خیر چھوڑیں، یومِ آزادی مبارک ہو جناب!

وجاہت حسین — اگست 14، 2018 8:43 صبح
کیا کہا یہ؟ یومِ آزادی مبارک ہو حضور!
اب تو لگتا ہے مجھے یہ طعنہِ فسق و فجور
بندگی اللہ کی، قانون ہو قرآن کا
اصل مقصد تو یہ تھا تخلیقِ پاکستان کا
کوئی بدلا مقتدی اور نے کوئی بدلا امام
پہلے ہم مجبور تھے اب اختیاراً ہیں غلام
مشت سے جو کم ہو داڑھی غیرتِ غماز اٹھے
سود میں جکڑے ہیں لیکن کیا مجال آواز اٹھے
اس نظامِ کفر میں سب پھر سے پُر امید ہیں
جانتے ہیں ظلم ہے، پر غارتِ تقلید ہیں
پھر یہ کہتے ہیں کہ چلنے دو اس استحصال کو
کاش سمجھاتا کوئی یہ بات بھی اقبالؔ کو
اے مسلمان! اے مسلمان! انقلاب! اب انقلاب!
خیر چھوڑیں، یومِ آزادی مبارک ہو جناب
(وجاہت حسین حافظؔ)​
محمد تابش صدیقی — اگست 14، 2018 8:51 صبح
لاجواب
عندلیب راجہ — اگست 14، 2018 8:52 صبح
کیا کہا یہ؟ یومِ آزادی مبارک ہو حضور!
اب تو لگتا ہے مجھے یہ طعنہِ فسق و فجور
بندگی اللہ کی، قانون ہو قرآن کا
اصل مقصد تو یہ تھا تخلیقِ پاکستان کا
نے ہی بدلے مقتدی اور نے ہی بدلے ہیں امام
پہلے ہم مجبور تھے اب اختیاراً ہیں غلام
مشت سے جو کم ہو داڑھی غیرتِ غماز اٹھے
سود میں جکڑے ہیں لیکن کیا مجال آواز اٹھے
اس نظامِ کفر میں سب پھر سے پُر امید ہیں
جانتے ہیں ظلم ہے، پر غارتِ تقلید ہیں
پھر یہ کہتے ہیں کہ چلنے دو اس استحصال کو
کاش سمجھاتا کوئی یہ بات بھی اقبالؔ کو
اے مسلمان! اے مسلمان! انقلاب! اب انقلاب!
خیر چھوڑیں، یومِ آزادی مبارک ہو جناب
(وجاہت حسین حافظؔ)​
درست فرمایا ،
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 9:04 صبح
نوازش جناب۔
مریم افتخار — اگست 14، 2018 9:05 صبح
بہت خوب لکھا!
عرفان سعید — اگست 14، 2018 9:12 صبح
بہت خوب وجاہت بھائی!
ماشاء اللہ آپ بہت خوبصورت کہتے ہیں۔ اللہ مزید ترقیوں سے نوازے۔
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 9:16 صبح
بہت شکریہ
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 9:17 صبح
بہت خوب وجاہت بھائی!
ماشاء اللہ آپ بہت خوبصورت کہتے ہیں۔ اللہ مزید ترقیوں سے نوازے۔

بہت نوازش جناب۔ آمین۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 14، 2018 9:27 صبح
نے ہی بدلے مقتدی اور نے ہی بدلے ہیں امام
زبردست بہت عمدہ ,
یہاں شاید ٹائپو ہو گیا ہے ۔اس کو دیکھ لیں ۔
محمد تابش صدیقی — اگست 14، 2018 9:28 صبح
زبردست بہت عمدہ ,
یہاں شاید ٹائپو ہو گیا ہے ۔اس کو دیکھ لیں ۔
ٹائپو نہیں ہے۔ :)
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 14، 2018 9:29 صبح
نے مجھے پڑھنے میں کچھ عجیب سا لگا اس لیے توجہ دلائی ہے ۔
محمد تابش صدیقی — اگست 14، 2018 9:30 صبح
نے مجھے پڑھنے میں کچھ عجیب سا لگا اس لیے توجہ دلائی ہے ۔
نے "نہ" کا متبادل ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 14، 2018 9:31 صبح
نے "نہ" کا متبادل ہے۔
ٹھیک ہے بھیا ,معلومات میں اضافہ ہوا ۔شکریہ
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 9:33 صبح
زبردست بہت عمدہ ,
یہاں شاید ٹائپو ہو گیا ہے ۔اس کو دیکھ لیں ۔
بہت نوازش۔
میں مشکور ہوں محمد تابش بھائی کا کہ انہوں نے اسے واضح کر دیا ہے۔
میں ذاتی طور پر ’’نے‘‘ کا استعمال فقط نظم میں کرتا ہوں۔ غزل میں اس سے گریز کرتا ہوں۔
محمد تابش صدیقی — اگست 14، 2018 9:42 صبح
بہت نوازش۔
میں مشکور ہوں محمد تابش بھائی کا کہ انہوں نے اسے واضح کر دیا ہے۔
میں ذاتی طور پر ’’نے‘‘ کا استعمال فقط نظم میں کرتا ہوں۔ غزل میں اس سے گریز کرتا ہوں۔
مصرع میں دو دفعہ آ جانے سے زیادہ واضح ہو گیا ہے۔ :)
محمد ریحان قریشی — اگست 14، 2018 9:56 صبح
نے "نہ" کا متبادل ہے۔
درست مگر "نے ہی" مجھے عجیب معلوم ہوتا ہے۔
عبید انصاری — اگست 14، 2018 10:12 صبح
درست مگر "نے ہی" مجھے عجیب معلوم ہوتا ہے۔
نے مکرر لانا درست ہے؟ یا دوسری مرتبہ "نہ" لانا چاہیے؟
جیسے: نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
وغیرہ
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی — اگست 14، 2018 10:14 صبح
نے مکرر لانا درست ہے؟ یا دوسری مرتبہ "نہ" لانا چاہیے؟
جیسے: نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں
وغیرہ
محمد تابش صدیقی
وہ تو وزن کی مجبوری لگ رہی ہے۔ مگر دو دفعہ سے الجھن ضرور ہوتی ہے۔
ریحان بھائی کی بات بھی درست معلوم ہوتی ہے کہ نے کے ساتھ ہی غیر ضروری ہے۔
دادا مرحوم کا ایک مصرع
فیضیابِ حال ہے نے فکرِ مستقبل میں ہے
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 10:15 صبح
وہ تو وزن کی مجبوری لگ رہی ہے۔ مگر دو دفعہ سے الجھن ضرور ہوتی ہے۔
ریحان بھائی کی بات بھی درست معلوم ہوتی ہے کہ نے کے ساتھ ہی غیر ضروری ہے۔
دادا مرحوم کا ایک مصرع
فیضیابِ حال ہے نے فکرِ مستقبل میں ہے

بہت. شکریہ. میں اس پر نظرثانی کرتا ہوں
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 10:35 صبح
محمد تابش صدیقی، محمد ریحان قریشی
بھائیو یہ ٹھیک رہے گا؟
کوئی بدلا مقتدی اور نے کوئی بدلا امام
پہلے ہم مجبور تھے اب اختیاراً ہیں غلام
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%DB%8C%D8%B1-%DA%86%DA%BE%D9%88%DA%91%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DB%8C%D9%88%D9%85%D9%90-%D8%A7%D9%93%D8%B2%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9-%DB%81%D9%88-%D8%AC%D9%86%D8%A7%D8%A8.102790/