محبت سے۔۔۔۔اپنی ایک مختصر نظم

ظہیراحمدظہیر — نومبر 2، 2017 2:16 شام
نظم آپ اب جس طرح چاہیں بُنیں ۔ شتر گربہ البتہ ختم ہوگیا ہے ۔ :good1:
عظیم — نومبر 2، 2017 2:38 شام
اگر اس طرح کر دیا جائے ؟
سنو !
اس شہرِ دل میں
جس جگہ تم نے کِیا تھا گھر
وہاں اب درد رہتا ہے ۔
عینی مروت — نومبر 4، 2017 8:23 شام
اگر اس طرح کر دیا جائے ؟
سنو !
اس شہرِ دل میں
جس جگہ تم نے کِیا تھا گھر
وہاں اب درد رہتا ہے ۔
شترگربہ کی خامی تو واقعی دور ہوگئی، آپکی کوشش بھی اچھی ہے لیکن میرے خیال سے میرے مصرع کو چھیڑنا اسکی دلکشی گہنا سکتا ہے۔۔اسی لیے ابتداء میں کچھ تبدیلی کرنی پڑی
سلامتی ہو :)
عینی مروت — نومبر 4، 2017 8:27 شام
نظم آپ اب جس طرح چاہیں بُنیں ۔ شتر گربہ البتہ ختم ہوگیا ہے ۔ :good1:
جی بہتر سر۔۔۔۔ :)
اسے اس صورت لکھ لیتی ہوں
مرے جذب دروں !
اس شہر دل میں
جس جگہ تیرا بسیرا تھا
وہاں اب درد رہتا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D8%B3%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D9%86%D8%B8%D9%85.98831/page-2