غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

مہ جبین — جنوری 28، 2013 6:05 صبح
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے

بہت زبردست محمد احمد
واہ واہ کیا بات ہے
محمداحمد — فروری 22، 2013 7:06 صبح
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
چہ خوب

شکریہ فاتح بھائی۔۔۔۔!

شکریہ محترم۔۔۔!
محمداحمد — فروری 22، 2013 7:07 صبح
منے کا تو آپ نے ایویں نام لگا دیا۔ اصل محنت تو میں نے کی ہے۔ :p

یہ بات بھی ٹھیک ہے پر کیا کیجے کہ منے کا نام بھی کسی نہ کسی طرح آ ہی جاتا ہے۔ :)
محمداحمد — فروری 22، 2013 7:08 صبح
محمداحمد بھائی! بہت خوب، لطف آگیا، اللہ سلامت رکھے۔

کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
بہت زبردست محمد احمد
واہ واہ کیا بات ہے

بہت شکریہ امجد بھائی اور مہ جبین بہن۔۔۔!
ذرہ نوازی کے لئے ممنون ہوں۔
مدیحہ گیلانی — فروری 23، 2013 5:33 شام
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
واہ کیا خوب غزل ہے ۔
بہت خوب احمد میاں آپ تو اچھے خاصے شاعر انسان ہیں بھئی :)
محمداحمد — فروری 23، 2013 5:43 شام
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
واہ کیا خوب غزل ہے ۔
بہت خوب احمد میاں آپ تو اچھے خاصے شاعر انسان ہیں بھئی :)

:D
یہ بھی خوب کہا آپ نے "اچھے خاصے" "شاعر" اور "انسان" :)
بہت شکریہ ۔۔۔! لگتا ہے آج ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار کی بھی قسمت جاگ ہی گئی جو آپ کی نظر ان پر پڑ گئی۔ :)
مدیحہ گیلانی — فروری 23، 2013 5:44 شام
اب اس پرمزاح کی ر یٹنگ پر وہ سر کھجانے والا آئکن بنتا ہے کہ نہیں :)
محمداحمد — فروری 23، 2013 5:47 شام
اب اس پرمزاح کی ر یٹنگ پر وہ سر کھجانے والا آئکن بنتا ہے کہ نہیں :)

:)
ویسے اس پر بھی پر مزاح کی ریٹنگ ہی بن رہی تھی۔ :)
مدیحہ گیلانی — فروری 23، 2013 5:47 شام
:D
یہ بھی خوب کہا آپ نے "اچھے خاصے" "شاعر" اور "انسان" :)
بہت شکریہ ۔۔۔ ! لگتا ہے آج ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار کی بھی قسمت جاگ ہی گئی جو آپ کی نظر ان پر پڑ گئی۔ :)
نہیں ایسی بات نہیں ۔آپ ماشاءاللہ سے بہت اچھا کہتے ہیں ۔:)
اور ہم یہی سوچ رہے تھے کہ آپکے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر ہماری نگاہ پہلے کیوں نہ پڑی ۔:)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
محمداحمد — فروری 23، 2013 6:02 شام
نہیں ایسی بات نہیں ۔آپ ماشاءاللہ سے بہت اچھا کہتے ہیں ۔:)
اور ہم یہی سوچ رہے تھے کہ آپکے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر ہماری نگاہ پہلے کیوں نہ پڑی ۔:)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

بہت شکریہ مدیحہ صاحبہ،
ذرہ نوازی پر ممنون و متشکر ہوں۔ :)
سید شہزاد ناصر — فروری 24، 2013 4:07 صبح
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے

بہت خوب :)
لطف آیا پڑھ کر
داد حاضر ہے
شاد و آباد رہیں
نامعلوم اول — فروری 24، 2013 9:41 صبح
خوب بہت خوب۔ بہت اچھی لگی آپ کی یہ غزل۔
مقطع کی کمی سی محسوس ہو رہی ہے۔ جب کبھی ہو سکے، مقطع ضرور لکھیے گا۔
امجد علی راجا — فروری 26، 2013 5:56 صبح
غزل
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
اب اس دشتِ طلب میں کون آئے
سرابوں کا تماشہ کون دیکھے
بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
میں کیا دیکھوں کہ تم آئے ہو ملنے
کھلی آنکھوں سے سپنا کون دیکھے
سبحان اللہ، محمد احمد بھیا! لطف آگیا۔
جاسمن — مارچ 7، 2016 6:21 صبح
بہت خوب!بہت خوبصورت استعارے۔ پیاری غزل۔
واہ واہ!
عاطف ملک — جولائی 2، 2017 7:36 صبح
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
واہ واہ۔۔۔۔زبردست :)
بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
لاجواب۔۔۔۔۔کمال است۔۔۔کمال است :in-love:
تمام ہی اشعار انتہائی خوبصورت ہیں۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
ہلکی پھلکی سی چھیڑ چھاڑ بھی کر ڈالی آپ کی غزل کے ساتھ:
پیروڈی: تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے
معذرت کے ساتھ :)
عباد اللہ — جولائی 2، 2017 8:25 صبح
ارے واہ واہ کیا عمدہ کلام ہے
شکریہ عاطف ملک اتنی پرانی لڑی تازہ کرنے کے لئے :redheart::redheart:
علی صہیب — جولائی 7، 2017 10:42 شام
بہت عمدہ! ❤
ظہیراحمدظہیر — جولائی 9، 2017 3:12 شام
واہ واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے !!
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے
کیا بات ہے !! احمد بھائی ، کمال کے اشعار ہیں ۔ سادہ و پرکار !!
زندہ باد ! سلامت رہین!! آباد رہیں !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D9%BE%D8%B3%D9%90-%D9%85%D8%B1%DA%AF%D9%90-%D8%AA%D9%85%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D9%86-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%DB%92-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.32291/page-2