میں مقدس تو نہیں!

سید ذیشان — اپریل 25، 2014 10:55 صبح
میں مقدس ہوں یہ میرا نام ہے
نام میں رکھا ہے کیا؟
نام بس پہچان ہے
میں مقدس تو نہیں!
ہرگز نہیں!
میری تو تقدیس کی دھجیاں بھی اب گمنام ہیں
زلف میری
زلف تو ہرگز نہیں
میری عریانی پہ یہ اک ماتمی پوشاک ہے
ادھ کھلی آنکھیں مِری
روزن ہیں
جن کے پار اک دنیا مِری آباد ہے
اُس دنیا میں میری تقدیس کی دھجیوں کے ہیں پرچم بنے
میرے رکھوالوں کے تا حدِ نظر ہیں کارواں
پر مقدس میں نہیں!
جب یہ میرا جسم، میری روح خون آلود تھے
آنکھ میری عرش کی جانب اٹھی
تب کوئی بھونچال آیا اور نہ طوفاں اٹھا
سولہ پہروں تک میں یوں تکتی رہی
ایک پتا نہ ہلا
ہلتا بھی کیونکر بھلا؟
میں مقدس تو نہیں!
ہرگز مقدس میں نہیں!
ایک دس سالہ بچی مقدس کے ساتھ ہونے والے سانحے سے انسپائرڈ۔
عائشہ عزیز — اپریل 25، 2014 11:05 صبح
:( :cry:
ابن رضا — اپریل 25، 2014 11:11 صبح
:cry:
سید شہزاد ناصر — اپریل 25، 2014 11:17 صبح
it's not end of the world but it make me sad
:(
سلمان حمید — اپریل 25، 2014 11:36 صبح
کسی درندے کے ناپاک ہاتھوں سے وہ مقدس وجود ناپاک نہیں ہو سکتا۔ وہ مقدس ہی رہے گی، اپنے والدین کے لیے، اپنے گھر والوں کے لیے اور ان سب کے لیے جو پاکی یا ناپاکی کا اندازہ وجود سے نہیں روح کی پاکیزگی سے لگاتے ہیں :cry:
مقدس — اپریل 25، 2014 11:39 صبح
:cry:
کاشفی — اپریل 25، 2014 11:42 صبح
خوب شاعری ہے۔۔ جزاک اللہ۔
نایاب — اپریل 25، 2014 12:11 شام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cry:
بھلکڑ — اپریل 25، 2014 12:30 شام
And As Always , Once Again I Am Short of Words
:cry::cry::cry::cry:
دلاور خان — اپریل 25، 2014 12:41 شام
آنکھیں نم ہوگئیں۔
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 5:41 شام
it's not end of the world but it make me sad
:(
تھینکس فار دی کائنڈ ورڈز
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 5:41 شام
خوب شاعری ہے۔۔ جزاک اللہ۔
بہت شکریہ کاشفی بھائی :)
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 5:42 شام
And As Always , Once Again I Am Short of Words
:cry::cry::cry::cry:
تھینکس بھائی جی :)
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 5:43 شام
یقین کریں صبح سے یہی واقعہ ذہن پر چھایا ہوا اور آنکھیں کئی بار نم ہوئیں
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 5:44 شام
کسی درندے کے ناپاک ہاتھوں سے وہ مقدس وجود ناپاک نہیں ہو سکتا۔ وہ مقدس ہی رہے گی، اپنے والدین کے لیے، اپنے گھر والوں کے لیے اور ان سب کے لیے جو پاکی یا ناپاکی کا اندازہ وجود سے نہیں روح کی پاکیزگی سے لگاتے ہیں :cry:
آپ کی بات سے متفق ہوں۔
شمشاد — اپریل 25، 2014 7:02 شام
جزاک اللہ خیر۔
محمد علم اللہ — اپریل 25، 2014 7:09 شام
بہترین نظم ہے بھائی جان
دل نکال کر رکھ دیا ہے آپ نے
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 7:21 شام

آمین!
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 7:21 شام
بہترین نظم ہے بھائی جان
دل نکال کر رکھ دیا ہے آپ نے
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

پسندیدگی کے لئے شکریہ چھوٹے بھائی۔ :)
امیداورمحبت — اپریل 25، 2014 8:59 شام
بہت دکھ بھری نظم ........ واقعہ کی طرح.....
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B3-%D8%AA%D9%88-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.73821/