بہت شکریہ ، بہت نوازش ، نظامی صاحب!اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت مشکور ہوں ۔
بہت شکریہ ، بہت نوازش ، نظامی صاحب!اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت مشکور ہوں ۔
واہ واہ واہ ظہیر بھائی ، تمام غزل عمدہ ہے ،بہت خوب شاندار ۔
بہت شکریہ ، نوازش! اللّٰہ کریم خوش رکھے! بہت ممنون ہوں۔
نوازش، ذرہ نوازی ہے! بہت شکریہ تابش بھائی ۔ شاد و آباد رہیں ، سلامت رہیں ۔
یہ جو آپ کے دل میں وسوسہ آتا ہے نا ، اب یہ میرے دل میں آیا کرے گا۔
لگتا ہے اب تخلص بدلنا پڑے گا ۔ سوچ رہا ہوں کہ ظہیر کے بجائے متفکر ؔ یا مشوشؔ رکھ لوں ۔
آداب ، آداب! بہت نوازش ، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! سپاس گزار ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، تاقیامت رکھے!
شکریہ ، نوازش !ذرہ نوازی ہے ، احمد بھائی ۔ ان کلماتِ تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں۔ سخنوروں کی طرف سے پذیرائی ملے تو محنت وصول ہوجاتی ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
ظہیر بھائی، یہ سب آپ کی محبت ہے ورنہ ہم کہاں کے سخنور ہیں۔ ہم جو چار چھے سطریں گھسیٹ کر محفل میں لے آتے ہیں تو اُس میں بھی سوچ یہ ہوتی ہے کہ اگر کوئی چوک ہو گئی تو اساتذہ اور آپ جیسے شفیق دوست اصلاح کر دیں گے۔ ❤️
ظہیر بھائی کا نام تو "ظہیر احمد" ہے۔ آپ سیدھا سیدھا انہیں کہہ دیں کہ "احمد" کو اپنے تخلص کے طور پر اپنا لیں۔ 🙂
انکساری اور خاکساری کے سالانہ مقابلے میں آپ کو اول انعام دیا جاتا ہے ۔ مٹھائی کا آرڈر دے دیں ۔
یہ تو آپ نے مجھے اچھا آئیڈیا دے دیا ۔ بیٹھے بٹھائے احمد بھائی کا سار ا کلام میری جھولی میں آ گرا۔
ہم "محنت" کے بغیر کسی چیز پر حق نہیں جتاتے۔