غزل ۔۔۔ نظر سے گزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد — فروری 17، 2021 1:16 شام
نظر سے گزری ہیں یوں تو ہزار تصویریں
دِکھائیں آپ نے کیا شاندار تصویریں

ہر شعر پر داد وصول کیجیے۔

بہت شکریہ خلیل بھائی!
آپ کی اس منظوم داد کی کیا ہی بات ہے۔ :)
محمداحمد — فروری 17، 2021 1:16 شام
خوب غزل ہے احمد صاحب، کیا کہنے۔

بہت بہت شکریہ وارث بھائی!
محمداحمد — فروری 17، 2021 1:16 شام
خوب ہے تصویر غزل کی!

بہت شکریہ لاریب!
خوش رہیے۔ :)
عرفان علوی — فروری 21، 2021 5:30 صبح
غزل
نظر سے گُزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں
سجی ہیں دل میں فقط یادگار تصویریں
مری کتاب اٹھا لی جو دفعتاًاُس نے
گِریں کتاب سے کچھ بے قرار تصویریں
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
مجھے ہے خوف ترے خال و خد نہ بھولوں میں
بنا رہا ہوں تری بے شمار تصویریں
وہ مل گیا ہے تو اب کیمرے کی حاجت کیا
نظر میں ہے تو نظر سے اتار تصویریں
تلاش کرتا ہے البم میں جانے کس کو وہ
جو دیکھتا ہے یونہی بار بار تصویریں
ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں
میں آج خوش ہوں کہ موسم ہے خوشگوار بہت
اور اُس نے بھیجی ہیں کچھ خوش گوار تصویریں
نئی ہے کب سرِ دالاں یہ چہرہ پردازی
ازل سے ساتھ ہیں دیوارِ غار ،تصویریں
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
اُڑے ہوئے تھے مری طرح رنگ اُن کے بھی
گئے زمانے کی دیکھیں جو یار تصویریں
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
جہاں بھی جانا بچا رکھنا آبرو دل کی
فریب دیں گی تمہیں کم عیار تصویریں
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
محمد احمدؔ
احمد صاحب، سلام عرض ہے ۔ اعلیٰ غزل ہے ۔ خیالات کی ندرت اور بیان کی صفائی قابلِ تعریف ہے ۔ داد قبول فرمائیے ۔
نیازمند،
عؔرفان عابد
محمداحمد — فروری 24، 2021 7:55 صبح
احمد صاحب، سلام عرض ہے ۔ اعلیٰ غزل ہے ۔ خیالات کی ندرت اور بیان کی صفائی قابلِ تعریف ہے ۔ داد قبول فرمائیے ۔
نیازمند،
عؔرفان عابد

بہت بہت شکریہ عرفان عابد صاحب!
اس قدر حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
عمر سیف — فروری 26، 2021 7:42 صبح
احمد میرے بھائی زندہ باد
محمداحمد — فروری 26، 2021 11:26 صبح
احمد میرے بھائی زندہ باد

