محمد شکیل خورشید — دسمبر 12، 2022 1:28 شام
اعلیٰ
محمداحمد — دسمبر 14، 2022 12:40 شام
شکریہ

محمداحمد — دسمبر 14، 2022 12:42 شام
اچھا پرانی مجالس برخاست کر رہے ہیں۔۔۔۔ اس پر تو ایک مضمون لکھا جا سکتا ہے۔۔۔ ایک شاعر پرانی نشستیں برخاست کرتے ہوئے کے عنوان سے۔۔۔
شعر کی حد تو اجازت ہے۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہوہو
اس کے علاوہ تو اجازت کی فی الحال ضرورت بھی نہیں ہے۔

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔چیمہ صاب کی وجہ سے ہم کیا کیا برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
وہ بے چارے تو آج کل ترکیہ گئے ہوئے ہیں۔ اُن کے تو فرشتوں کو بھی خبر نہ ہوگی آپ کی حرکتوں کی۔

محمداحمد — دسمبر 14، 2022 12:45 شام
بہت عمدہ غزل
سلامت رہیے بہت ساری دعائیں
بہت ہی خوبصورت شعر ماشاء اللہ کیا بات ہے ۔
ڈھیر وں داد و تحسین ۔
بہت شکریہ ! بہت حوصلہ ملا آپ کے تبصرے سے۔
عمدہ بہت عمدہ نبھایا احمد بھائ ۔۔۔
غزل کے بیچ نہیں آپ نے تو ہر شعر میں اپنی بات کر دی۔۔۔
بہت شکریہ اکمل بھائی! آج کے دور میں نبھ جائے یہی بڑی بات ہے۔
بہت خوب ، احمد صاحب ! نہایت عمدہ غزل ہے . داد پیش ہے .
بہت شکریہ محترم!
بے حد ممنون ہون۔
بہت خوب احمد بھائی! اچھے اشعار ہیں۔
بہت شکریہ تابش بھائی!
آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ میرے کام آتی ہے۔
الف عین — دسمبر 15، 2022 5:14 صبح
بہت خوب @محمداحمد
اتنی اچھی غزل اب تک کسی نے قبول نہیں کی؟ حالانکہ خیرات میں دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا!
محمداحمد — دسمبر 15، 2022 12:48 شام
بہت شکریہ استادِ محترم!
بے حد ممنون ہوں۔ ❤️
اتنی اچھی غزل اب تک کسی نے قبول نہیں کی؟ حالانکہ خیرات میں دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا!
دراصل میں نے غزل محفل کے اُن دوستوں کے نام کی ہے، جو غزلیات کی
من مانی تشریح کرکے باقی محفلین کی تفریحِ طبع کا بندوبست کیا کرتے ہیں۔

جاسمن — دسمبر 16، 2022 12:39 شام
بہت شکریہ استادِ محترم!
بے حد ممنون ہوں۔ ❤️

دراصل میں نے غزل محفل کے اُن دوستوں کے نام کی ہے، جو غزلیات کی
من مانی تشریح کرکے باقی محفلین کی تفریحِ طبع کا بندوبست کیا کرتے ہیں۔
حالانکہ اس پہ غمزدہ کی ریٹنگ بنتی تھی۔

جاسمن — دسمبر 16، 2022 12:40 شام
کیونکہ ہمارے بچوں کو بھی شعر وشاعری سننے کا بہت شوق ہے اور وہ داد دینے میں بھی کنجوسی نہیں کرتے۔
اللہ! پیارے پیارے بچے! ماشاءاللہ ۔ اللہ پاک نصیب اچھے کرے۔ بہاریں لگائے۔ آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ ہر بری گھڑی سے پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
جاسمن — دسمبر 16، 2022 12:41 شام
بہت خوبصورت غزل۔
مشکل زمین پہ آپ نے بھی مشکل سی غزل تعمیر کر ہی لی۔

بہت پیارے اشعار ہیں۔
خاص کر چائے والا اور آخری اور پہلا اور آخری سے پہلا اور تیسرا اور۔۔۔۔۔ ہاہاہا۔
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 16، 2022 4:25 شام
جاسمن — دسمبر 16، 2022 6:11 شام
احمد بھائی کے بچے ہیں، سو چھوٹی چھوٹی بحروں میں داد دیتے ہوں گے۔

محمداحمد — دسمبر 16، 2022 6:46 شام
احمد بھائی کے بچے ہیں، سو چھوٹی چھوٹی بحروں میں داد دیتے ہوں گے۔
داد تو چھوٹی بحر میں ہی دیتے ہیں۔
لیکن کبھی کبھی مصرع طرح پر طبع آزمائی سے بھی نہیں چوکتے۔

محمداحمد — دسمبر 25، 2022 5:27 صبح
بہت پیارے اشعار ہیں۔
خاص کر چائے والا
یہ چائے والا شعر کون سا ہے؟

جاسمن — دسمبر 25، 2022 5:33 صبح
یہ چائے والا شعر کون سا ہے؟
میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو
لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں
ساتھ میں چائے کا تھرماس تو ضرور ہی ہو گا۔
یہ ہے چائے والا شعر۔ کمال ہے، اب ہمیں شاعر کو سمجھانا پڑے گا۔ خیال آپ کا، سوچ آپ کی اور ہم نے پورا تصور بھی کر لیا۔
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 25، 2022 5:36 صبح
میں سوچتا ہوں جاؤں کسی سبزہ زار کو
لے کر کوئی کتاب، کسی سہ پہر کو میں
ساتھ میں چائے کا تھرماس تو ضرور ہی ہو گا۔
یہ ہے چائے والا شعر۔ کمال ہے، اب ہمیں شاعر کو سمجھانا پڑے گا۔ خیال آپ کا، سوچ آپ کی اور ہم نے پورا تصور بھی کر لیا۔
حالانکہ خود احمد بھائی نے کہہ بھی رکھا ہے کہ
گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا مزے صاحب
اور خود ہی کہہ کر بھول بھی گئے 🙂
محمداحمد — دسمبر 25، 2022 6:31 صبح
حالانکہ خود احمد بھائی نے کہہ بھی رکھا ہے کہ
گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا مزے صاحب
اور خود ہی کہہ کر بھول بھی گئے 🙂
یعنی جاسمن اچھے بچوں کی طرح پرانا پڑھایا ہوا نہیں بھولیں۔

جاسمن — دسمبر 25، 2022 7:00 صبح
حالانکہ خود احمد بھائی نے کہہ بھی رکھا ہے کہ
گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا مزے صاحب
اور خود ہی کہہ کر بھول بھی گئے 🙂
رؤف بھائی! آپ تو خود شاعر ہیں۔۔ اب ہم سورج کو کیا چراغ دکھائیں۔ شاعر اور نسیان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کان میں قلم اٹکا ہے، ماتھے پہ عینک اور خوب خوب بیگم سمیت سب کی شامت کی جی یہیں چشمہ رکھا تھا۔۔۔ ہو نہ ہو، قلم تو برخوردار لے گئے۔۔۔۔



جاسمن — دسمبر 25، 2022 7:00 صبح