راہیں تھیں سنگ لاخ،شناسائی بھی نہ تھی (غزل)۔،۔،۔،،،

نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 12، 2015 5:31 صبح
راہیں تھیں سنگ لاخ شناسائی بھی نہ تھی
اس پر ستم کہ مجھ میں توانائی بھی نہ تھی
کس فرقے میں شمار مری ذات ہر یہاں
ظالم اگر نہ تھی تو تماشائی بھی نہ تھی
آواز آ رہی تھی جو دل کے مقام سے
ماتم اگر نہیں تو یہ شہنائی بھی نہ تھی
کیسے نہ جانے غم کی تمازت میں بچ گئی
لڑکی گلاب سی گل صحرائی بھی نہ تھی
آخر مسل ہی دی گئی معصوم سی کلی
بچپن پہ اپنے وہ ابھی اترائی بھی نہ تھی
مانا کہ زہد حضرت یوسف نہ مجھ میں تھا
نوشی ! مگر دلیری زلیخائی بھی نہ تھی۔
ابن رضا — جون 12، 2015 6:17 صبح
واہ بہت خوب۔۔۔۔۔۔
فاروق احمد بھٹی — جون 12، 2015 8:18 صبح
کیسے نہ جانے غم کی تمازت میں بچ گئی
لڑکی گلاب سی گل صحرائی بھی نہ تھی
بہت خوب کیا کہنے
نظام الدین — جون 12، 2015 11:39 صبح
آواز آ رہی تھی جو دل کے مقام سے
ماتم اگر نہیں تو یہ شہنائی بھی نہ تھی
بہت عمدہ ۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
الف عین — جون 12، 2015 5:31 شام
واہ۔ بہت خوب
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 5:41 صبح
شکریہ۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 5:42 صبح
بہت عمدہ ۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
نوازش۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 5:42 صبح
شکریہ سر !
ادب دوست — جون 15، 2015 7:14 صبح
بہت خوب نوشین فاطمہ عبدالحق صاحبہ
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 15، 2015 8:07 صبح
شکریہ
لئیق احمد — جون 15، 2015 8:41 صبح
بہت خوب
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 16، 2015 2:43 شام
شکریہ
کاشف اسرار احمد — جون 16، 2015 11:05 شام
بہت عمدہ ماشا اللہ ۔۔ نوشین ۔۔
شاندار ۔۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 16، 2015 11:13 شام
بہت عمدہ ماشا اللہ ۔۔ نوشین ۔۔
شاندار ۔۔
بہت شکریہ بھائی!
خوش رہیں۔
ندیم مراد — جولائی 3، 2015 10:35 شام
بہت خوب بہت شاندار غزل ہے
بچپن پر اترانا قرین قیاس محسوس نہیں ہو رہا، ہاں جوبن پر اترایا جاتا ہے،
وسلام
تہذیب — جولائی 4، 2015 2:03 صبح
بہت خوب ۔ داد قبول فرمائیے
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 4، 2015 3:33 صبح
بہت خوب بہت شاندار غزل ہے
بچپن پر اترانا قرین قیاس محسوس نہیں ہو رہا، ہاں جوبن پر اترایا جاتا ہے،
وسلام
بہت خوب بہت شاندار غزل ہے
بچپن پر اترانا قرین قیاس محسوس نہیں ہو رہا، ہاں جوبن پر اترایا جاتا ہے،
وسلام
بہت خوب بہت شاندار غزل ہے
بچپن پر اترانا قرین قیاس محسوس نہیں ہو رہا، ہاں جوبن پر اترایا جاتا ہے،
وسلام
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکریہ۔
کچھ میرے جیسے ہوتے ہیں نا۔جو جب چاہیں اپنی کسی بھی چیز یا بات پر اترا سکتے ہیں۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 4، 2015 3:33 صبح
بہت خوب ۔ داد قبول فرمائیے
قبول فرمائی۔آپ شکریہ وصول کیجیے۔
فرخ منظور — جولائی 4، 2015 5:19 شام
مانا کہ زہد حضرت یوسف نہ مجھ میں تھا
نوشی ! مگر دلیری زلیخائی بھی نہ تھی
پوری غزل ہی خوب ہے۔ لیکن مقطع تو کمال کا ہے۔ بہت خوب!
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 4، 2015 6:51 شام
مانا کہ زہد حضرت یوسف نہ مجھ میں تھا
نوشی ! مگر دلیری زلیخائی بھی نہ تھی
پوری غزل ہی خوب ہے۔ لیکن مقطع تو کمال کا ہے۔ بہت خوب!
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکرگزار ہوں محترم !
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DA%BE%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D9%86%DA%AF-%D9%84%D8%A7%D8%AE%D8%8C%D8%B4%D9%86%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%86%DB%81-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%D8%8C%DB%94%D8%8C%DB%94%D8%8C%D8%8C%D8%8C.82689/