غزل: ایک دن، اک عدد لڑائی کی

گُلِ یاسمیں — جون 13، 2022 10:56 صبح
اتنے ٹھگنے ہیں اس کے سامنے ہم
دیکھ کر اس نے قد لڑائی کی
یہ آپ کی فکر کو تازیانہ لگانے کے لیے آمد ہوئی ہے ۔دوڑنا دوڑانا آپ کا کام ہے ۔
محمد احمد بھائی! آپ کی وسعت قلبی سے پیشگی معذرت کے ساتھ ۔
اب تو محفل جمے ہی جمے لڑائی کی
ہم چائے کا مگ ہاتھ میں لئے ریفری بن جاتے ہئں
سید عاطف علی — جون 13، 2022 10:59 صبح
اب تو محفل جمے ہی جمے لڑائی کی
ہم چائے کا مگ ہاتھ میں لئے ریفری بن جاتے ہئں
دور کھڑی ہونا بیٹا !!! اور مگا سنبھال کے !!! کہیں چھلک نہ جائے ۔
گُلِ یاسمیں — جون 13، 2022 11:10 صبح
دور کھڑی ہونا بیٹا !!! اور مگا سنبھال کے !!! کہیں چھلک نہ جائے ۔
لڑائی لڑائی کا ذکر چل ریا ہے تو ہم نے مگا کو مکا سمجھ لیا۔ اور مکے سنبھالے نہیں جاتے ۔ وہ تو برسائے جاتے ہیں :ROFLMAO: :ROFLMAO:
سیما علی — جون 13، 2022 12:41 شام
بہت خوب لڑائی
جناب لڑائی میں لطف کر دکھایا کیا کہنے آپ کے ۔
ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی
یہی تو صُلح جو کی نشانی ہے ۔واہ واہ
محمداحمد — جون 13، 2022 1:50 شام
واہ واہ واہ!
یہ ہوتی ہے اچھے کلام کی تاثیر! "ردیف" والا ماحول بن رہا ہے۔ :) :)
لیکن آپ سب نیک لوگ ہیں۔ :) :)
محمداحمد — جون 13، 2022 1:51 شام
یہ شاید ردیف کا کمال ہے کہ پہلی بار ہمیں کسی غزل پر پرمزاح کی ریٹنگ ملی ہے۔ :thinking:
نیرنگ خیال — جون 14، 2022 10:39 صبح
مگر یہ جھوٹا منہ ہو گا کس کا؟
ہمارا ہی ہوگا۔۔۔ پتری۔۔ چھوٹا منہ ہوتا تو پریشانی ہوتی۔۔۔ جھوٹے پر کیا تامل
نیرنگ خیال — جون 14، 2022 3:56 شام
لیکن آپ سب نیک لوگ ہیں۔ :) :)
شکریہ احمد بھائی
امین شارق — جون 14، 2022 11:24 شام
احمد بھائی۔۔
دور دورہ ہے امن کا ہر سُو
ہے ضرورت اشد لڑائی کی
محمد عبدالرؤوف — جون 18، 2022 8:06 صبح
ایک پھلجھڑی ہماری طرف سے بھی ☺️
پھر منائیں گے پہروں بیگم کو
اور کیا ہو گی حد لڑائی کی
محمداحمد — جون 18، 2022 2:09 شام
احمد بھائی۔۔
دور دورہ ہے امن کا ہر سُو
ہے ضرورت اشد لڑائی کی
:) :) :)
شکریہ امین بھائی! :)
یاسر شاہ — جون 19، 2022 6:54 شام
غزل
ایک دن، اک عدد لڑائی کی
اور بصد شدّ و مد لڑائی کی
جب نہ رستہ فرار کا پایا
تب بصد ردّ و کد لڑائی کی
رشک کرتے رہے مقابل پر
اور ورائے حسد لڑائی کی
بڑھ گیا اعتماد اپنے پر
جب نہ پہنچی رسد، لڑائی کی
آج آئی تھی صلح کی تجویز
وہ بھی کی ہم نے رد، لڑائی کی
اِس کی خاطر الجھ گئے اُس سے
بر بِنائے مدد لڑائی کی
ہر کسی سے نہیں لڑے ہم بھی
دیکھ کر نیک و بد، لڑائی کی
اب تو احمدؔ خدا خدا کیجے
کوئی ہوتی ہے حد لڑائی کی
محمد احمدؔ
احمد بھائی بہت خوب۔مجھے بھی آپ کی غزل سنجیدہ سے زیادہ شگفتہ لگی۔
اپنے شعر پہ معذرت کہ متعصبانہ تھا ،رپورٹ کر دی ہے۔اللہ مجھے معاف کرے آمین۔
محمداحمد — جون 20، 2022 1:40 شام
احمد بھائی بہت خوب۔
بہت شکریہ یاسر بھائی!
مجھے بھی آپ کی غزل سنجیدہ سے زیادہ شگفتہ لگی۔
ہاہاہاہا!
اچھی بات ہے۔ سنجیدہ ہوتی تو پھر سر ور پھٹ جاتے۔ :) :)
اللہ مجھے معاف کرے آمین۔

آمین!
خوش رہیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AF%D9%86%D8%8C-%D8%A7%DA%A9-%D8%B9%D8%AF%D8%AF-%D9%84%DA%91%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%8C.118546/page-2