غزل- آصف شفیع

آصف شفیع — نومبر 7، 2008 10:47 صبح
غزل:
ہم تو آئے ہیں ابھی شہر سے ہجرت کر کے
آپ خود ہی چلے آئیں ذرا زحمت کر کے
ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے
وہ تو اک بار ہوا تھا کبھی رخصت، لیکن
یاد کرتا ہوں اسے روز میں رخصت کر کے
دل بھی برباد کیا ایک محبت کے عوض
خود بھی برباد ہوئے حسن کی بیعت کر کے
جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے
کوچہء شوق میں خوشبو ہی بکھیریں آصف
جب بکھرنا ہے ہواؤں سے عداوت کر کے
( از: ذرا جو تم ٹھہر جاتے)
ناہید — نومبر 9، 2008 3:57 صبح
آصف،
بہت اچھی غزل ہے۔
جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے
یہاں پہلے مصرعے میں اگر "آیا" کی بجائے "آتا" بھی ہوتا تو کام خوب نکلتا۔
آپ نے UET, lahore سے گریجوایشن کیا ہے، کیا آپ ڈاکٹر ظفر اقبال کو جانتے ہیں؟
شکریہ
ناہید
محمد وارث — نومبر 9، 2008 4:39 صبح
بہت اچھی غزل ہے آصف صاحب، لا جواب
فاتح — نومبر 9، 2008 6:10 صبح
سبحان اللہ! انتہائی خوبصورت غزل ہے۔ تمام اشعار ہی لا جواب ہیں خصوصآ ذیل کے اشعار
ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے
وہ تو اک بار ہوا تھا کبھی رخصت، لیکن
یاد کرتا ہوں اسے روز میں رخصت کر کے
جیا راؤ — نومبر 9، 2008 9:24 صبح
ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے
دل بھی برباد کیا ایک محبت کے عوض
خود بھی برباد ہوئے حسن کی بیعت کر کے
جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے

بہت ہی خوبصورت !!
آصف شفیع — نومبر 9، 2008 10:49 صبح
آصف،
بہت اچھی غزل ہے۔
جی میں آیا ہے تجھے دیکھتے جائیں جاناں
دل ٹھہرتا ہی نہیں ایک زیارت کر کے
یہاں پہلے مصرعے میں اگر "آیا" کی بجائے "آتا" بھی ہوتا تو کام خوب نکلتا۔
آپ نے Uet, Lahore سے گریجوایشن کیا ہے، کیا آپ ڈاکٹر ظفر اقبال کو جانتے ہیں؟
شکریہ
ناہید

شکریہ محترمہ ناہید صاحبہ۔ آپ کی تجویز بھی ٹھیک ہے "آتا " سے بھی مفہوم نکلتا ہے اور آیا سے بھی ۔ میری کتاب میں ایسے ہی (آیا) چھپا ہوا ہے۔ جی میں نے Uetسے ہی ڈگری کی ہے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال شاید کیمیکل انجینرنگ میں ہیں۔ ناہید! آپ کی کتاب " تیرے نام کی آہٹ" کی ایک غزل پر آج کل یہاں جدہ میں طرحی مشاعرہ چل رہا ہے۔" اردو نیوز" والوں نے آپ کی غزل کا مصرعہ طرحی غزل کیلیے دیا ہے اور اس پر بہت سے لوگوں نے غزلیں لکھی ہیں۔ جان کر بہت خوشی ہوئی۔
ناہید — نومبر 9، 2008 12:05 شام
آصف،
جواب کا شکریہ!
جی، ڈاکٹرظفر قبال مکینیکل انجیئرنگ میں ہیں۔
یہ تو بہت اعزاز کی بات ہے کہ جدہ میں میری غزل کا مصرعہ طرحی مشاعرے کے لے دیا گیا ہے۔
ویسے کون سا مصرعہ ہے؟ اور یہ اردو نیوز اخبار ہے وہاں کا یا پھر کوئی ریڈیو پروگرام؟
شکریہ
ناہید
آصف شفیع — نومبر 9، 2008 8:01 شام
آصف،
جواب کا شکریہ!
جی، ڈاکٹرظفر قبال مکینیکل انجیئرنگ میں ہیں۔
یہ تو بہت اعزاز کی بات ہے کہ جدہ میں میری غزل کا مصرعہ طرحی مشاعرے کے لے دیا گیا ہے۔
ویسے کون سا مصرعہ ہے؟ اور یہ اردو نیوز اخبار ہے وہاں کا یا پھر کوئی ریڈیو پروگرام؟
شکریہ
ناہید
ناھید! میں نے 1998 میں یو ای ٹی سے میکینیکل انجینرنگ میں ڈگری کی تھی۔ اس وقت تو ڈاکٹر ظفر اقبال نہیں تھے وہاں۔ ہو سکتا ہے بعد میں آئے ہوں۔ کیا آپ ان کو جانتی ہیں؟ یا ان کا تعلق بھی شاعری سے ہے؟ " جینا پڑے نہ پھر سے انہی ماہ و سال میں" یہ مصرعہ طرح کے طور پر دیا گیا تھا اور کوئی 25 کے قریب غزلیں اس طرح پر آ چکی ہیں۔ اردو نیوز سعودیہ کا سب سے بڑا اردو اخبار ہے جو پاکستان اور انڈینز دونوں میں مقبول ہے۔ واقعی یہ اعزاز کی بات ہے۔ آپ کو بہت مبارک ہو۔ میں تو سمجھ رہا تھا شاید آپ کے نالج میں یہ بات ہو گی۔
آصف شفیع — نومبر 9، 2008 8:05 شام
بہت اچھی غزل ہے آصف صاحب، لا جواب

