متفق ہوں۔ واقعی بہت ہی عمدہ خیالات اور عمدہ اظہار ہے۔ مجھے بھی تعریف کے لیے الفاظ کی کمی کا سامنا ہے۔
صابرہ الفاظ کے ذاتی بینک بھرے ہوتے تو خود ہی شاعری نہ کر لیتے۔
متفق ہوں۔ واقعی بہت ہی عمدہ خیالات اور عمدہ اظہار ہے۔ مجھے بھی تعریف کے لیے الفاظ کی کمی کا سامنا ہے۔
سر میری ہر گز کوشش نہیں ہوتی تلخی پیدا کرنے کی - مگر میرا انداز کچھ ایسا ہی براہِ راست قسم کا ہوتا ہے - یہی میرا عام زندگی میں بھی حال ہے اور بقول اقبال
ارشد رشید صاحب ، ویسے تو میں نے سوچا تھا کہ اب آپ کی بے سروپا باتوں کا جواب دینے میں وقت نہیں ضائع کرنا چاہیےاور"سلاما" کہہ کر آپ کو آپ کے حال پر چھوڑدینا چاہیے لیکن آپ کی اور اصلاحِ سخن میں آنے والے نو آموزوں کی خیر خواہی کا جذبہ غالب آگیا ۔چنانچہ بہتر سمجھتا ہوں کہ ایک دفعہ آپ سے صاف بات کرلی جائے ۔ پہلی بات تو یہ کہ آپ ہر جگہ ہر شخص سے بلاوجہ بحث کرتے پھرتے ہیں، اکثر آپ کے اعتراضات کم علمی پر مبنی بلکہ بے سروپا ہوتے ہیں ۔ جب آپ کے سوال اور اعتراض کا جواب دیا جاتا ہے تو پھر آپ پینترا بدل کر کچھ اور بات کہہ دیتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ پہلے کیا کہا تھا آپ نے۔ جب آپ بالکل ہی لاجواب ہوجاتے ہیں تو پھر تسلیم کیے بغیر یہ کہہ کر الگ ہوجاتے ہیں کہ ہم دونوں متفق نہیں ہیں اور اب مجھے مزید بات نہیں کرنی ۔
حاصل وصول نہیں ہوتا ۔ صلہ اور موصول ہوتے ہیں ۔ ان کی تعریف میں نے اوپر مثال دے کر بیان کی ہے وہ پھر سے دیکھ اور سمجھ لیجیے۔
شعر نظر نہیں کیا جاتا ۔ نذر کیا جاتا ہے۔نظر کے معنی نگاہ کے ہوتے ہیں ۔
آمین الہی آمین
آداب ، نوازش، بہت شکریہ! پذیرائی اور قدر افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ اور فیڈ بیک کے لیے آپ کا بہت شکرگزار ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
بہت شکریہ ، بہت نوازش، سیما آپا!
جناب الف عین صاحب اب آپ بتایئے میں اتنی تلخ باتوں کا جواب کیسے شیرینی سے دوں؟
ایسے عمدہ خیالات کی آمد ظہیر بھائی کی شخصیت کا خاصۂ ہے ۔۔ماشاء اللہ
اجازتاں، اجازتاں۔۔۔
ظہیر بھائی ، آپ کی اعلیٰ شاعری پڑھ کر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ احساس اور اظہار کا جو معیار آپ كے یہاں ہے ، وہ خدا داد ہوتا ہے ، اسے مشق اور مطالعہ سے پیدا نہیں کیا جا سکتا ( ورنہ میں بھی کر لیتا ! )
بہت بہت شکریہ ، سیما آپا ۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے! آمین
بہت شکریہ ، نوازش ، آداب! بہت ممنون ہو ں ، خورشید! عزت افزائی کے لیے بہت شکریہ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
آداب ، نوازش ، بہت شکریہ ، احمد بھائی ! سخنوروں کی طرف سے تحسین بہت معنی رکھتی ہے۔ اچھا شاعر ہونے کا تو مجھے دعویٰ نہیں لیکن کوشش ضرور ہوتی ہے کہ کوئی کام کی بات قلم سے صادر ہو جائے ۔ آپ احباب کی حوصلہ افزائی مہمیز کا کام کرتی ہے ۔ اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش، عرفان بھائی!
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B1%D9%81%D9%90-%DA%AF%D9%85.119837/page-2