السلام علیکم،
تو ثابت یہ ہوا کہ 'محمود'، 'ایاز' کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑا ہونے سے عاری ہے
خیر آپ لوگوں کی آراء میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ عرض کروں کہ محمود مغل صاحب کا اس ایوارڈ سے نکلنے کے فیصلے کے وقت پر مجھے شدید کوفت بھی ہوئی اور افسوس بھی،
انکا نام بہت پہلے اس ایوارڈ کیلیے نامزد ہو چکا تھا اور اس پر انکے '
شکریے' کی مہر بھی ثبت ہے لیکن تب انہوں نے کوئی اعتراض نہ کیا، خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصلے کے مطابق
شاکر القادری صاحب
اعجاز عبید (اعجاز اختر / الف عین صاحب)
نوید صادق صاحب
اور
آصف شفیع صاحب
نہ صرف اس سال بلکہ آئندہ بھی کسی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونگے چونکہ یہ مستند شاعر ہیں اور محفل پر انکی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے لہذا ان سب کو 'شاعرِ محفل' یا کوئی دیگر اعزازی رینک دیا جا رہا ہے باقیوں سے ممتاز کرنے لیے (تالیاں)

اب باقی ارکان
سلیمان جاذب
ش زاد
عمران شناور
محمد احمد
کے درمیان فیصلہ ہوگا، مغل صاحب سے استدعا ہے کہ یہیں پر کل شام تک بتا دیں کہ اب وہ اس ایوارڈ میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔
فیصلہ پانچ رکنی پینل ہی کرے گا، جس میں اوپر والے چاروں اراکین کے ساتھ ساتھ یہ خاکسار بھی شامل ہوگا اور اس ایوارڈ کا اعلان بھی باقی نتائج کے ساتھ یعنی 20 جولائی کے بعد ہی کیا جائے گا۔
والسلام
وارث صاحب ،
آداب۔
شکریہ ادا کرنا میری تربیت کا حصہ ہے ، ۔۔
محمود کو ایاز کے ساتھ ’’ نماز ‘‘ میں ایک ساتھ کھڑے ہونے پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ یہ فخر کی بات ہے،

اس دوڑ دھوپ کا مقصد ہرگز کسی کو’’ آؤٹ ‘‘کرکے ، خود ’’ اِ ن ‘‘ ہونا نہیں ، آپ میرے بارے میں ایسا طے بھی کیسے کرسکتے ہیں۔
محض علمی اختلاف کی بنیاد پر ہونے والی گفتگو سے میرے بارے میں یہ ’’ طے ‘‘ نہیں کیا جاسکتا کہ میری ’’منفعت ‘‘ کا سودا کیا ہے۔
میں شامل ہو نا نہیں چاہوں گا، دوستوں نے چونکہ میرا نام تجویز کیا اس کے لیے شکریہ ادا کیا تھا، نہ کہ اس بات پر مجھے خوشی ہوئی کہ
میں ’’ پگاں والی ‘‘ دوڑ میں شامل ہونے لگا ہوں۔
لیاقت علی عاصم کا شعر ہے:
شعر جیسے بھی کہے ہوں مگر اس ناز کے ساتھ
میں نے شہرت کے لیے شہر میںسازش نہیں کہ
خاکسار کا یہ شعر ، شعری جمالیات پر پورا نہ اترتا ہو تب بھی ۔ حق یہی ہے کہ:
خلعت کوئی طلب ہی کہاں کی تھی دوستو !
اب چیتھڑوں کا بار اٹھانا پڑے گا کیا ؟؟؟؟
خیر ۔۔ وارث صاحب ، میرے حق میںدعا کیجے گا، کہ خدا مجھے میرے حصے کا اظہار عطا فرمائے ،
میرا مطمح ِ نظر جو تھا اس پر آپ نے قرار واقعی فیصلہ کر کے دل جیت لیا ہے ،

دیگر جو میرے بھائی شعرا ء اس مقابلے میں موجود ہیں انہیں پیشگی مبارکباد ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

مالک و مولی مزید برکتیں نصیب فرمائے ۔،آمین