میری طرف سے بھی احمد صاحب کو بہت بہت مبارک ہو
بہت شکریہ خرم بھائی! بہت محبت ہے آپ کی۔ کل کچھ عجلت کے باعث سب کو انفرادی جواب نہیں دے سکا تھا
السلام علیکم
نایاب
نایاب بھائی بے حد ممنون ہوں کہ آپ مجھ سمیت سب اہلِ محفل سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ مجھے رشک آتا ہے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے (آمین)
میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو محمد احمد صاحب۔ 
بہت شکریہ فرخ بھائی آپ کی محبت ہے۔
محمد احمد صاحب! بہت بہت مبارک ہو۔
ذرہ نوازی ہے آصف شفیع صاحب کہ آپ نے اس ناکارہ کو کسی قابل سمجھا۔
مبارک، مبارک، مبارک، مبارک محمد احمد صاحب بہت بہت مبارک!
عمران بھائی بہت شکریہ اتنی ڈھیر ساری مبارکباد کے لئے۔ ہمارے طرف سے بھی مبارک باد قبول کیجے آپ کی عمدہ شاعری پر اور خاص طور پر "شناور ڈوب جاتا ہے" والی نظم پر کہ وہ یقیناً لائقِ ستائش ہے۔
واہ صاحب واہ ۔۔ ہررررراا۔۔۔۔ جی خوش ہو گیا خبر سن کر۔
( ایک ہفتے سے عجیب یاسیت کا شکار تھا)
احمد بہت بہت مبارک ہو ، جیوں دا رہ میرے یار۔ خوش رہ
دیگر دوست جو اس سلسلے میں سامنے نہ آسکے ، وہ دل چھوٹانہ کریں
کہ یہ محض اظہارِ شفقت ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ باقی دوست اچھے شاعر نہیں۔
بس شو ق کو مہمیز دینے اور حوصلے کی فراوانی کی ضرورت ہے ، اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ
احمد ایک بار پھر مبارک ، جیتے رہو بھیا ، مالک ومولیٰ مزید کامیابیاں نصیب فرمائے آمین
مغل بھیا،
آپ سے تو کیا کہا جائے کہ آپ کی طرف سے اس قدر محبت ملتی ہے کہ مجھ غریب سے سنبھلتی بھی نہیں ہے پتہ نہیں شاید میں اس محبت کے قابل ہوں بھی کہ نہیں ۔
یہ اعزاز آپ کی محبت کی عطا ہے سو مبارکباد بھی آپ ہی قبول کیجے کہ جناب اگر آپ دستبردار نہیں ہوتے تو ہمیں کون ایوارڈ دیتا ۔

اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے (آمین)