری داستانِ غم نہ ہوئی

ادب دوست — جنوری 5، 2016 10:55 شام
گر ابتدا ہی سے ہر ایک آنکھ نم نہ ہوئی
تو مجھ سے کہنا تری داستانِ غم نہ ہوئی
کبھی بساط سے باہر شبِ الم نہ ہوئی
جگر تو خون ہوا ہے پر آنکھ نم نہ ہوئی
وہیں کو پھیر دیا قبر میں جو منہ میرا
رقیبِ کوچہء جاناں رہِ عدم نہ ہوئی
اگرچہ ہوگئی منزل سکوتِ ذات ہی اب
لگا ہے ایک زمانہ یہ ایک دم نہ ہوئی
ہمیں یہ گردشِ حالات مارڈالے گی
تمہاری یاد کی شدت اگر بہم نہ ہوئی
کچھ ابتدا ہی میں یوں پھونک پھونک رکھے قدم
کہ پھر حیات مسرت کے ہم قدم نہ ہوئی
ہر ایک آگہی نقصان ہے تجسس کا
نگاہِ شوق میں توقیرِ جامِ جم نہ ہوئی
یوں روز آنے سے توقیر کیا رہی تیری
مذاق ہو گیا گویا شبِ الم نہ ہوئی​
فاتح — جنوری 6، 2016 1:27 صبح
واہ واہ کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں۔
محمد وارث — جنوری 6، 2016 3:12 صبح
لاجواب
ظہیراحمدظہیر — جنوری 6، 2016 5:06 صبح
بہت خوب! کیا بات ہے جناب! بہت اچھے!
امین یوسف — جنوری 6، 2016 5:10 صبح
بہت خوب، ماشاء اللہ
نور وجدان — جنوری 6، 2016 5:20 صبح
بہت خوب !
محمد تابش صدیقی — جنوری 6، 2016 5:52 صبح
بہت عمدہ، کیا کہنے۔
اکمل زیدی — جنوری 6، 2016 7:55 صبح
بہت اچھے ...بہترین ....
کیا عجیب ہے نا .... کوئی اپنی . . . آہ ...بیان کرتا ہے ....اور سراہی واہ کر کے جاتی ہے ....
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:30 صبح
واہ واہ کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں۔

بہت شکریہ فاتح بھائی
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:30 صبح
بہت نوازش وارث بھائی
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:31 صبح
بہت خوب! کیا بات ہے جناب! بہت اچھے!

بہت شکریہ ظہیر بھائی
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:32 صبح
بہت خوب، ماشاء اللہ
نوازش جناب
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:33 صبح
شکریہ نور صاحبہ
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:34 صبح
بہت عمدہ، کیا کہنے۔

نوازش تابش صاحب
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:34 صبح
بہت اچھے ...بہترین ....
کیا عجیب ہے نا .... کوئی اپنی . . . آہ ...بیان کرتا ہے ....اور سراہی واہ کر کے جاتی ہے ....
بہت شکریہ اکمل میاں
ادب دوست — جنوری 6، 2016 8:38 صبح
بہت اچھے ...بہترین ....
کیا عجیب ہے نا .... کوئی اپنی . . . آہ ...بیان کرتا ہے ....اور سراہی واہ کر کے جاتی ہے ....
اگر آہ کرتے تب داد معلوم نہ ہوتی۔۔ معلوم ہوتا نقائصِ کلام کی طرف اشارہ ہے :)
سعیدالرحمن سعید — جنوری 6، 2016 12:11 شام
بہت خوب بھائی صاحب ، خوبصورت کلاسیکل اندازِ سخن ہے
محمداحمد — جنوری 7، 2016 7:23 صبح
واہ واہ ۔۔۔۔!
کیا اچھی غزل ہے بھائی۔۔۔!
ڈھیروں داد قبول کیجے۔
ادب دوست — جنوری 7، 2016 9:01 صبح
بہت خوب بھائی صاحب ، خوبصورت کلاسیکل اندازِ سخن ہے

بہت نوازش سعیدالرحمن سعید بھائی،
ادب دوست — جنوری 7، 2016 9:01 صبح
واہ واہ ۔۔۔۔!
کیا اچھی غزل ہے بھائی۔۔۔!
ڈھیروں داد قبول کیجے۔

بہت نوازش ، بہت شکریہ ، احمد بھائی،
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%88-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%81%D9%86%D8%A7-%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%D8%AF%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86%D9%90-%D8%BA%D9%85-%D9%86%DB%81-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C.86918/