دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

محمد تابش صدیقی — نومبر 7، 2016 11:30 صبح
بہت خوب راحیل صاحب
کبھی ہم بھی راحیل صاحب کہا کرتے تھے۔
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 7، 2016 11:37 صبح
واہ واہ۔
خدا جانتا ہے ککھ پلے نہیں پیا بس یہ پتا ہے کہ راحیل میاں جو بھی لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں سو واہ واہ قبول کیجیے
یہ خوبصورت غزل ہم سے کیوں چھپی ہوئی تھی۔ :)
لگتا ہے ہر خوبصورت شے کچھ نا کچھ عرصہ آپ سے چھپا رہنے میں ہی عافیت جانتی ہے:winking::cool2:
محمداحمد — نومبر 7، 2016 11:46 صبح
خدا جانتا ہے ککھ پلے نہیں پیا بس یہ پتا ہے کہ راحیل میاں جو بھی لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں سو واہ واہ قبول کیجیے
یوں تو شاعر نے اجازت دی ہے کہ :
آپ کہیے، برا بھلا کہیے
ہم کہاں رکھتے ہیں زبان بھلا؟
لیکن دوسرے مصرعے کے دھوکے میں مت آئیے گا۔ :)
یہ بات البتہ بجا کہ راحیل بھائی کا نام ہی غزل کی تعریف کا ضامن ہے۔ :)

لگتا ہے ہر خوبصورت شے کچھ نا کچھ عرصہ آپ سے چھپا رہنے میں ہی عافیت جانتی ہے:winking::cool2:

ہاہاہاہاہا۔۔۔!
اب کیا یہ بھی کسی "شے" کی خوبصورتی کی دلیل کہلائے گی کہ وہ ہم سے گریزاں ہو۔ :) :) :)
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 7، 2016 11:54 صبح
یوں تو شاعر نے اجازت دی ہے کہ :
آپ کہیے، برا بھلا کہیے
ہم کہاں رکھتے ہیں زبان بھلا؟
لیکن دوسرے مصرعے کے دھوکے میں مت آئیے گا۔ :)
یہ اجازت وجازت 'اُن' کے لیے ہے;)
اب کیا یہ بھی کسی "شے" کی خوبصورتی کی دلیل کہلائے گی کہ وہ ہم سے گریزاں ہو۔ :) :) :)
اور بھی اکا دکا خوبصورت غزلوں پر آپ کے اس سے ملتے جلتے 'چھپے رہنے والے' کمنٹس پڑھ رکھے ہیں توٓ دلیل تو بنے گی ہی نا۔۔۔ :cool2:
ویسے ہم دعا گو ہیں کہ اس کیفیت کا خاتمہ جلد از جلد بالخیر ہو جائے۔:heehee:
آمین
محمداحمد — نومبر 7، 2016 12:03 شام
یہ اجازت وجازت 'اُن' کے لیے ہے
درست!
اور بھی اکا دکا خوبصورت غزلوں پر آپ کے اس سے ملتے جلتے 'چھپے رہنے والے' کمنٹس پڑھ رکھے ہیں توٓ دلیل تو بنے گی ہی نا۔۔۔ :cool2:
ویسے ہم دعا گو ہیں کہ اس کیفیت کا خاتمہ جلد از جلد بالخیر ہو جائے۔:heehee:
آمین

دراصل ہم دیگر شائقین کی طرح حُسن کی تلاش میں نکل کھڑے ہونے کو اپنی کاہل مزاجی کے لئے عار سمجھتے ہیں۔ سو پھر' خوبصورت غزلوں' سے ملاقات حادثاتی طور پر ہی ہوا کرتی ہے اور خوشگوار حادثوں پر حیرت تو ہوتی ہی ہے۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 7، 2016 12:07 شام
دراصل ہم دیگر شائقین کی طرح حُسن کی تلاش میں نکل کھڑے ہونے کو اپنی کاہل مزاجی کے لئے عار سمجھتے ہیں۔ سو پھر' خوبصورت غزلوں' سے ملاقات حادثاتی طور پر ہی ہوا کرتی ہے اور خوشگوار حادثوں پر حیرت تو ہوتی ہی ہے۔ :)
غزلوں میں ایک 'الف' اور لکھنے کی ضرورت ہے :cool2::cool2::cool2:
نوید ناظم — نومبر 7، 2016 12:21 شام
کیا پیاری غزل ہے۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ !!
محمداحمد — نومبر 7، 2016 12:33 شام
غزلوں میں ایک 'الف' اور لکھنے کی ضرورت ہے :cool2::cool2::cool2:

اور ضرورت ایجاد کی بھی 'ماں' ہے۔ :p
الشفاء — نومبر 7، 2016 1:25 شام
دل میں ہے دوست کا مکان بھلا
دو جہانوں سے یہ جہان بھلا

کیا خوب غزل ہے ۔ واہ۔۔۔ :)
حمیرا عدنان — نومبر 7، 2016 1:34 شام
وہ راحیل بھائی بہت بہت عمدہ
لاریب مرزا — نومبر 7، 2016 2:03 شام
زبردست!! لاجواب غزل ہے!!
فیضان قیصر — نومبر 7، 2016 2:13 شام
بہت خوب راحیل صاحب ۔۔ مزا آگیا
رومانہ چوہدری — نومبر 8، 2016 3:24 صبح
خوب ہے
محمد وارث — نومبر 8، 2016 7:30 صبح
خوب غزل ہے راحیل صاحب، کیا کہنے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86-%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7.51383/page-2