ایک بار پھر بہت شکریہ۔ مجھ سے فاش غلطی ہوئی۔ میں آپ دونوں نوجوانوں کا شکرگزار ہوں اور اپنی جلدبازی اور غفلت پر شرمندہ۔ میں نے کافی عرصے سے یہ چلن اختیار کر رکھا تھا کہ جب طبیعت مائل ہوتی تھی تو محفل پر ہی ٹائپ کر کے بغیر نظرِ ثانی کے شائع کر دیتا تھا۔ کیا نثر کیا نظم سبھی کچھ یونہی لکھتا آیا ہوں۔ اب احساس ہوا ہے کہ یہ کتنا بڑا ظلم تھا!
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں