مرنا تو کسی کو بھی گوارا نہیں ہوتا

راحیل فاروق — دسمبر 25، 2016 1:17 صبح
مرنا تو کسی کو بھی گوارا نہیں ہوتا
کمبخت محبت میں مگر کیا نہیں ہوتا
محسوس تو ہوتا ہے، ہویدا نہیں ہوتا
اک حشر ہے سینے میں کہ برپا نہیں ہوتا
کب سامنے آنکھوں کے مسیحا نہیں ہوتا
گویا نہیں ہوتا تو مداوا نہیں ہوتا
آئینے کی صورت کا بھروسا نہیں ہوتا
تجھ سا کوئی ہوتا ہے وہ مجھ سا نہیں ہوتا
ہم تیرے سہی، وقت کسی کا نہیں ہوتا
کس بھول میں ہے تو کہ ہمارا نہیں ہوتا
اس حال کو پہنچائے ہوئے آپ کے ہیں ہم
پہچان ہی لیں آپ سے اتنا نہیں ہوتا
مردے بھی تو آخر کبھی جی اٹھتے ہیں لیکن
بیمار ترا وہ ہے کہ اچھا نہیں ہوتا
دانستہ محبت میں کسی کی ہو گرفتار
اتنا بھی کوئی عقل کا اندھا نہیں ہوتا
شاید ترے جوہر نہ کھلیں عشق میں راحیلؔ
افسوس، یہاں ایسے کو تیسا نہیں ہوتا
راحیلؔ فاروق
۲۵ دسمبر ؁۲۰۱۶ء
الف عین — دسمبر 25، 2016 2:39 صبح
خوب میاں۔ رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور!!
فرقان احمد — دسمبر 25، 2016 2:58 صبح
محسوس تو ہوتا ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہویدا نہیں ہوتا
اک حشر ہے سینے میں کہ برپا نہیں ہوتا
کب سامنے آنکھوں کے مسیحا نہیں ہوتا
گویا نہیں ہوتا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مداوا نہیں ہوتا
آئینے کی صورت کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھروسا نہیں ہوتا
تجھ سا کوئی ہوتا ہے وہ مجھ سا نہیں ہوتا

کمال است!
ظہیر عباس ورک — دسمبر 25، 2016 3:40 صبح
عمدہ کلام ہے محترم بھائی راحیل صاحب!
خاص طور پر یہ شعر کیا ہی خوب ہے۔
دانستہ محبت میں کسی کی ہو گرفتار
اتنا بھی کوئی عقل کا اندھا نہیں ہوتا
فاخر رضا — دسمبر 25، 2016 3:45 صبح
مرنا تو کسی کو بھی گوارا نہیں ہوتا
کمبخت محبت میں مگر کیا نہیں ہوتا
کب سامنے آنکھوں کے مسیحا نہیں ہوتا
گویا نہیں ہوتا تو مداوا نہیں ہوتا
مردے بھی تو آخر کبھی جی اٹھتے ہیں لیکن
بیمار ترا وہ ہے کہ اچھا نہیں ہوتا
یہ تینوں اشعار چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ آج یوم میلاد حضرت عیسٰی علیہ السلام ہے. کیا پیارے اشعار ہیں.
