عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

یاسر شاہ — اپریل 20، 2019 2:30 شام
دوپہر کے وقت کچھ دیر کے لیے لیٹا تو خواب میں سمندر کی لہریں ہی نظر آ رہی تھیں :smile2:
لو تائید غیبی بھی ہوگئی بس خواب کی تعبیر یہی ہے یہاں آجائیے-اپنی رہائش کا انتظام کر لیجیے باقی چھٹی والے دنوں میں میں آپ کے ساتھ ہوں -خوب سیر کریں گے-آخر اشعار بھی تو ڈھیر سارے سنانیں ہیں آپ کو ،بیگم تو سنتی ہی نہیں -
منیب الف — اپریل 20، 2019 2:39 شام
ان شاء اللہ، ایک دن ضرور!
منیب الف — اپریل 20، 2019 2:40 شام
باقی چھٹی والے دنوں میں میں آپ کے ساتھ ہوں
چھٹی والے دن کون سے ہیں آپ کے؟
یاسر شاہ — اپریل 20، 2019 2:44 شام
ہفتہ -اتوار
منیب الف — اپریل 20، 2019 2:46 شام
باقی پانچ دن میں کیا کروں گا؟
یاسر شاہ — اپریل 20، 2019 2:51 شام
باقی پانچ دن میں کیا کروں گا؟
لوگوں کو روک روک کر لیکچر دیجیے گا اور یو ٹیوب پہ اپلوڈ کر تے رہیے گا -:D
منیب الف — اپریل 20، 2019 3:08 شام
لوگوں کو روک روک کر لیکچر دیجیے گا -
کاش اتنا آسان ہوتا!
لیکچر دینے کے لیے شرط یہ ہے کہ کوئی لیکچر لینے کے لیے تیار بھی ہو۔
الف عین — اپریل 21، 2019 5:11 صبح
واہ یاسر شاہ مزے کی غزل کہی ہے، لطف آیا۔
یہ چریا کس زبان کا لفظ ہے، سمجھ نہیں سکا
یاسر شاہ — اپریل 21، 2019 6:16 صبح
واہ یاسر شاہ مزے کی غزل کہی ہے، لطف آیا۔
یہ چریا کس زبان کا لفظ ہے، سمجھ نہیں سکا

محترم جزاک اللہ خیر -آپ کی داد سے بڑی حوصلہ افزائی ہوتی ہے -
"چریا" مجھے لگتا ہےسندھی الاصل ہے -یہاں عام رائج ہے -بلکہ "چریا وارڈ " کے نام سے وارڈ زبھی موجود ہیں جہاں پاگلوں کا علاج ہوتا ہے -
لغت کا حوالہ یہ ہے :
Urdu Lughat
یاسر شاہ — اپریل 21، 2019 6:27 صبح
بہت خوب!
یاسر
اور
سریا
خوب ہے۔ :)
واہ!

احمد بھائی نوازش -آپ کی داد سے دل باغ باغ ہوجاتا ہے -
لگتا ہے ہماری طرح آپ نے بھی دریائے سندھ کا آنکھوں دیکھا حال خوب دیکھ رکھا ہے۔ :) :) :)
ابھی تو کچھ سال سے نہیں دیکھا -لیکن ماضی میں خوب دیکھا ہے - پلّا مچھلی اس دریا کی خاص سوغات ہوا کرتی تھی -:-(
یاسر شاہ — اپریل 21، 2019 6:31 صبح
بہت خوب اشعار ۔۔۔
اور یہ بھی بہت خوب خبر کہ آپ اہل کراچی ہیں۔۔۔
آج ہی معلوم ہوا۔۔۔
اب تو دعوت میں آپ کی عدم شرکت پر ناراضگی بنتی ہے!!!
:arrogant::arrogant::arrogant:

بھیا داد کا شکریہ - جزاک اللہ - ان شاء اللہ آپ کی ناراضی دور ہوجائے گی -:)
فرحان محمد خان — اپریل 22، 2019 4:32 شام
غزل
ہم نے تو محبّت میں مویشی بھی چرائے
اور یہ بھی سنا شؔاہ گڈریا تو نہیں ہے ؟
بہت خوب شاہ جی
یہ شعر۔۔۔۔۔کمال
ابو ہاشم — اپریل 27، 2019 5:09 شام
دل صورتِ پنجاب رہا کرتا ہے آب آب
خشک آنکھ کہیں سندھ کا دریا تو نہیں ہے ؟
دریا کا تلفظ 'دَر.یا' ہے جبکہ یہاں یہ 'دَ.رِیا' باندھا گیا ہے کیا یہ جائز ہے؟
یاسر شاہ — اپریل 28، 2019 5:00 صبح
بہت خوب شاہ جی
یہ شعر۔۔۔۔۔کمال

برادرم فرحان نوازش -
یاسر شاہ — اپریل 28، 2019 5:00 صبح
دریا کا تلفظ 'دَر.یا' ہے جبکہ یہاں یہ 'دَ.رِیا' باندھا گیا ہے کیا یہ جائز ہے؟
عزیزم جزاک اللہ کہ آپ نے غزل پہ غور کیا -یہاں بھی "دریا" ہی باندھا گیا ہے یعنی "ر " ساکن -

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%A8%D8%AF-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%DA%A9%D8%A8%D9%91%D8%B1-%DA%A9%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%86%D8%B1%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%9F-%D8%BA%D8%B2%D9%84.106497/page-2