غزل ۔ تشنگی بھی سراب ہے شاید ۔ محمد احمدؔ

کاشفی — جون 18، 2009 7:57 شام
غزل
یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید
کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید
میں سزا ہوں تری خطاؤں کی
تو مرا انتخاب ہے شاید
یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید
اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید
ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید
کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"
میں بھی محرومِ خواب ہوں احمد
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید
محمد احمد

بہت ہی خوب احمد بھائی۔۔۔مزا آگیا سچ میں۔۔۔
محمداحمد — جون 23، 2009 11:45 صبح
بہت ہی خوب احمد بھائی۔۔۔مزا آگیا سچ میں۔۔۔

بہت شکریہ کاشفی صاحب!
آپ کی توجہ اور محبت کے لئے ممنون ہوں۔
خوش رہیے!
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 3:05 شام
غزل
یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید
کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید
میں سزا ہوں تری خطاؤں کی
تو مرا انتخاب ہے شاید
یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید
اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید
ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید
کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"
میں بھی محرومِ خواب ہوں احمدؔ
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید
محمد احمدؔ
واہ احمد بھائی اک اک شعر لاجواب ہے۔ کس کس کی داد دوں۔ بہت عمدہ۔۔۔
پر یہ تو کمال ہے
کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بےحساب ہے شائد
واہ عمدہ سرکار عمدہ
محمداحمد — جنوری 27، 2013 3:11 شام
واہ احمد بھائی اک اک شعر لاجواب ہے۔ کس کس کی داد دوں۔ بہت عمدہ۔۔۔
پر یہ تو کمال ہے
کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بےحساب ہے شائد
واہ عمدہ سرکار عمدہ

ارے بھیا ! آج یہ گڑھے مردے کیوں اُکھاڑے جا رہے ہیں۔ :D
بہت شکریہ ! بہت محبت ہے آپ کی۔
خوش رہیے۔
:)
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 3:12 شام
ارے بھیا ! آج یہ گڑھے مردے کیوں اُکھاڑے جا رہے ہیں۔ :D
بہت شکریہ ! بہت محبت ہے آپ کی۔
خوش رہیے۔
:)
کیوں کہ مردہ صحیح طرح نہیں گڑا۔۔۔ :ROFLMAO:
محمداحمد — جنوری 27، 2013 3:13 شام
کیوں کہ مردہ صحیح طرح نہیں گڑا۔۔۔ :ROFLMAO:

آج تو ساری ہی قبریں اُدھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ :p:D
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 3:35 شام
آج تو ساری ہی قبریں اُدھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ :p:D
زیادہ بڑا قبرستان نہیں تھا۔ اس لیئے وقت نہیں لگا۔ :devil:
جاسمن — مارچ 7، 2016 5:26 صبح
بہت خوبصورت غزل۔ کیا کہنے!واہ واہ!ماشاءاللہ!
چھوٹی بحر میں "بڑی "غزل۔
کئی اشعار تو بہت ہی پیارے ہیں۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 16، 2017 10:50 صبح
ارے!!!
اتنی عمدہ غزل نظر سے کیسے رہ گئی؟
شاید چھوٹی بحر کی وجہ سے۔
ایک ایک شعر لائقِ داد۔ لہٰذا داد کی غرض سے سب کے لئے اپنا اپنا ایکسکلوسِو اقتباس۔
کچھ اشعار بہت اچھے اور کچھ ان سے بھی زیادہ اچھے۔
یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید

کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید

میں سزا ہوں تری خطاؤں کی
تو مرا انتخاب ہے شاید

یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

میں بھی محرومِ خواب ہوں احمدؔ
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید
محمداحمد — مارچ 16، 2017 12:21 شام
زیادہ بڑا قبرستان نہیں تھا۔ اس لیئے وقت نہیں لگا۔ :devil:

موقع اور مزاج نہیں ملتے ورنہ ہم بھی کشتے کے پشتے لگا دیتے۔ :):p
محمداحمد — مارچ 16، 2017 12:21 شام
بہت خوبصورت غزل۔ کیا کہنے!واہ واہ!ماشاءاللہ!
چھوٹی بحر میں "بڑی "غزل۔
کئی اشعار تو بہت ہی پیارے ہیں۔

بہت شکریہ!
بے حد ممنون ہوں۔ :)
محمداحمد — مارچ 16، 2017 12:24 شام
ارے!!!
اتنی عمدہ غزل نظر سے کیسے رہ گئی؟
شاید چھوٹی بحر کی وجہ سے۔
ایک ایک شعر لائقِ داد۔ لہٰذا داد کی غرض سے سب کے لئے اپنا اپنا ایکسکلوسِو اقتباس۔
کچھ اشعار بہت اچھے اور کچھ ان سے بھی زیادہ اچھے۔

ارے آپ کہاں پرانے سامان میں گھس گئے۔ :) :) :)
پرانی غزل پر تازہ داد پر کر جی خوش ہوا۔ :)
شاد آباد رہیے۔ :) :) :)
محمد عظیم الدین — مارچ 18، 2017 9:44 صبح
کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"
میں بھی محرومِ خواب ہوں احمدؔ
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید
بہت خوب جناب
لئیق احمد — مارچ 18، 2017 11:14 صبح
ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید
اس شعر سے مجھے کوئی اور شعر یاد آگیا
ع
ملتے ہیں نئے روپ میں ہر بار وہ مجھ سے
پڑتے ہیں میری صحت پہ اثرات مسلسل​
ابن توقیر — مئی 30، 2017 6:45 شام
زبردست احمد بهیا، بہت خوب
اسد اقبال — جون 2، 2017 11:03 صبح
بہت خوبصورت غزل ہے ماشاءاللہ
محمداحمد — جون 3، 2017 7:40 صبح

بہت شکریہ۔۔۔۔!
اس شعر سے مجھے کوئی اور شعر یاد آگیا
ع
ملتے ہیں نئے روپ میں ہر بار وہ مجھ سے
پڑتے ہیں میری صحت پہ اثرات مسلسل​

:)
ہاہاہاہا۔۔۔!
کانٹے کی طرح ہوں میں رقیبوں کی نظر میں
رہتے ہیں مری گھات میں چھ سات مسلسل
:)
زبردست احمد بهیا، بہت خوب

بہت شکریہ!
خوش رہیے۔۔۔!
بہت خوبصورت غزل ہے ماشاءاللہ

بہت شکریہ اسد اقبال صاحب!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 3، 2017 7:58 صبح
واہ بھائی بہت خوب غزل کہی ۔ماشاءاللہ بہت مبارک آپ کو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D8%AA%D8%B4%D9%86%DA%AF%DB%8C-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%DB%81%DB%92-%D8%B4%D8%A7%DB%8C%D8%AF-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.22668/page-2