شکل رکھتے ہیں دلبروں والی

مغزل — جولائی 11، 2008 10:25 صبح
یہ تمھارا بڑا پن ، سعادت اور اقبال (دونوں کی) مندی ہے۔۔:grin:
جُگ جُگ جیو ۔۔ جُگ جُگ جیو۔۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 11، 2008 10:46 صبح
بہت شکریہ مجھے خوشی ہوئی آپ کی مسکراہت دیکھ کر
دلشاد محور — جولائی 11، 2008 10:55 صبح
شکل رکھتے ہیں دلبروں والی
بات لیکن ستمگروں والی
مجھ کو اُڑنے میں تھی بہت مشکل
کوئی صورت نہ تھی پروں والی
اس کی چُپ تو بہت ہی گہری تھی
اور آنکھیں سخنوروں والی
ہم مکاں بیچ کر چلے آئے
اپنی صورت نہ تھی گھروں والی
دور تک بس ہے پیاس کا صحرا
اور آنکھیں سمندروں والی
دل سے خرم بہت سخی ہو تم
اور حالت گداگروں والی

واہ کیا بات ہے لکھنے والے کی
دلشاد محور — جولائی 11، 2008 10:56 صبح
دل سے خرم بہت سخی ہو تم
اور حالت گداگروں والی
کیا خوب لکھا آپ نے میری حالات کی عکاسی کر دی
شکریہ
دلشاد محور
مظفرمحسن — جولائی 12، 2008 5:01 صبح
مزے دار ھے جناب----اچھا موضوع ھے۔۔۔۔۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 12، 2008 5:18 صبح
دل سے خرم بہت سخی ہو تم
اور حالت گداگروں والی
کیا خوب لکھا آپ نے میری حالات کی عکاسی کر دی
شکریہ
دلشاد محور

لگتا ہے ہم دونوں کی حالت ایک جیسی ہے لیکن میں تو دل سے بھی سخی نہیں ہوں:grin: پسند کرنے کا بہت شکریہ
مزے دار ھے جناب----اچھا موضوع ھے۔۔۔۔۔

سر بہت شکریہ پسند کرنے کا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%DA%A9%D9%84-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D9%84%D8%A8%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C.13870/page-2