جو ناز تھا کبَھی وُہ ہوتا ہے چُور چُور اَب۔۔!

نیرنگ خیال — مئی 27، 2014 4:29 شام
آپ بہت جلد گل بن جاتے ہیں ۔:sun:
شاید اس میں "بن" اضافی ہے۔
نیرنگ خیال — مئی 27، 2014 4:29 شام
مدت ہوئی ہے بزرگی کو مہماں کیے ہوئے
تصرف بمعانی دگر :)
کالے پانیوں کی سزا کا حقدار کوئی نہیں کوئی نہیں۔۔۔ :)
فلک شیر — مئی 27، 2014 4:29 شام
یہ "بزرگ درویش" لوگوں کو "نئے" سے ہٹانے پر معمور ہیں۔ :)
اللہ اللہ ......مجھے قطعاً خبر نہ تھی، ان آٹھوں میں سے ایک آپ بھی تھے :)
نور وجدان — مئی 27، 2014 4:30 شام
مہماں بھی بلایے جاں جو مدت تک مہماں
فلک شیر — مئی 27، 2014 4:30 شام
وعلیکم حاجی صاحب۔۔ آپ کب آئے۔۔۔ :)
آپ سے پچھلی نشست پہ ہی تو تھے ہم :)
نیرنگ خیال — مئی 27، 2014 4:31 شام
اللہ اللہ ......مجھے قطعاً خبر نہ تھی، ان آٹھوں میں سے ایک آپ بھی تھے :)
سلام پھیرتے تو جان لیتے۔۔۔ مگر کہاں رکعت ہزار اور کہاں ہم سے جلد باز۔۔۔ :)
فلک شیر — مئی 27، 2014 4:34 شام
سلام پھیرتے تو جان لیتے۔۔۔ مگر کہاں رکعت ہزار اور کہاں ہم سے جلد باز۔۔۔ :)
مالِ مسروقہ شریفہ تو آپ پہلے ہی قلہ کوہ پہ منتقل کر چکے تھے، میں سلام پھیر کر کیا کرتا مرشدی! :)
نیرنگ خیال — مئی 27، 2014 4:36 شام
مالِ مسروقہ شریفہ تو آپ پہلے ہی قلہ کوہ پہ منتقل کر چکے تھے، میں سلام پھیر کر کیا کرتا مرشدی! :)
سبحان اللہ۔۔۔ کیا نمازِ کشف تھی کہ سیدھا ٹھکانے کا پتا۔۔۔۔ اللہ اللہ بازو لمبا کرکے اٹھا لیتے تو آج ہمارے ساتھ کچھ اور لوگ بھی گدی کی آس میں باہر بیٹھے پرچیاں بانٹ رہے ہوتے۔۔۔ :)
فلک شیر — مئی 27، 2014 4:46 شام
سبحان اللہ۔۔۔ کیا نمازِ کشف تھی کہ سیدھا ٹھکانے کا پتا۔۔۔ ۔ اللہ اللہ بازو لمبا کرکے اٹھا لیتے تو آج ہمارے ساتھ کچھ اور لوگ بھی گدی کی آس میں باہر بیٹھے پرچیاں بانٹ رہے ہوتے۔۔۔ :)
میرا خیال ہے، یہ محترمہ نور صاحبہ کی شاعری کا دھاگہ ہے، ان "اسرارِ معرفت" کے لیے یہ جگہ کچھ مناسب نہ ہے ، یہ نہ ہو کہ باقاعدہ انتظامیہ کے ہاں ہم دونوں کے خلاف نالش کروا دیں :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 27، 2014 4:59 شام
اللہ اکبر!!
فلک شیر — مئی 27، 2014 5:02 شام
حضور موقع ان شاءاللہ کہنے کا تھا، آپ کس طرف چل نکلے :)
مہدی نقوی حجاز — مئی 27، 2014 5:12 شام
حضور موقع ان شاءاللہ کہنے کا تھا، آپ کس طرف چل نکلے :)
جس طرف نکالا گیا! :)
الف عین — مئی 28، 2014 9:45 صبح
پہلی رائے شاعری پر۔۔۔ بلکہ رائے نہیں، کہ رائے اصلاح سخن والے زمرے میں دی جاتی ہے، اور اصلاح کے مفت مشوروں سے نوازا جاتا ہے۔ یہ تو بے حد خود اعتمادی سے آپ کی پابند بحور شاعری کے زمرے میں ہے، اس لئے خاموش ہوں
نور وجدان — مئی 28، 2014 10:17 صبح
مجھے اس فارم کا ٹھیک سے پتا نہیں ۔۔ آپ رائے مشورے دے دیں جو آپ مناسب سمجھے اسکو اصلاح والے حصے میں کیا پو سٹ کروں؟ وہ کہاں ہے
فلک شیر — مئی 28، 2014 10:26 صبح
مجھے اس فارم کا ٹھیک سے پتا نہیں ۔۔ آپ رائے مشورے دے دیں جو آپ مناسب سمجھے اسکو اصلاح والے حصے میں کیا پو سٹ کروں؟ وہ کہاں ہے
یہاں
نکتہ ور — مئی 28، 2014 10:41 صبح
یہ "بزرگ درویش" لوگوں کو "نئے" سے ہٹانے پر معمور ہیں۔ :)
مامور نہ کہ معمور
سید ذیشان — مئی 28، 2014 2:51 شام
بہت خوب کہا ہے، داد قبول کیجئے۔
نور وجدان — مئی 28، 2014 5:13 شام
بہت خوب کہا ہے، داد قبول کیجئے۔
آپ نے اگر مجھے مخاطب کیا ہے تو بہت شکریہ نوازش۔۔ آداب !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%88-%D9%86%D8%A7%D8%B2-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DA%A9%D8%A8%D9%8E%DA%BE%DB%8C-%D9%88%D9%8F%DB%81-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DA%86%D9%8F%D9%88%D8%B1-%DA%86%D9%8F%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%8E%D8%A8%DB%94%DB%94.74703/page-2