-
کاشف بھائی بہت محبت ہے آپ کی ۔ میرا بس چلے تو بزمِ سخن ہی میں (گاؤ) تکیہ لگا کر بیٹھ جاؤں لیکن بھائی یہ زندگی اور اس کے تقاضے کسے چین سے بیٹھنے دیتے ہیں ۔ اب آدمی ان احتیاجات کا کیا کرے ۔ سو حاضری کی پوری پوری کوشش کے باوجود دیر سویر ہو ہی جاتی ہے ۔ میں اپنے آخری جملے کے لئے معذرت خواہ ہوں ۔ بخدا دل آزاری مقصد نہیں تھا ۔ بس میری طبیعت میں ایک احتیاط سی ہے۔ چونکہ انٹر نیٹ پر بات کرتے وقت پتہ ہی نہیں چلتا کہ مخاطب کس کیفیت اور موڈ میں ہے اس لئے ڈر ہی رہتا ہے کہ ظہیر ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ سلامت رہیں !!