محمود غلط حماد غلط

متلاشی — ستمبر 17، 2012 6:39 صبح
اچھی غزل ہے
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 17، 2012 8:29 صبح
محمود غلط ، حماد غلط​
ہر جھوٹ كی هے بنياد غلط​
دنيا پہ نہ جا دنيا كے يہاں​
مجنوں بھی غلط فرهاد غلط​
ياروں ميں وفا باقی نہ رہی​
مقتول غلط جلاّد غلط​
جب دل كي تمنّا ہار گئی​
پھر آه غلط فرياد غلط​
خالق كا بھرم جب ركھ نہ سكے​
تو باپ غلط اولاد غلط​
واعظ كے نہ سن واعظ كے سبھی​
فرمان غلط ارشاد غلط​
جمشيدؔ جہاں پر امن نہ هو​
اس ديس كے سب افراد غلط​

اچھی غزل ہے جمشید بھائی۔ بہت خوب۔
اسامہ جمشید — ستمبر 17، 2012 11:28 صبح
اچھی غزل ہے جمشید بھائی۔ بہت خوب۔
نوازش قبله۔
اسامہ جمشید — ستمبر 17، 2012 11:39 صبح
مزمل صاحب متلاشي صاحب آب صاحبان كا شكريه۔
اسامہ جمشید — ستمبر 17، 2012 11:55 صبح
بہت خوب ۔۔۔ ۔! اچھی غزل ہے بھائی۔
بہت سی داد ہماری طرف سے۔
نوازش۔
محمد بلال اعظم — ستمبر 17، 2012 1:04 شام
واہ بہت پیاری غزل ہے۔
طارق شاہ — ستمبر 17، 2012 6:54 شام
محمود غلط ، حماد غلط​
ہر جھوٹ كی هے بنياد غلط​
دنيا پہ نہ جا دنيا كے يہاں​
مجنوں بھی غلط فرهاد غلط​
ياروں ميں وفا باقی نہ رہی​
مقتول غلط جلاّد غلط​
جب دل كي تمنّا ہار گئی​
پھر آه غلط فرياد غلط​
خالق كا بھرم جب ركھ نہ سكے​
تو باپ غلط اولاد غلط​
واعظ كے نہ سن واعظ كے سبھی​
فرمان غلط ارشاد غلط​
جمشيدؔ جہاں پر امن نہ هو​
اس ديس كے سب افراد غلط​
جمشید میاں!
غزل اچھی ہے لیکن اس میں بہت سی باتیں ایسی ہے جس کے لئے کہا جاتا ہے کہ مطلب یا مفہوم بطنِ شاعر میں!
یعنی دوسروں کے لئے صاف بیان نہیں
محمود اور حماد کیوں غلط ؟ واضح نہیں
بہتان غلط، تضاد غلط
ہر جھوٹ کی بنیاد غلط
کچھ اس طرح کا ہوکہ دونوں مصرعوں میں باہمی ربط یا تعلق تو نظر آئے
دنیا کی نہ سُن، اس کے لئے تو!
مجنوں بھی غلط، فرہاد غلط
دنیا کی نہ سُن، جس کے لئے ہے
مجنوں بھی غلط، فرہاد غلط
کچھ بھی اس قسم کا!
باقی کے اشعار بھی اس تناظر میں دیکھیں تو غزل اور بہتر ہوجائے گی
کوشش کریں کے شعر، نثر کرنے سے مفہوم وضاحت طلب نہ ہو
ضروری نہیں کہ سب ایک ہی ساتھ ہو جائے بس ذہن میں یہ رکھ کر بستگی کرینگے تو انشااللہ بتدریج بہتری آئے گی
میری بہت سے دعائیں اور داد آپ کے لئے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں
اسامہ جمشید — ستمبر 18، 2012 6:27 شام
بہت خوب ۔۔۔ ۔! اچھی غزل ہے بھائی۔
بہت سی داد ہماری طرف سے۔
شکریہ جی۔
اسامہ جمشید — ستمبر 18، 2012 6:45 شام
واہ بہت پیاری غزل ہے۔
شکریہ محمد بلال اعظم صاحب۔
اسامہ جمشید — ستمبر 18، 2012 7:07 شام
جمشید میاں!
غزل اچھی ہے لیکن اس میں بہت سی باتیں ایسی ہے جس کے لئے کہا جاتا ہے کہ مطلب یا مفہوم بطنِ شاعر میں!