آپ کے باقی اشعار میں مجھے تو صوفیانہ رنگ ملا، دیکھیں دیگر احباب کیا کہتے ہیں. مثلاً
محسوس تو ہوتا ہے، ہویدا نہیں ہوتا
اک حشر ہے سینے میں کہ برپا نہیں ہوتا
بس منصور اناالحق بنا ہی چاہتے ہیں آپ. جیسے ہی یہ حشر برپا ہوا بہت کچھ ساتھ لے جائے گا
یہ دونوں اشعار خاص شاعروں والے کہ دیئے آپ نے
اس حال کو پہنچائے ہوئے آپ کے ہیں ہم
پہچان ہی لیں آپ سے اتنا نہیں ہوتا
دانستہ محبت میں کسی کی ہو گرفتار
اتنا بھی کوئی عقل کا اندھا نہیں ہوتا
جہاں تک راحیل کے جوہر کھلنے کا تعلق ہے اس کے لئے جوہری چاہیے اور وہ اب ناپید ہو چکے ہیں. آپ خود اپنے آپ سے ہی عشق کرلیں اور خود اپنے آپ ہی کو پہچان لیں، اسی طرح ایسے کو تیسا مل سکتا ہے. مگر یہ بہت تکلیف دہ کام ہے جسے خود آگاہی کہتے ہیں
فاخر رضا — دسمبر 25، 2016 3:47 صبح
ویسے ہم لوگ زیادہ تر جیسے کو تیسا استعمال کرتے ہیں
اے خان — دسمبر 25، 2016 4:07 صبح
بہت خوب
اکمل زیدی — دسمبر 26، 2016 5:59 صبح
ویسے ہم لوگ زیادہ تر جیسے کو تیسا استعمال کرتے ہیں
جیسے کی جگہ انہوں خود کو تو رکھ دیا ۔ ۔ ۔ اب کیا جان لینگے بچے کی
۔ ۔ ۔ مافی الضمیر سمجھیں مصرعے کا ۔ ۔ ۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — دسمبر 26، 2016 6:54 صبح
مردے بھی تو آخر کبھی جی اٹھتے ہیں لیکن
بیمار ترا وہ ہے کہ اچھا نہیں ہوتا
بہت خوب ۔۔ زبردست اور لاجواب کلام ۔۔
خوش رہیں راحیل بھا ئی ۔۔۔ سلامت رہیں ۔۔
محمد وارث — دسمبر 26، 2016 11:23 صبح
واہ بہت خوب، کیا کہنے راحیل صاحب، لاجواب!
یوسف سلطان — دسمبر 27، 2016 1:00 صبح
بہت خوب
عاطف ملک — دسمبر 27، 2016 6:10 شام
دانستہ محبت میں کسی کی ہو گرفتار
اتنا بھی کوئی عقل کا اندھا نہیں ہوتا
واہ واہ راحیل فاروق بھائی!
سبحان اللہ!
ہوتی نہ اگر اس میں محبت کی حلاوت
راحیل کا ہر شعر یوں پیارا نہیں ہوتا
ہادیہ — دسمبر 27، 2016 6:21 شام
اور اگر کسی کو مرنا گوارا ہو تو؟
اَبُو مدین — دسمبر 27، 2016 6:35 شام
بہت خوب راحیل بھائی۔
مرنا تو کسی کو بھی گوارا نہیں ہوتا
"کسی کو بھی"؟؟؟۔۔۔یہ تو بات ظرفِ جنوں کی ہے، یہ تو اپنا اپنا مزاج ہے۔ :)
عرفان سعید — دسمبر 27، 2016 8:08 شام
سبحان اللہ، کیا کہنے راحیل بھائی!
لاریب مرزا — دسمبر 27، 2016 8:20 شام
اور اگر کسی کو مرنا گوارا ہو تو؟
بقول شاعر
مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے :)
عاطف ملک — دسمبر 27، 2016 8:30 شام
اور اگر کسی کو مرنا گوارا ہو تو؟
مرنا بھی گوارا ہے مگر کچھ نہیں حاصل
مر کر بھی تو اس درد کا چارا نہیں ہوتا
ہادیہ — دسمبر 29، 2016 6:40 شام
مرنا بھی گوارا ہے مگر کچھ نہیں حاصل
مر کر بھی تو اس درد کا چارا نہیں ہوتا
:thinking2:
ہمیں کام ہی بہت ہیں مثلاََ :cdrying::p
با ادب — دسمبر 29، 2016 9:03 شام
بہت خوب ۔
با ادب — دسمبر 29، 2016 9:03 شام
واہ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%D9%86%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%AF%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7.93726/