غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

الف عین — اپریل 19، 2009 6:54 صبح
واہ احمد میاں، کیا غزل کہی ہے، لیکن وہ بس باِدِ۔۔۔۔۔
اس پر بھی کافی بحث ہو چکی ہے، لیکن میں اس معاملے میں لچکدار نہیں ہوں، یہ سب جانتے ہیں۔ ویسے وارث کی ’تراکیبِ ملی جلی‘ پسند آئیں، تفنن کے طور پر۔۔
بہر حال غزل اس بحث میں کچھ چھپ گئی، مبارکباد پھر قبول کریں۔
محمداحمد — اپریل 20، 2009 8:26 صبح
احمد صاحب! مجھے تو آپ کی ساری غزل پسند آئی ہے۔ بہت ہی خوب گزل ہے۔ کیا روانی ہے اور کیا تغزل ہے۔ مجھے تو بادِ چنچل کی ترکیب بھی ناما نوس نہین لگی اگرچہ یہ غلط ہے۔ خوبصورت غزل پر بہت مبارکباد قبول ہو۔

آصف شفیع صاحب،
آپ کی توجہ اور محبت کا شکریہ!
غزل آپ کو پسند آئی یہ آپ کا حسنِ ذوق ہے۔ آپ کی رائے اور حوصلہ افزائی میرے لئے باعثِ طمانیت ہے۔
محمداحمد — اپریل 20، 2009 10:19 صبح
واہ احمد میاں، کیا غزل کہی ہے، لیکن وہ بس باِدِ۔۔۔۔۔
اس پر بھی کافی بحث ہو چکی ہے، لیکن میں اس معاملے میں لچکدار نہیں ہوں، یہ سب جانتے ہیں۔ ویسے وارث کی ’تراکیبِ ملی جلی‘ پسند آئیں، تفنن کے طور پر۔۔
بہر حال غزل اس بحث میں کچھ چھپ گئی، مبارکباد پھر قبول کریں۔

بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب،
آپ کی شفقت و محبت سے بہت حوصلہ ملتا ہے۔ آپ کی توجہ اور رائے کے لئے بے حد ممنون و متشکر ہوں۔
طالبِ دعا
محمد احمد
جیہ — اپریل 20، 2009 11:03 صبح
گواہوں کے بیانات اور طرفین کے جرح کو پڑھ کر ہم یہ فیصل کرتے ہیں
ہرگاہ کہ ہم مسمات جویریہ مسعود المعروف بہ جیہ اردو زبان کی محسن ہیں اور اردو کے لئے ہماری خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ نیز ہم اردو، فارسی ، عربی ، انگریزی اور ہندی میں ید طولیٰ ( کوئی صاحب مجھے طولی کے معنی بتادیں) رکھتے ہیں نیز ہماری رائے کو اس عدالت محفل میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے (اگرچہ کچھ لوگ ہم پر دل میں ہنستے بھی ہیں، اور باتوں کوں شیخ چلی کے باتوں کا پرتو سمجھتے ہیں مگر ہمارے سامنے دم نہیں مار سکتے) لہذا
ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ عربی / عربی، فارسی/ عربی کے تراکیب تو قابل قبول ہیں بلکہ مستحسن ہیں مگر چونکہ ہندی سے ہمارا صدیوں کا واسطہ ہے اور اردو در اصل ہندی ہی کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے لہذا عربی/ ہندی اور ہندی/ فارسی تراکیب کو ہم اس شرط پر گوارا کر سکتے ہیں کہ ثقیل نہ ہوں اور کانوں کو ناگوار نہ گزرے۔ اور جنہیں کثرت استعمال سے قبول عام کادرجہ حاصل ہو جائے
البتہ انگریزی کے ساتھ تراکیب کی ہم ہرگز ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔
تفنن برطرف احمد بھائی بہت اچھی غزل ہے۔ باد جنچنل اتنی بھی بری ترکیب نہیں ۔
محمداحمد — اپریل 21، 2009 6:49 صبح

جیہ صاحبہ،
ماشاءاللہ آپ کی جولانیِ طبع دیکھ کر رشک آرہا ہے۔ یہ روانی اور شوخیِ کلام بہت سج رہی ہے آپ پر اور شاید اسی خوش مزاجی کے طفیل فارسی ہندی تراکیب کو بھی کچھ نہ کچھ رعایت مل ہی گئی ہے۔:) دعا ہے اللہ رب العزت آپ کو ایسے ہی ہنستا مسکراتا رکھے (آمین)۔ :praying::praying::praying:
غزل آپ کو پسند آئی میرے پیسے وصول ہو گئے۔ :grin:
خوش رہیے۔
جیہ — اپریل 21، 2009 6:58 صبح
کمال ہے آج کل سبھی ہم کو شرمندہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
آداب عرض :)
محمداحمد — اپریل 21، 2009 7:13 صبح
کمال ہے آج کل سبھی ہم کو شرمندہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
آداب عرض :)

جیہ بہن،
شرمندہ ہونے کی اس میں کیا بات ہے اور اگر کوئی بات ہو بھی تو میری طرح ڈھیٹ بن جائیے۔ :grin: کہ آج کل یہی دور ہے۔ :)
جیا راؤ — اپریل 21، 2009 5:56 شام
سر میں سودا بھی ہے، دل میں وحشت بھی ہے
رختِ صحرا نوردی کو کیا چاہیے