بہت شکریہ عمر بھائی!
ممنون ہوں۔
یاسر شاہ — مارچ 23، 2021 5:35 شام
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
واہ احمد بھائی- دلکش -
دسیوں ہزار تصویریں
دسیوں بھی کثرت کے لئے بولا جاتا ہے اور ہزار بھی -اکٹھا استعمال کچھ جچا نہیں -:)
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 23، 2021 7:39 شام
دسیوں بھی کثرت کے لئے بولا جاتا ہے اور ہزار بھی -اکٹھا استعمال کچھ جچا نہیں -:)
یاسر بھائی یہ tens of thousands کا ترجمہ کیا ہے احمد بھائی نے :)
امین شارق — مارچ 24، 2021 9:25 صبح
غزل
نظر سے گُزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں
سجی ہیں دل میں فقط یادگار تصویریں
مری کتاب اٹھا لی جو دفعتاًاُس نے
گِریں کتاب سے کچھ بے قرار تصویریں
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
مجھے ہے خوف ترے خال و خد نہ بھولوں میں
بنا رہا ہوں تری بے شمار تصویریں
وہ مل گیا ہے تو اب کیمرے کی حاجت کیا
نظر میں ہے تو نظر سے اتار تصویریں
تلاش کرتا ہے البم میں جانے کس کو وہ
جو دیکھتا ہے یونہی بار بار تصویریں
ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں
میں آج خوش ہوں کہ موسم ہے خوشگوار بہت
اور اُس نے بھیجی ہیں کچھ خوش گوار تصویریں
نئی ہے کب سرِ دالاں یہ چہرہ پردازی
ازل سے ساتھ ہیں دیوارِ غار ،تصویریں
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
اُڑے ہوئے تھے مری طرح رنگ اُن کے بھی
گئے زمانے کی دیکھیں جو یار تصویریں
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
جہاں بھی جانا بچا رکھنا آبرو دل کی
فریب دیں گی تمہیں کم عیار تصویریں
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
محمد احمدؔ
بہت خوب۔
سب ہی اشعار مجھے اک سے بڑھ کر ایک لگے
غزل میں خوب کی ہیں گرفتار تصویریں
محمد عدنان اکبری نقیبی — مارچ 24، 2021 10:36 صبح
بھیا یہ غزل کیا آپ نے آرٹس گیلری میں بیٹھے کر لکھی ہے ؟
:battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
ماشاءاللہ ،بہت خوب غزل ہے ۔بہت ساری داد ۔
محمد شکیل خورشید — اپریل 2، 2021 12:43 شام
اتنے اعلیٰ پائے کا کلام، مجھے تو داد دیتے ہوئے بھی جھجک ہو رہی ہے۔
ایس ایس ساگر — اپریل 2، 2021 1:08 شام
کیا کہنے آپ کی شاعری کے محمداحمد بھائی۔
ہر شعر لاجواب۔
ڈھیروں داد قبول کیجیے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
جاسمن — مئی 19، 2021 5:36 شام
غزل
نظر سے گُزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں
سجی ہیں دل میں فقط یادگار تصویریں
مری کتاب اٹھا لی جو دفعتاًاُس نے
گِریں کتاب سے کچھ بے قرار تصویریں
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
مجھے ہے خوف ترے خال و خد نہ بھولوں میں
بنا رہا ہوں تری بے شمار تصویریں
وہ مل گیا ہے تو اب کیمرے کی حاجت کیا
نظر میں ہے تو نظر سے اتار تصویریں
تلاش کرتا ہے البم میں جانے کس کو وہ
جو دیکھتا ہے یونہی بار بار تصویریں
ہری زیادہ ہے کیا گھاس دوسری جانب؟
گئے تھے لینے جو دریا کے پار تصویریں
میں آج خوش ہوں کہ موسم ہے خوشگوار بہت
اور اُس نے بھیجی ہیں کچھ خوش گوار تصویریں
نئی ہے کب سرِ دالاں یہ چہرہ پردازی
ازل سے ساتھ ہیں دیوارِ غار ،تصویریں
کسی کو دیکھ کے آنکھیں چُرا بھی لیتی ہیں
نگار خانے میں کچھ ہوشیار تصویریں
ہماری آنکھوں میں کچھ کرچیاں ہیں خوابوں کی
ہمارے دل میں ہیں کچھ دل فگار تصویریں
اُڑے ہوئے تھے مری طرح رنگ اُن کے بھی
گئے زمانے کی دیکھیں جو یار تصویریں
حذر کہ اچھی نہیں ہوتی ہر کوئی تصویر
بچو !اگر ملیں فتنہ شعار تصویریں
جہاں بھی جانا بچا رکھنا آبرو دل کی
فریب دیں گی تمہیں کم عیار تصویریں
ہزار لفظوں کی ہے ترجماں گر اِک تصویر
مری غزل میں چھپی ہیں ہزار تصویریں
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
محمد احمدؔ
ہائے اللہ! اتنی اتنی اتنی اتنی۔۔۔۔ اچھی غزل ابھی تک میری نظر سے نہیں گزری۔ ظلم ہے یہ ظلم۔:)
اس ایک غزل کے ہر ایک شعر میں ہزار ہا خوبوووووبصورت تصویریں چھپی ہیں۔:)
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
حسرت جاوید — مئی 21، 2021 8:09 شام
نگار خانہ ٴ ارژنگ ہے جہاں احمدؔ
سجی ہوئی ہیں یہاں روپ دار تصویریں
واہ۔
محمداحمد — مئی 26، 2021 11:51 صبح
واہ احمد بھائی- دلکش -
بہت شکریہ یاسر بھائی!
دسیوں بھی کثرت کے لئے بولا جاتا ہے اور ہزار بھی -اکٹھا استعمال کچھ جچا نہیں -:)
احسن سمیع بھائی نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔
محمداحمد — مئی 26، 2021 11:54 صبح
بہت خوب۔
سب ہی اشعار مجھے اک سے بڑھ کر ایک لگے
غزل میں خوب کی ہیں گرفتار تصویریں

بہت شکریہ محترم امین شارق صاحب!
بھیا یہ غزل کیا آپ نے آرٹس گیلری میں بیٹھے کر لکھی ہے ؟
:battingeyelashes::battingeyelashes::battingeyelashes:
ماشاءاللہ ،بہت خوب غزل ہے ۔بہت ساری داد ۔
عدنان بھائی! حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔
اتنے اعلیٰ پائے کا کلام، مجھے تو داد دیتے ہوئے بھی جھجک ہو رہی ہے۔
ارے حضور ! کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔
کہیں مجھ سے کوئی غلطی تو سرزد نہیں ہوگئی؟
کیا کہنے آپ کی شاعری کے محمداحمد بھائی۔
ہر شعر لاجواب۔
ڈھیروں داد قبول کیجیے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
بہت شکریہ ساگر بھائی!
محبتوں کے لئے ممنون ہوں۔
ہائے اللہ! اتنی اتنی اتنی اتنی۔۔۔۔ اچھی غزل ابھی تک میری نظر سے نہیں گزری۔ ظلم ہے یہ ظلم۔:)
اس ایک غزل کے ہر ایک شعر میں ہزار ہا خوبوووووبصورت تصویریں چھپی ہیں۔:)
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
جزاک اللہ جاسمن بہن!
آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ مشعلِ راہ کا کام کرتی ہے۔

بہت شکریہ حسرت صاحب!
ممنون ہوں۔
محمد شکیل خورشید — مئی 26، 2021 12:09 شام
رے حضور ! کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔
کہیں مجھ سے کوئی غلطی تو سرزد نہیں ہوگئی؟
استغفراللہ!
محترم! میں نے تو اپنی کم سخنی اور علمی بے مائیگی کے حوالے سے لکھا تھا،
بہٹ ہی اعلیٰ کلام ہے ماشااللہ
محمداحمد — مئی 26، 2021 12:13 شام
استغفراللہ!
محترم! میں نے تو اپنی کم سخنی اور علمی بے مائیگی کے حوالے سے لکھا تھا،
بہٹ ہی اعلیٰ کلام ہے ماشااللہ

ارے حضور آپ ماشاء اللہ خود سخنور ہیں اور علم میں مجھ سے زیادہ ہی ہیں۔
یہ بس آپ کی عاجزی و انکساری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ شاد آباد رکھے آپ کو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D8%B3%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%B1-%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1%DB%8C%DA%BA-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.115163/page-2