یعنی دوسروں کے لئے صاف بیان نہیں
محمود اور حماد کیوں غلط ؟ واضح نہیں
بہتان غلط، تضاد غلط
ہر جھوٹ کی بنیاد غلط
کچھ اس طرح کا ہوکہ دونوں مصرعوں میں باہمی ربط یا تعلق تو نظر آئے
دنیا کی نہ سُن، اس کے لئے تو!
مجنوں بھی غلط، فرہاد غلط
دنیا کی نہ سُن، جس کے لئے ہے
مجنوں بھی غلط، فرہاد غلط
کچھ بھی اس قسم کا!
باقی کے اشعار بھی اس تناظر میں دیکھیں تو غزل اور بہتر ہوجائے گی
کوشش کریں کے شعر، نثر کرنے سے مفہوم وضاحت طلب نہ ہو
ضروری نہیں کہ سب ایک ہی ساتھ ہو جائے بس ذہن میں یہ رکھ کر بستگی کرینگے تو انشااللہ بتدریج بہتری آئے گی
میری بہت سے دعائیں اور داد آپ کے لئے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں
قبله طارق شاه صاحب آپ نے مجھ فقير پر توجه فرمائي الله آپ كو خوش و خرم ركھے ، آپ كي نصيحت پر عمل هوگا ۔ آپ استاد هيں باقي ميرا يه خيال هے كه وه شعر هي كيا جو سمجھ آجائے ، شعر تو محسوس كيا جاتا هے يه عليحده بات هےكه ميں نكما جاهل اپنا سا منه ليكر ادباء كے حلقه ميں كچھ شطر گربه پيش كرديتا هوں۔ محمود غلط حماد غلط ( يه ميں جلد ان شاء الله ضرور تبديل كردوں گا) آپ دعا كرنا كه بات بن جائے۔
طارق شاہ — ستمبر 18، 2012 9:26 شام
جمشید میاں !
جواب کے لئے دلی ممنون و متشکّر ہوں، ہم سب ہی سیکھنے کے عمل میں ہیں۔
انسان جب تک زندہ ہے سیکھتا ہی ہے
بہت سی دعائیں آپ کے لئے ایک بار پھر سے
بہت خوش رہیں اور لکھتے رہیں
ناعمہ عزیز — ستمبر 19، 2012 4:17 صبح
محمود صاحب ، اور حماد صاحب متوجہ ہوں۔ :rolleyes:
:tongue:
ناعمہ عزیز — ستمبر 19، 2012 4:19 صبح
بہت خوب :)
محمد حفیظ الرحمٰن — ستمبر 20، 2012 11:10 صبح
اسامہ صاحب اتنی اچھی غزل پر مبارک باد قبول کیجیے ۔ چھوٹی بحر میں لکھنا بہت مشکل ہوتا ھے - بہت عمدہ۔
اسامہ جمشید — ستمبر 20، 2012 11:10 صبح
نوازش
اسامہ جمشید — ستمبر 20، 2012 11:15 صبح
اسامہ صاحب اتنی اچھی غزل پر مبارک باد قبول کیجیے ۔ چھوٹی بحر میں لکھنا بہت مشکل ہوتا ھے - بہت عمدہ۔
بہت مہربانی حضور۔
اسامہ جمشید — ستمبر 20، 2012 11:18 صبح
نوازش۔
ناعمہ عزیز — ستمبر 20، 2012 1:57 شام
:)
اسامہ جمشید — ستمبر 24، 2012 7:20 صبح
تصحیح کے بعد پیش ہے۔
مقتول غلط جلاّد غلط
هر ظلم كي هے بنياد غلط
دنيا په نه جا دنيا كے يهاں
مجنوں بھي غلط فرهاد غلط
ياروں ميں وفا باقي نه رهي
اب عشق كي هے رُوداد غلط
جب دل كي تمنّا هار گئي
پھر آه غلط فرياد غلط
خالق كا بھرم جب ركھ نه سكے
تو باپ غلط اولاد غلط
واعظ كي نه سن واعظ كے سبھي
فرمان غلط ارشاد غلط
جمشيدؔ جهاں پر امن نه هو
اس ديس كے سب افراد غلط

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D9%88%D8%AF-%D8%BA%D9%84%D8%B7-%D8%AD%D9%85%D8%A7%D8%AF-%D8%BA%D9%84%D8%B7.54399/page-2