غزل: قدر میں ہیں، نہ ہی قضا میں ہیں

محمداحمد — جون 4، 2022 12:12 شام
فرحت کیانی اسی سال جواب بھی دے دیں تو بڑی بات ہوگی۔ :twisted:
ہاہاہاہا!
اس سال کے آخر تک تو جواب آ ہی جائے گا۔ :) :)
یاسر شاہ — جون 5، 2022 7:36 صبح
ان شاء اللہ ! آگے کوشش کروں گا کہ موٹیویشنل غزلیں کم لکھوں۔ :) :)
بھائی احمد موٹیویشن سے مت رکیے گا۔بات یہاں ہو رہی ہے یہ کرو وہ نہ کرو (dos and donts)کے ہدایت نامے کی وہ بھی پوری غزلوں میں۔
بات یہ ہے احمد بھائی غالب کو اپنے دوستوں سے گلہ تھا :
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غمگسار ہوتا
مجھے بھی اسی بحر میں گلہ ہے:
مرے دوستو عزیزو نرے مشورے ہی مت دو
کوئی وصل کی ہو صورت کوئی بیاہ کا مہورت
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 5، 2022 7:39 صبح
ماشاءاللّٰه
کیا ہی خوبصورت اور شاندار کلام ہے
نیرنگ خیال — جون 6، 2022 8:47 صبح
ہاہاہاہا!
اس سال کے آخر تک تو جواب آ ہی جائے گا۔ :) :)
آپ ہمیشہ ہی پرامید رہتے ہیں۔
محمداحمد — جون 6، 2022 1:47 شام
آپ ہمیشہ ہی پرامید رہتے ہیں۔

اُمید پہ "کوچہ" قائم ہے۔ :) :)
نیرنگ خیال — جون 7، 2022 9:41 صبح
اُمید پہ "کوچہ" قائم ہے۔ :) :)
میں سمجھتا تھا کہ کوچہ صرف عملی کاہلی سے قائم ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%82%D8%AF%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%D9%86%DB%81-%DB%81%DB%8C-%D9%82%D8%B6%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%8C%DA%BA.118491/page-2