واہ۔۔۔۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے احمد صاحب۔۔۔:)
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔۔۔۔۔ :):)
محمداحمد — اپریل 22، 2009 9:58 صبح
سر میں سودا بھی ہے، دل میں وحشت بھی ہے
رختِ صحرا نوردی کو کیا چاہیے

واہ۔۔۔۔ بہت ہی خوبصورت غزل ہے احمد صاحب۔۔۔:)
ڈھیروں داد قبول فرمائیے۔۔۔۔۔ :):)

بہت شکریہ جیا راؤ صاحبہ،
اتنی ڈھیر ساری داد پا کر اچھا لگا۔ :)
سدا خوش رہیے۔
ایم اے راجا — مئی 12، 2009 11:06 صبح
بہت خوب احمد صاحب داد قبول ہو
الف نظامی — مئی 12، 2009 11:42 صبح
بہت خوب!
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
خامشی ایک دن مجھ سے کہنے لگی
"کم سخن ہو بہت، بولنا چاہیے"
اس شعر کا دوسرا مصرع کس شاعر کا ہے؟
محمداحمد — مئی 14، 2009 6:13 صبح
بہت خوب احمد صاحب داد قبول ہو

بہت شکریہ ایم اے راجا صاحب،
آپ کی محبت کے لئے ممنون ہوں۔
محمداحمد — مئی 14، 2009 6:16 صبح
بہت خوب!
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
خامشی ایک دن مجھ سے کہنے لگی
"کم سخن ہو بہت، بولنا چاہیے"
اس شعر کا دوسرا مصرع کس شاعر کا ہے؟

الف نظامی صاحب،
ذرہ نوازی ہے آپ کی ۔
"کم سخن ہو بہت، بولنا چاہیے"
یہ مصرع میری معلومات کے مطابق تو میرا ہی ہے۔ :biggrin: اگر آپ نے کہیں اور بھی پڑھا ہے تو ضرور بتائیے گا۔
نیرنگ خیال — جنوری 27، 2013 3:11 شام
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
عیب کیوں ہو گئے میرے سارے ہُنر
اُن کو ساتھی نہیں ، ہمنوا چاہیے
احمد بھائی۔ لاجواب۔ آج آپکا کلام پڑھ رہا ہوں۔ اور سر دھنتا جا رہا ہوں۔ کیا کمال شاعری ہے۔ غضب ہے۔ میری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیے :)
مدیحہ گیلانی — مئی 25، 2013 11:21 صبح
خوبصورت غزل ہے احمد میاں ۔۔جیتے رہیں لکھتے رہیں ۔۔ڈھیروں ڈھیر دعائیں آپ کے لیے ۔
آپ کا لکھا یقیناََ قابل ستائش ہے :)
محمداحمد — مئی 27، 2013 12:01 شام
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے
عیب کیوں ہو گئے میرے سارے ہُنر
اُن کو ساتھی نہیں ، ہمنوا چاہیے
احمد بھائی۔ لاجواب۔ آج آپکا کلام پڑھ رہا ہوں۔ اور سر دھنتا جا رہا ہوں۔ کیا کمال شاعری ہے۔ غضب ہے۔ میری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیے :)

آپ کا بھی جواب اُدھار ہے یہ ہمیں نہیں پتہ تھا۔۔۔۔! :)
"بہت سی داد" کا "بہت سا شکریہ" :)
محمداحمد — مئی 27، 2013 12:03 شام
خوبصورت غزل ہے احمد میاں ۔۔جیتے رہیں لکھتے رہیں ۔۔ڈھیروں ڈھیر دعائیں آپ کے لیے ۔
آپ کا لکھا یقیناََ قابل ستائش ہے :)

بہت بہت شکریہ۔۔۔۔!
ممنون ہوں۔۔۔۔ !
نیرنگ خیال — مئی 27، 2013 12:34 شام
آپ کا بھی جواب اُدھار ہے یہ ہمیں نہیں پتہ تھا۔۔۔ ۔! :)
"بہت سی داد" کا "بہت سا شکریہ" :)

بس جی ادھار دے کر بھول جاتے ہیں۔۔۔ واپسی کا یاد ہی نہیں رہتا کیا کریں۔۔۔۔ :)
جاسمن — مارچ 7، 2016 1:06 شام
ہم ہی دیکھیں کہاں تک تجھے آئینے
اب تجھے بھی ہمیں دیکھنا چاہیے

عیب کیوں ہو گئے میرے سارے ہُنر
اُن کو ساتھی نہیں ، ہمنوا چاہیے

خامشی ایک دن مجھ سے کہنے لگی
"کم سخن ہو بہت، بولنا چاہیے"
بہت خوب! بہت ہی خوب!
ایک پیاری غزل۔ بہت پیاری غزل۔
نور وجدان — مارچ 7، 2016 1:19 شام
بہت خوبصورت غزل ہے​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%DA%86%D8%B4%D9%85%D9%90-%D8%AE%D9%88%D8%B4-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8%D8%8C-%D9%81%DB%81%D9%85%D9%90-%D8%B1%D8%B3%D8%A7-%DA%86%D8%A7%DB%81%DB%8C%DB%92-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.21003/page-2