وارث صاحب بہت شکریہ۔ کافی پرانی غزل تھی ۔ بس جی چاہا شیئر کرنے کو۔
آصف شفیع — نومبر 9، 2008 8:08 شام
سبحان اللہ! انتہائی خوبصورت غزل ہے۔ تمام اشعار ہی لا جواب ہیں خصوصآ ذیل کے اشعار

بہت شکریہ جناب آپ کی حوصلہ افزائی کا۔
زین — نومبر 10، 2008 12:08 صبح
بہت خوب۔
زبردست شاعری ہے ۔
خوشی — نومبر 10، 2008 1:12 صبح
واہ بہت خوب بہے عمدہ اچھا کلام ہے اس محفل میں‌تو اچھا کلام بھی ہے
جیا راؤ — نومبر 10، 2008 8:32 صبح
واہ بہت خوب بہے عمدہ اچھا کلام ہے اس محفل میں‌تو اچھا کلام بھی ہے

:grin::grin::grin:
ابوشامل — نومبر 10، 2008 8:37 صبح
ضرب فرقت کی ابھی اور لگاؤ اس پر
شوق مرتا ہی نہیں ایک محبت کر کے
دل بھی برباد کیا ایک محبت کے عوض
خود بھی برباد ہوئے حسن کی بیعت کر کے
بہت خوب آصف شفیع صاحب۔ شکریہ یہاں پیش کرنے کا۔
آصف شفیع — نومبر 10، 2008 9:51 صبح
بہت خوب آصف شفیع صاحب۔ شکریہ یہاں پیش کرنے کا۔

شکریہ ابو شامل۔ ہمارے لیے تو یہ محفل ایک اہم فورم ہے جس پر اپنا کلام پوسٹ کرتے ہیں۔داد کیلیے تمام احباب کا شکریہ۔
آصف شفیع — نومبر 10، 2008 9:58 صبح
واہ بہت خوب بہے عمدہ اچھا کلام ہے اس محفل میں‌تو اچھا کلام بھی ہے

بھئی خوب! داد دینے کا خوب انداز ہے۔
خوشی — نومبر 10، 2008 11:04 صبح
داد ہی نہیں کلام بھی خوب لکھتی ہوں اگر کسی اچھے شاعر سے لکھوا لوں تو
مذاق ایک طرف آپ کا کلام بہت خوب ہے
آصف شفیع — نومبر 10، 2008 12:20 شام
داد ہی نہیں کلام بھی خوب لکھتی ہوں اگر کسی اچھے شاعر سے لکھوا لوں تو
مذاق ایک طرف آپ کا کلام بہت خوب ہے

بہت شکریہ۔ اگر داد کے علاوہ اپنے کلام( چاہے کسی سے لکھوایا ہو) سے بھی نوازیں تو اور زیادہ خوشی ہو گی۔ ویسے خوشی مردوں کے نام ہوتے ہیں اگرچہ لفظ " خوشی" مؤنث ہی ہے۔
خوشی ملی تو کئی درد مجھ سے روٹھ گئے
دعا کرو کہ میں پھر سے اداس ہو جاؤں۔
آصف شفیع — نومبر 12، 2008 11:37 صبح
داد ہی نہیں کلام بھی خوب لکھتی ہوں اگر کسی اچھے شاعر سے لکھوا لوں تو
مذاق ایک طرف آپ کا کلام بہت خوب ہے

آپ کے تعارف کا تھریڈ خوب جا رہا ہے۔ اگر کلام سے بھی نوازیں تو اور خوب رہے گا۔
آصف شفیع — نومبر 13، 2008 5:33 شام
بہت خوب۔
زبردست شاعری ہے ۔

جی بہت شکریہ آپ کا۔ ۔ ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A2%D8%B5%D9%81-%D8%B4%D9%81%DB%8C%D8%B9.16295/