میری تازہ غزل ۔ قیودِ زیست نے مشکل میں ڈال رکھا ہے

ابن رضا — مئی 11، 2014 9:22 صبح
اجی حضور بهت عمده ذوق پایا هے
که دریا آپ نے کوزے میں ڈال رکھا هے
بهت خوب بهت سی داد عاطف بھائی
سید شہزاد ناصر — مئی 16، 2014 11:32 صبح
حریفِ ثروتِ قارون ہم بھی ہیں کہ یہاں
خزینہء ِ غم و حزن و ملال ،رکھا ہے
کیا ہی کہنے کیا سادگی ہے
بہت خوب غزل کہی
داد حاضر ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
سید عاطف علی — مئی 16، 2014 12:47 شام
اجی حضور بهت عمده ذوق پایا هے
که دریا آپ نے کوزے میں ڈال رکھا هے
بهت خوب بهت سی داد عاطف بھائی
بہت آداب رضآ بھائی۔منظوم پذیرائی پر
سید عاطف علی — مئی 16، 2014 12:48 شام
حریفِ ثروتِ قارون ہم بھی ہیں کہ یہاں
خزینہء ِ غم و حزن و ملال ،رکھا ہے
کیا ہی کہنے کیا سادگی ہے
بہت خوب غزل کہی
داد حاضر ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
بڑی نوازش سر ۔ بہت آداب۔شاداب رہیں۔
جاسمن — جولائی 7، 2020 8:25 شام
واہ بھئی واہ!
مومن فرحین — فروری 1، 2021 5:22 شام
انکل آپ کی سب غزلوں میں سب سے زیادہ مجھے پسند آئی ہے ۔۔۔۔ ماشاءالله اللّه تعالیٰ آپ کے علم میں اور اضافہ کریں اور آپ کے علم سے ہمارے علم میں میں بھی اضافہ ہو آمین ۔۔۔۔:)
مومن فرحین — فروری 1، 2021 5:22 شام
۔
مومن فرحین — فروری 1، 2021 5:26 شام
۔
سید عاطف علی — فروری 1، 2021 5:31 شام
انکل آپ کی سب غزلوں میں سب سے زیادہ مجھے پسند آئی ہے ۔۔۔۔ ماشاءالله اللّه تعالیٰ آپ کے علم میں اور اضافہ کریں اور آپ کے علم سے ہمارے علم میں میں بھی اضافہ ہو آمین ۔۔۔۔:)
تھینک یو ہماری بٹیا ۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 1، 2021 9:23 شام
عاطف بھائی، شاعری اگر کوئی مذہب ہوتی تو آپ کی "کم گوئی" یقینا ایک گناہ کبیرہ ہوتی :)
بہترین کلام، انتہائی مرصع بلکہ استادانہ. بہت سی داد قبول کیجیے.
"ایمان والی شاداں" بچی کا خصوصی شکریہ کہ اس غزل تلاش کرکے سامنے لائیں :)
مومن فرحین — فروری 2، 2021 6:20 صبح
عاطف بھائی، شاعری اگر کوئی مذہب ہوتی تو آپ کی "کم گوئی" یقینا ایک گناہ کبیرہ ہوتی :)
بہترین کلام، انتہائی مرصع بلکہ استادانہ. بہت سی داد قبول کیجیے.

یہ بالکل ٹھیک کہا آپ نے بھائی ۔۔۔ پتا ہے پہلی بار انکل سے ان کی تصاویر کے ذریعہ تعارف ہوا ۔۔۔۔ اور اب جا کر پتا چل رہا ہے کہ انکل اتنی اعلیٰ پائے کی شاعری بھی کرتے ہیں ۔۔۔
مومن فرحین — فروری 2، 2021 6:27 صبح
"ایمان والی شاداں" بچی کا خصوصی شکریہ کہ اس غزل تلاش کرکے سامنے لائیں :)

پتا نہیں محفل میں ہر کوئی ہمیں بچی کیوں سمجھتا ہے ۔۔۔ بھائی اتنی عمدہ غزل کو سمجھنا کسی بچی کے بس کی بات ہے کیا ۔۔۔؟:sigh:
پر آپ کا شکریہ قبول کیا :heehee:
سیما علی — فروری 2، 2021 8:54 صبح
یہ منصفی کی دلیلیں وضاحتیں کیا جب ؟
ہمارا نام ہی غیروں میں ڈال رکھا ہے
بہت اعلیٰ سید عاطف علی بھیا کبھی یہی حقیقت سے قریب تر ہوجاتا ہے ۔
بہت ہی خوب صورت انداز ۔ڈھیروں داد و تحسین جیتے رہیے ہر شعر کمال ؀
یہ آبگینے سجائے ہیں شیخ جی کے لیے
اور اپنے واسطے جام ِ سفال رکھا ہے
کیا کہنے بھیا ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔:in-love::in-love:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94-%D9%82%DB%8C%D9%88%D8%AF%D9%90-%D8%B2%DB%8C%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%88%D8%A7%D9%84-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%DB%92.74177/page-2