محمد وارث — مارچ 23، 2008 6:02 صبح
بہت شکریہ وارث صاحب کہ اتنی جامع معلومات چند سطروں میں سمو دیں۔ گو کہ میں نے اس مراسلہ کا شکریہ وہاں بٹن دبا کر ادا کر دیا تھا لیکن اتنی خوبصورت معلومات کا 'اقتباسآ' شکریہ ادا نہ کرنا کفر ہوتا اور یہی سوچ کر یہ مراسلہ لکھنا پڑا۔
ذرہ نوازی ہے آپکی بندہ پرور ورنہ یہ خاکسار کس قابل ہے۔
الف عین — مارچ 24، 2008 8:02 صبح
بہت خوب وارث۔ بے نم اور کم کم کی تراکیب نے ہی اسےحسن بخشا ہے۔
محمد وارث — مارچ 24، 2008 6:10 شام
بہت خوب وارث۔ بے نم اور کم کم کی تراکیب نے ہی اسےحسن بخشا ہے۔
بہت شکریہ اعجاز صاحب، عین نوازش آپ کی۔ آپ سے داد اور سند دونوں ملنا سرمایۂ افتخار ہے میرے لیئے۔