خود کو ایسی بھی سزا دیتا ہوں ۔ عمر سیف

عمر سیف — اکتوبر 23، 2016 7:51 شام
ایک تازہ غزل
‎خود کو ایسی بھی سزا دیتا ہوں
‎تیری تصویر جلا دیتا ہوں
‎روز لکھتا ہوں ترا نام کہیں
‎پھر اسے روز مٹا دیتا ہوں
‎رقص کیسے کرے ہے پروانہ
‎شمع بجھتی ہو، جلا دیتا ہوں
‎مجھ سے لڑتا ہے نصیبا میرا
‎اتنا لڑتا ہوں، ہرا دیتا ہوں
‎عمرٌ اس شہر کی ویرانی میں
‎ہر کھلے در پہ صدا دیتا ہوں
عمر سیف
زیک — اکتوبر 23، 2016 9:03 شام
آپ نے کب سے شاعری شروع کی؟
ادب دوست — اکتوبر 23، 2016 9:06 شام
پسندیدہ
غدیر زھرا — اکتوبر 24، 2016 2:19 صبح
واہ بہت خوب عمر لالہ :) زبردست :)
محمد وارث — اکتوبر 24، 2016 3:52 صبح
ارے واہ، تو گویا آپ بھی شاعر نکلے، دس سالوں‌میں یہ بھید پہلی بار کھلا ہے۔ :)
خوب غزل ہے قبلہ۔
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 5:07 صبح
آپ نے کب سے شاعری شروع کی؟
ایک بھائی شوق تو بہت عرصے سے تھا، لکھنا بس کچھ ہی عرصہ ہوا
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 5:07 صبح
ارے واہ، تو گویا آپ بھی شاعر نکلے، دس سالوں‌میں یہ بھید پہلی بار کھلا ہے۔ :)
خوب غزل ہے قبلہ۔
بہت شکریہ وارث بھائی۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 24، 2016 5:19 صبح
گڈ
سید عاطف علی — اکتوبر 24، 2016 5:50 صبح
بہت اچھے عمر سیف صاحب ۔
سلامت رہیں ۔
عبدالقیوم چوہدری — اکتوبر 24، 2016 6:42 صبح
تسی وی :eek:
محفل کے کیسے کیسے ہیرے موتی دریائے شاعری میں ڈبکیاں کهانا شروع ہو گئے ہیں :confused:
:cool2::cool2:
وا وا۔ بہت خوب جی تے نال 'قائم او نا':battingeyelashes:
بھلکڑ — اکتوبر 24، 2016 7:09 صبح
:)
حمیرا عدنان — اکتوبر 24، 2016 7:10 صبح
بہت خوب عمر سیف بھائی
آپ کی غزل پڑھ کر محسن نقوی کا ایک شعر یاد آیا
بڑھا رہے ہیں میرا دکھ نشانیاں تیری
میں تیرے خط تیری تصویر تک جلا دوں گا
ندیم مراد — اکتوبر 24، 2016 10:27 صبح
واہ عمر صیف صاحب بہت اچھی سادہ اور پر اثر غزل ہے
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 2:45 شام
واہ عمر صیف صاحب بہت اچھی سادہ اور پر اثر غزل ہے
بہت شکریہ
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 2:46 شام
بہت خوب عمر سیف بھائی
آپ کی غزل پڑھ کر محسن نقوی کا ایک شعر یاد آیا
بڑھا رہے ہیں میرا دکھ نشانیاں تیری
میں تیرے خط تیری تصویر تک جلا دوں گا
بہت نوازش حمیرا۔ اتنے بڑے شاعر کی یاد دلوائی آپ کو
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 2:47 شام
تسی وی :eek:
محفل کے کیسے کیسے ہیرے موتی دریائے شاعری میں ڈبکیاں کهانا شروع ہو گئے ہیں :confused:
:cool2::cool2:
وا وا۔ بہت خوب جی تے نال 'قائم او نا':battingeyelashes:
شکرا یا حبیبی قائم اے آں
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 2:47 شام
بہت اچھے عمر سیف صاحب ۔
سلامت رہیں ۔
عاطف بھائی
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 2:47 شام
شکرا
عمر سیف — اکتوبر 24، 2016 2:58 شام
واہ بہت خوب عمر لالہ :) زبردست :)
شکریہ غدیر
محمداحمد — اکتوبر 24، 2016 3:27 شام
بہت خوب عمر بھائی!
چھا گئے ہیں....!
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%B2%D8%A7-%D8%AF%DB%8C%D8%AA%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%DB%94-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D8%B3%DB%8C%D9%81.92677/