شکریہ جاسمن صاحبہ، نوازش آپ کی۔
بہت عمدہ وارث
آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو قابلیت رکھتے ہوئے بھی اس کا اعتراف نہیں کرتے مگر آپ کی قابلیت کی مداح ہوں ۔ بہت سی داد
بہت شکریہ صائمہ، یہ محض آپ کا حسنِ نظر ہے ورنہ میں اپنے آپ کو بخوبی جانتا ہوں

بہت خوب وارث بھائی۔
کیا نازک شعر کہا ہے۔
ویسے غزلوں میں آج تک جتنا واعظ کی مٹی پلید ہوتے دیکھی ہے، کسی دن واعظوں نے غزل پر فتویٰ جاری کر دینا ہے۔
حق
کیا خوبصورت خیال لائے ہیں
بہت عمدہ وارث بھائی
اور شکریہ جاسمن بہن کا، جو محفل کی پاتال سے خزانے ڈھونڈ نکالتی ہیں۔
نوازش آپ کی صدیقی صاحب، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔
اور مجھے یہ اعتراف کرنے میں قطعا باک نہیں ہے کہ اس غزل کے ایک آدھ شعر میں غلطیاں تھیں، سو وہ شعر ہی نکال دیا ہے

یقینا مزید غلطیاں اور بھرتی کے اشعار بھی ہونگے۔دراصل یہ بالکل ہی ابتدائی غزل ہے، اور میں خود اسے بھول چکا تھا، شرم تو آ ہی رہی ہے لیکن وہ دن بھی کہ جب یہ نام نہاد غز ل کہی تھی، بہت شدت سے یاد آ گئے
