میری محبت اس کے حوالے جس نے محبت پیدا کی

راحیل فاروق — ستمبر 11، 2016 11:13 شام
زندگی کی سب سے بڑی جذباتی ناکامی کے بعد کہی گئی ایک غزل۔ موت نہ آئے تو صبر ہی آتا ہے۔ جان نہ نکلے تو بھڑاس ہی نکلتی ہے! :):):)
ملاحظہ فرمائیے:
میری محبت اس کے حوالے جس نے محبت پیدا کی
گلیاں کوچے چھان چکا ہوں، تاب نہیں ہے صحرا کی
یاد نہیں ہے؟ تیرے بدلنے، میرے بدلنے کی باتیں
ایک زمانے میں لگتی تھیں باتیں اور ہی دنیا کی؟
باز آئے باز آئے میاں! ہم، تم سے ہمارا میل ہی کیا؟
سادہ لوح تھے، کرنے لگے تھے چالاکوں سے چالاکی
دیکھنے والو! دیکھتے رہنا، کرنے والے کر بھی گئے
تم نے گو کہ تماشا جانا، ہم نے گو کہ تمنا کی
دل کو لہو اب کرتا ہے راحیلؔ! کسی کی خاطر کون؟
ہم نے کیا اور شہر کی خلقت آنکھیں پھاڑ کے دیکھا کی
راحیلؔ فاروق
۲۰۱۰ء​
عباد اللہ — ستمبر 12، 2016 1:18 صبح
لاجواب ہر شعر بہترین
مریم افتخار — ستمبر 12، 2016 4:58 صبح
کمال !!!
سب سے پہلے تو عنوان ہی اتنا زبردست ہے
"میری محبت اُس کے حوالے ، جس نے محبت پیدا کی"
:notworthy:
ہر شعر ہی بہت اچھا ہے اپنا حال بیان کرتا ہوا ، مگر حال اچھا نہیں ہے :skull:
اللہ تعالٰی آپ کو "چھوٹی" یا "بڑی" ہر طرح کی ناکامی سے بچائے رکھے ! آمین!!:embarrassed:
محمد وارث — ستمبر 12، 2016 5:12 صبح
خوب غزل ہے قبلہ۔
آپ نے ساتھ نوٹ چپکا دیا، اب بندہ آپ کو دعا بھی نہیں دے سکتا کہ ایسی تخلیقات کے لیے اللہ آپ کو "جذباتی ناکامیوں" سے دو چار کرتا رہے، ہائے ہائے :)
ہادیہ — ستمبر 12، 2016 5:19 صبح
میری محبت اس کے حوالے جس نے محبت پیدا کی
واہ
کیا آغاز ہے۔۔ سبحان اللہ
غضب کے الفاظ۔قاری کو متوجہ کرنے والے اس سے زیادہ خوبصورت الفاظ کا انتخاب اور استعمال شاید ہی کسی نے کیا ہو۔ زبردست
اللہ آپ کی ناکامی کو کامیابی میں بدل دے۔آمین۔
نایاب — ستمبر 12، 2016 6:29 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہ
بلاشبہ خوب کہی ہے غزل
دل کو لہو اب کرتا ہے راحیلؔ! کسی کی خاطر کون؟
ہم نے کیا اور شہر کی خلقت آنکھیں پھاڑ کے دیکھا کی
یہ عشق ہے عجب کمال
ناکام ہوتے ہی اس کی حقیقت کھلتی ہے ۔
کامیاب ہوتے تو سزا بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم پر تو کچھ ایسی ہی گزری ہے لوگو ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
ابن رضا — ستمبر 12، 2016 6:40 صبح
واہ بہت عمدہ جناب. داد قبولیے
محمداحمد — ستمبر 12، 2016 6:52 صبح
ہائے ہائے !
کیا غزل ہے۔ ایک ایک شعر سچا موتی!
دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے۔
اس غزل پر کیا تحسین کی جائے بھلا! اس کی تحسین کا حق ہم سے تو ادا نہیں ہو سکتا۔
اللہ آپ کو شاد آباد رکھے اور زندگی میں ڈھیروں خوشیاں اور محبتیں عطا فرمائے۔ آمین۔
محمداحمد — ستمبر 12، 2016 6:53 صبح
کامیاب ہوتے تو سزا بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم پر تو کچھ ایسی ہی گزری ہے لوگو ۔۔۔۔۔۔۔

:) :) :)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 12، 2016 7:00 صبح
یہاں تھوڑی سی خود غرضی دکھاؤں گا.
واہ واہ تابش میاں، بہت خوب. خوش قسمت ہو جو ایسی شاعری شاعر کے ہی ہاتھوں میسر آ رہی ہے. راحیل میاں سے بات چیت کرنے کا شرف حاصل ہے اور ملاقات کی امید بھی ہے.
اے خان — ستمبر 12، 2016 7:31 صبح
یہ عزل بار بار پڑھی۔اور بار بار دل نے چاہا،کہ بار بار پڑھتا رہوں۔
عمدہ عزل ہے۔
ہماری طرف سے آپ کے لئے نیک خواہشات اور ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔
لاریب مرزا — ستمبر 12، 2016 8:14 صبح
خوب ترین!!
:)
ربیع م — ستمبر 12، 2016 9:59 صبح
بہت عمدہ ماشاء اللہ
فاخر رضا — ستمبر 12، 2016 10:27 صبح
ماشاء اللہ
عشق میں ناکامی پر افسوس کروں یا ناکامی کے بعد کہی گئی غزل کی تعریف.
میرے خیال میں ماشاءاللہ ہی ٹھیک ہے
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 15، 2016 11:18 شام
سبحان اللہ !! بھائی آپ ہی کے مخصوص انداز کی غزل ہے اور بہت خوب ہے! واہ وا!
فیضان قیصر — نومبر 27، 2016 7:50 صبح
کاش کے کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر سننے کی سعادت بھی مل جاتی
فاخر رضا — نومبر 27، 2016 10:59 صبح
کاش کے کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر سننے کی سعادت بھی مل جاتی
اگریڈ
مریم افتخار — نومبر 27، 2016 11:13 صبح
کاش کے کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر سننے کی سعادت بھی مل جاتی


اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016
مندرجہ بالا لِنک پر کلِک کریں. اُس صفحے پر کلامِ شاعر بذبانِ شاعر موجود ہے. لطف اُٹھائیے اور مجھے دعائیں بھی دیجئے.
فاخر رضا — نومبر 27، 2016 11:15 صبح
اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016
مندرجہ بالا لِنک پر کلِک کریں. اُس صفحے پر کلامِ شاعر بذبانِ شاعر موجود ہے. لطف اُٹھائیے اور مجھے دعائیں بھی دیجئے.
آپ کو تو ہر صورت دعائیں ملیں گی. بہت احسان.
فیضان قیصر — نومبر 27، 2016 2:11 شام
جی بلکل دعا کی حقدار تو آپ ہو گئیں ۔ اللہ خوش رکھے
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D8%AC%D8%B3-%D9%86%DB%92-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%DB%8C.91881/