غم کے ماروں کو ستاروں پہ ہنسی آنے لگی

راحیل فاروق — مئی 30، 2017 5:03 شام
غم کے ماروں کو ستاروں پہ ہنسی آنے لگی
رہ نشینوں کو سواروں پہ ہنسی آنے لگی
چمکے آنسو تو تبسم کا گماں ہونے لگا
آنکھ روئی تو نظاروں پہ ہنسی آنے لگی
اس قدر لوگ ہنسے چار طرف سے کہ معاً
ایک پاگل کو ہزاروں پہ ہنسی آنے لگی
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی
باغبانو تمھیں ہم کچھ نہیں کہتے لیکن
اف خزاؤں کو بہاروں پہ ہنسی آنے لگی
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی
راحیلؔ فاروق​
عاطف ملک — مئی 30، 2017 5:22 شام
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے
بہت خوب
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی

مقطع تو :in-love::in-love::in-love:
یاز — مئی 30، 2017 5:23 شام
زبردست جناب۔
محمد تابش صدیقی — مئی 30، 2017 5:31 شام
چمکے آنسو تو تبسم کا گماں ہونے لگا
آنکھ روئی تو نظاروں پہ ہنسی آنے لگی

غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی

ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی

باغبانو تمھیں ہم کچھ نہیں کہتے لیکن
اف خزاؤں کو بہاروں پہ ہنسی آنے لگی

قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی
لاجواب راحیل بھائی
:notworthy::applause:
سید عاطف علی — مئی 31، 2017 7:39 صبح
بہت خوب راحیل ۔کیا رنگ بسایا ہے جی، کیا کہنے۔
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی​
محمد وارث — مئی 31، 2017 7:43 صبح
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی
کیا کہنے راحیل صاحب عمدہ غزل اور لاجواب اشعار ہیں۔​
فہد اشرف — مئی 31، 2017 7:49 صبح
لاجواب
اسد اقبال — جون 1، 2017 8:15 صبح
بہت خوب راحیل فاروق صاحب کمال غزل کہی آپ نے
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
محمد خلیل الرحمٰن — جون 1، 2017 8:21 صبح
بہت خوبصورت۔ بہت داد قبول ہو
اسد اقبال — جون 1، 2017 8:29 صبح
مقطع میں مصرعہء ثانی کا پہلا لفظ "قہر" ہے یا "قعر" مجھے ٹائپنگ مسٹیک لگی
اگر ایسا نہیں ہے تو برائے مہربانی معانی کے ساتھ وضاحت کر دیجئے شکریہ
سید عاطف علی — جون 1، 2017 8:35 صبح
مقطع میں مصرعہء ثانی کا پہلا لفظ "قہر" ہے یا "قعر" مجھے ٹائپنگ مسٹیک لگی
اگر ایسا نہیں ہے تو برائے مہربانی معانی کے ساتھ وضاحت کر دیجئے شکریہ
قعر بمعنی گہرائی۔
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہزیار باش
اسد اقبال — جون 1، 2017 10:51 صبح
قعر بمعنی گہرائی۔
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہزیار باش
بہت نوازش
محمد خلیل الرحمٰن — جون 1، 2017 10:53 صبح
قعر بمعنی گہرائی۔
درمیان قعر دریا تختہ بندم کردہ ای
باز می گوئی کہ دامن تر مکن ہزیار باش
یعنی قعرِ مذلت
نوید ناظم — جون 1، 2017 12:15 شام
اس قدر لوگ ہنسے چار طرف سے کہ معاً
ایک پاگل کو ہزاروں پہ ہنسی آنے لگی
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی

واہ واہ۔۔۔ کیا کہنے !!!
حسن محمود جماعتی — جون 1، 2017 8:41 شام
واہ واہ واہ... بہت خوب جناب خوبصورت اشعار.
فرقان احمد — جون 2، 2017 12:03 صبح
واہ، واہ! راحیل بھیا! کمال کر دیا ۔۔۔ :) :) :) بہترین! زبردست! :)
الف عین — جون 3، 2017 7:27 صبح
ایک اور استادانہ غزل ۔مبارک ہو راحیل!
محمداحمد — جون 3، 2017 8:01 صبح
چمکے آنسو تو تبسم کا گماں ہونے لگا
آنکھ روئی تو نظاروں پہ ہنسی آنے لگی
کیا کہنے۔۔۔!
غمِ یاراں غمِ دنیا غمِ عقبیٰ غمِ ذات
چارہ گر آج تو چاروں پہ ہنسی آنے لگی
واہ واہ!
ہوئے جاتے ہیں زیادہ ہی کچھ اب رمز شناس
عقل مندوں کو اشاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہممم۔۔۔!
شکر ہے کہ ہم عقل مند نہیں! :)
باغبانو تمھیں ہم کچھ نہیں کہتے لیکن
اف خزاؤں کو بہاروں پہ ہنسی آنے لگی
ہائے!
لیکن باغبان سبز چشمہ لگائے ہوئے ہیں۔ :)
قطرہ ہوں پر مجھے راحیلؔ خدا جانے کیوں
قعرِ دریا پہ کناروں پہ ہنسی آنے لگی

واہ !
ہمیشہ کی طرح بہت ہی خوبصورت غزل ہے راحیل بھائی!
شاد آباد رہیے۔
راحیل فاروق — جون 6، 2017 12:07 شام
میں سب احباب کا شکرگزار ہوں محبت اور حوصلہ‌افزائی کے لیے۔ الف عین صاحب کو اس دھاگے میں پا کر تو اور زیادہ خوشی ہوئی۔
جزاکم‌اللہ‌!
فرحان محمد خان — اگست 20، 2017 4:34 شام
غم کے ماروں کو ستاروں پہ ہنسی آنے لگی
رہ نشینوں کو سواروں پہ ہنسی آنے لگی
اس شعر میں ساغر صدیقی کا رنگ نظر آیا واہ وااہ واہ واہ
سر ہر ایک شعر کمال پوری غزل ساغر کے رنگ میں کیا کہنے واہ واہ واہ اللہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D9%BE%DB%81-%DB%81%D9%86%D8%B3%DB%8C-%D8%A2%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%8C.96886/