غزل ۔ اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں ۔ محمد احمدؔ

ظہیراحمدظہیر — جولائی 26، 2016 12:04 صبح
سخنوروں کی داد قسمت والوں کو ملتی ہے سو ہم بھی اپنی قسمت پر نازاں ہیں۔ :)
احمد بھائی کیوں مجھے شرمندہ کرتے ہیں ۔ بھائی ،آپ کی شاعری پڑھ کر رشک آتا ہے۔ لیکن ایک تو آپ لکھتے ہی کم ہیں ، دوسرے محفل میں میری آمدورفت گنڈے دار ہے ۔ اکثر چیزیں اتنے سارے مراسلوں میں کہیں دب دبا جاتی ہیں ۔ آپ سے درخواست ہے کہ جب کوئی شاعری یا نثرپارہ لکھیں تو ذرا سی زحمت اٹھا کر مجھے ٹیگ کردیا کریں ۔ میرا بھلا ہوجائے گا ۔ ڈھونڈنے سے بچ جاؤں گا ۔ :)
اب آپ مجھے اپنے اُس کوچہء کافراں ۔۔۔ معاف کیجئے گا ۔۔۔ کوچہء کاہلاں میں زبردستی داخل کرنے کی کوشش مت کیجئے گا ۔ :):):)
الف عین — جولائی 26، 2016 10:23 صبح
بہت خوب، داد قبول کرو
محمداحمد — جولائی 30، 2016 11:24 صبح
بہت خوب محمد احمد بھائی ۔

بہت شکریہ عاطف بھائی!
شاد آباد رہیے۔
محمداحمد — جولائی 30، 2016 11:26 صبح
احمد بھائی کیوں مجھے شرمندہ کرتے ہیں ۔ بھائی ،آپ کی شاعری پڑھ کر رشک آتا ہے۔ لیکن ایک تو آپ لکھتے ہی کم ہیں ، دوسرے محفل میں میری آمدورفت گنڈے دار ہے ۔ اکثر چیزیں اتنے سارے مراسلوں میں کہیں دب دبا جاتی ہیں ۔ آپ سے درخواست ہے کہ جب کوئی شاعری یا نثرپارہ لکھیں تو ذرا سی زحمت اٹھا کر مجھے ٹیگ کردیا کریں ۔ میرا بھلا ہوجائے گا ۔ ڈھونڈنے سے بچ جاؤں گا ۔ :)
اب آپ مجھے اپنے اُس کوچہء کافراں ۔۔۔ معاف کیجئے گا ۔۔۔ کوچہء کاہلاں میں زبردستی داخل کرنے کی کوشش مت کیجئے گا ۔ :):):)

تشکر :redheart:
ضرور ٹیگ کر دوں گا۔ :)
کوچہء کافراں خوب کہا آپ نے۔ :D
محمداحمد — جولائی 30، 2016 11:28 صبح
بہت خوب، داد قبول کرو

آداب عرض ہے۔
ذرہ نوازی پر ممنون ہوں۔ :)
مقدس — جولائی 30، 2016 11:43 صبح
احمد بھیا پھر شاعری ۔۔۔۔۔ جائیں میں نہیں بولتی آپ سے اب :rollingonthefloor:
محمد تابش صدیقی — جولائی 30، 2016 11:45 صبح
احمد بھیا پھر شاعری ۔۔۔۔۔ جائیں میں نہیں بولتی آپ سے اب :rollingonthefloor:
آپ جووں والی لڑی دیکھ لیں. :p
مقدس — جولائی 30، 2016 11:47 صبح
آپ جووں والی لڑی دیکھ لیں. :p
کونسی بھیا
محمداحمد — جولائی 30، 2016 12:06 شام

دیکھیے۔ شاعری سے بھاگ کر آپ جوؤں میں پھنس جائیں گی۔ :) :) :)
محمد تابش صدیقی — جولائی 30، 2016 12:11 شام
احمد بھائی کی شاعری سے بچیں گی تو جوؤں میں اٹکیں گی.
محمدظہیر — جولائی 31، 2016 3:10 صبح
عمدہ شراکت!
خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں
گرچہ اس میں امید کا ذکر نہیں، یہ شعر پڑھ کر The shawshank redemption میں Andy کا ڈائیلاگ یاد آیا
hope is a good thing, maybe the best of things, and no good thing ever dies.
محمداحمد — مئی 16، 2018 12:34 شام
عمدہ شراکت!
گرچہ اس میں امید کا ذکر نہیں، یہ شعر پڑھ کر The shawshank redemption میں Andy کا ڈائیلاگ یاد آیا

بہت شکریہ :)
فرحت کیانی — مئی 16، 2018 12:49 شام
واہ واہ۔
میں نے یہ غزل اتنا عرصہ کیوں نہیں پڑھی بھلا؟
نیرنگ خیال — مئی 16، 2018 2:22 شام
کیا ہی خوبصورت غزل ہے احمد بھائی۔ اور حیرت کی بات دیکھیے کہ اس پر میرا تبصرہ موجود نہیں تھا۔ ہوہوہوہوہوہووووو
محمد تابش صدیقی — مئی 16، 2018 2:34 شام
واہ واہ۔
میں نے یہ غزل اتنا عرصہ کیوں نہیں پڑھی بھلا؟

کیا ہی خوبصورت غزل ہے احمد بھائی۔ اور حیرت کی بات دیکھیے کہ اس پر میرا تبصرہ موجود نہیں تھا۔ ہوہوہوہوہوہووووو
پھر مشترکات پوچھتے ہیں۔
نیرنگ خیال — مئی 16، 2018 2:59 شام
پھر مشترکات پوچھتے ہیں۔
ہم کہاں پوچھتے ہیں۔ ہم تو یہ دیکھتے ہیں کہ انگلیاں ابھی چل رہی ہیں۔ گزشتہ برس ان کو زنگ لگ گیا تھا۔
محمداحمد — مئی 17، 2018 9:16 صبح
واہ واہ۔
میں نے یہ غزل اتنا عرصہ کیوں نہیں پڑھی بھلا؟
کیا ہی خوبصورت غزل ہے احمد بھائی۔ اور حیرت کی بات دیکھیے کہ اس پر میرا تبصرہ موجود نہیں تھا۔ ہوہوہوہوہوہووووو

غزل کی پسند آوری پربے حد ممنون ہوں۔ :)
رہی آپ دونوں کی خود کلامی تو اُس کا جواب تابش بھائی نے دے دیا ہے۔ :)
محمداحمد — مئی 17، 2018 9:17 صبح
ہم کہاں پوچھتے ہیں۔ ہم تو یہ دیکھتے ہیں کہ انگلیاں ابھی چل رہی ہیں۔ گزشتہ برس ان کو زنگ لگ گیا تھا۔

بقول ساحر:
انگلیاں اُٹھی ہیں، سوکھے ہوئے کی بورڈ کی طرف :)
عرفان سعید — مئی 26، 2018 8:39 شام
رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں
بہت خوب!
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں
اعلی!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%A7%D8%A8-%D8%AC%D9%88-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8%D9%90-%DA%AF%D8%B1%D8%A7%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D8%AC%D8%A7%DA%AF%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.91092/page-2