میں تو جیسے تم ہوں

امجد میانداد — مئی 27، 2013 4:23 شام
اس بات کا مطلب سمجھ نہیں آیا:unsure:
مطلب یہ کہ اب محفل میں صرف ٹیگ اور بی بی سی تھوڑا ہی رہ گیا ہے کرنے کو، اگر اس لڑی کے کوچے میں کسی بہانے آ گئے تو گیت اردو میں ہی تھا سمجھ آیا ہو گا نا برا ہے یا بھلا ہے۔
محسن وقار علی — مئی 27، 2013 4:26 شام
مطلب یہ کہ اب محفل میں صرف ٹیگ اور بی بی سی تھوڑا ہی رہ گیا ہے کرنے کو، اگر اس لڑی کے کوچے میں کسی بہانے آ گئے تو گیت اردو میں ہی تھا سمجھ آیا ہو گا نا برا ہے یا بھلا ہے۔
مطلب یہ کہ میں نے گانے پر تبصرہ کیوں نہیں کیا:rolleyes:
اوکے ابھی کرتا ہوں:)
محسن وقار علی — مئی 27، 2013 4:28 شام
ڈر ہے یہ میرا ماہی، کہیں پل بدل نہ جائے
نہ ہو سنگ تیرا ماہی، ایسی کل نہ آئے
دل میں گھنیرے، غم کے بسیرے، میں تو ایسے گم ہوں
کسی بنیرے، عشق میں تیرے، میں تو جیسے تم ہوں
زبردست امجد بھائی:applause::applause:
امجد میانداد — مئی 27، 2013 4:39 شام
مطلب یہ کہ میں نے گانے پر تبصرہ کیوں نہیں کیا:rolleyes:
اوکے ابھی کرتا ہوں:)
اِنی سمجھداری ماشاءاللہ۔
محسن وقار علی — مئی 27، 2013 4:40 شام
اِنی سمجھداری ماشاءاللہ۔

:unsure:
:(
امجد میانداد — مئی 27، 2013 5:15 شام
ماں صدقے
feo1gk.jpg
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 28، 2013 2:03 صبح
بہت پیارا اور رسیلہ گیت ہے جناب ۔
امجد میانداد — مئی 28، 2013 6:50 صبح
بہت پیارا اور رسیلہ گیت ہے جناب ۔
بہت شکریہ جناب :)
الف عین — مئی 28، 2013 8:08 صبح
خوب ہے گیت۔ لیکن یہ شاید پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ گیتوں کی زبان میں جہاں کی بولی استعمال کی جائے، سارے الفاظ وہیں کی بولی کے ہونے چاہئیں۔ یہ میرا خیال ہے۔ بنیرے اور ماہی سے میں واقف نہیں ہوں۔ ماہی شاید محبوب کے لئے ہے، تو وہاں اسی وزن کا ساجن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کہ باقی الفاظ سیدھے سادے ہندی کے ہیں۔ شمالی ہند کی بولی کے۔
امجد میانداد — مئی 29، 2013 8:50 شام
خوب ہے گیت۔ لیکن یہ شاید پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ گیتوں کی زبان میں جہاں کی بولی استعمال کی جائے، سارے الفاظ وہیں کی بولی کے ہونے چاہئیں۔ یہ میرا خیال ہے۔ بنیرے اور ماہی سے میں واقف نہیں ہوں۔ ماہی شاید محبوب کے لئے ہے، تو وہاں اسی وزن کا ساجن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کہ باقی الفاظ سیدھے سادے ہندی کے ہیں۔ شمالی ہند کی بولی کے۔
جی ماہی محبوب کے لیے اور بنیرے کھیت کا کنارہ یا پگڈنڈی بھی کہہ سکتے ہیں۔
استادِ محترم یوں سمجھ لیں کہ میرے جذبات کی عکاسی اردو ہے یعنی لشکری :)
جاسمن — جولائی 7، 2020 7:37 شام
بہت سی داد۔
اب تو عرصہ ہوا امجد بھائی محفل پہ نہیں آ رہے۔:)
امجد میانداد — جولائی 5، 2024 8:44 شام
بہت سی داد۔
اب تو عرصہ ہوا امجد بھائی محفل پہ نہیں آ رہے۔:)
آتے ہیں کبھی کبھی، چکر لگاتے ہیں،
مزے کی بات یہ گیت بھی گا لیا گیا اور ریلیز بھی ہو گیا :ROFLMAO:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D9%88-%D8%AC%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D8%AA%D9%85-%DB%81%D9%88%DA%BA.64218/page-2