غزل ۔ کچھ نہیں آفتاب، روزن ہے ۔ محمد احمدؔ

محمد امین — جون 9، 2016 4:28 شام
واہ واہ واہ۔۔۔۔ احمدبھائی آپکی ہر غزل پڑھ کر لگتا ہے کہ شاہد یہی بہترین غزل ہے آپکی۔۔۔۔
محمداحمد — جون 10، 2016 7:08 صبح
واہ واہ واہ۔۔۔۔ احمدبھائی آپکی ہر غزل پڑھ کر لگتا ہے کہ شاہد یہی بہترین غزل ہے آپکی۔۔۔۔

بہت محبت ہے امین بھائی آپ کی۔
یہ حوصلہ افزائی زادِ راہ کا کام کرتی ہے۔ :)
محمد تابش صدیقی — جون 10، 2016 7:12 صبح
بہت خوب احمد بھائی
چاندنی ہے سفیر سورج کی
چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے

دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے

پسند تو کافی پہلے کر چکا تھا۔ مگر سوچا کہ رسید نہ دینا مناسب نہ ہو گا۔ :)
محمداحمد — جون 10، 2016 7:27 صبح
بہت خوب احمد بھائی
پسند تو کافی پہلے کر چکا تھا۔ مگر سوچا کہ رسید نہ دینا مناسب نہ ہو گا۔ :)

ہاہاہاہا۔۔۔۔!
بہت شکریہ۔۔۔!
آپ سے ملی ہوئی ساری رسیدیں ہم ایک تار میں لگا رہے ہیں۔ :)
سید اسد معروف — جون 10، 2016 8:23 صبح
واہ کیا بات ہے۔
صائمہ شاہ — جون 10، 2016 8:36 صبح
بہت عمدہ
یاد تارِ نفس پہ چڑیا ہے
وحشتوں کا شمار دھڑکن ہے
محمد امین — جون 10، 2016 2:12 شام
بہت محبت ہے امین بھائی آپ کی۔
یہ حوصلہ افزائی زادِ راہ کا کام کرتی ہے۔ :)
بس اب مجھے باقاعدہ اپنے آگے زانوئے تلمذ طے کرنے کی اجازت دے دیں۔۔۔۔۔
اوشو — جون 10، 2016 3:10 شام
دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے
واہ بہت اعلی جناب
شاد آباد رہیں
ظہیراحمدظہیر — اپریل 21، 2018 2:55 شام
کمال ! کمال!!!
احمد بھائی کس کس شعر پر داد دوں !!! کیا غضب کی تازگی ہے !!
دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو
خواب گویا کہ دور درشن ہے
یاد تارِ نفس پہ چڑیا ہے
وحشتوں کا شمار دھڑکن ہے
چاندنی ہے سفیر سورج کی
چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے
آگ ہے کوہسار کے نیچے
برف تو پیرہن ہے، اچکن ہے
واہ واہ واہ!!! بہت خوب !!
حمیرا عدنان — اپریل 21، 2018 3:10 شام
دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو
خواب گویا کہ دور درشن ہے
بہت خوب احمد بھائی
محمد وارث — اپریل 22، 2018 6:30 صبح
انتہائی عمدہ غزل ہے احمد صاحب، لاجواب!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%8C-%D8%B1%D9%88%D8%B2%D9%86-%DB%81%DB%92-%DB%94-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%94.77755/page-2