اب دیکھیں میں نے مصرعوں کی دونوں لائنوں کو یکساں کرنے کے لیے اردو کا فل سٹاپ لگادیاتو دونوں مصرعے برابر برابر ہوگئے اب میں ان فل سٹاپوں کو چھپادیتا ہوں اور باکس کو بھی اوجھل کردیتا ہوں،فل سٹا پ چھپانے کے لیے میں انھیں سفید رنگ دیدوں گا تو کیونکہ کاغذ (بیک گراؤنڈ ) بھی سفید ہے تو سفید سفید میں چھپ جائے گا اور بارڈر غائب کرنے کے لیے بلٹن آپشن استعمال کروں گا اور نو بارڈر پر شہادت کی انگلی کلک کروں گا تو بارڈر بھی غائب ہوجائے گا۔۔۔۔۔
شکیل احمد خان23 ، بھائی آپ کا یہ طریقہ پڑھ کر پہلا تاثر تو یہی تھا کہ شعر کی جسٹیفیکیشن کا مسئلہ حل ہوگیا ۔ لیکن اس پر مزید غور کیا تو یہ حل قابلِ عمل نہیں لگا۔ اس میں دو مسائل سامنے آئے ۔ ایک تو یہ کہ جب غزل کو یہاں سے کاپی کرکے کسی اور جگہ پیسٹ کریں تو وہاں وہ سفید رنگ کی ڈیش کالے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے ۔اور ظاہر ہے کہ لفظوں کے درمیان ڈیش کا ہونا بڑا مسئلہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر کوئی اردو محفل کے متون کو ڈیٹا بیس کے طور پر استعمال کرے تو ڈیش کی موجودگی الفاظ اور جملوں کی تقسیم میں مسئلہ پیدا کرے گی۔ اس لیے صرف ظاہری خوبصورتی پیدا کرنے کی خاطر یہ حل مجھے قابلِ عمل نظر نہیں آتا ۔
واہ واہ، ماشااللہ! کیا ہی خوب اشعار ہیں۔ سارے ہی ایک سے بڑھ کر ایک۔۔ میرے سر پر نہیں احسانِ کلاہ و دستار
میری توقیر تو یہ نقشِ جبیں ہے میرا اُن کو یہ زعم کہ اُن کا ہے زمانہ سارا
مجھ کو یہ ناز کہ وہ عرش نشیں ہے میرا ڈھیروں ڈھیر داد قبول کیجیے۔۔
سبحان اللہ! ہمیشہ کی طرح خوبصورت غزل! بہترین اشعار! ظہیر بھائی، ان اشعار پر خصوصی داد قبول فرمائیے۔ محفل پر آپ آتے رہتے ہیں تو محفل کا ادبی تشخص فزوں تر ہو جاتا ہے۔
بہت نوازش، بہت آداب! بہت بہت شکریہ ، احمد بھائی!
سخنوروں کی طرف سے کلمۂ تحسین کا ملنا شاعری کے لیے آبِ حیات ہوتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے! سلامت رہیں ! آپ ہمیشہ ہی میرے لفظوں کی عزت افزائی کرتے ہیں ۔
اور مجے سے تو آپ تاخیر کی بات ہی نہ کیا کریں ۔ میں خود ہمیشہ دیر کردیتا ہوں ۔
احمد بھائی ، ان مشاغل میں دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے ۔عام سی بات ہے۔ زندگی کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں ، سب سے پہلے ان کو نبھانا ضروری ہوتا ہے۔
سبحان اللہ! ہمیشہ کی طرح خوبصورت غزل! بہترین اشعار! ظہیر بھائی، ان اشعار پر خصوصی داد قبول فرمائیے۔ محفل پر آپ آتے رہتے ہیں تو محفل کا ادبی تشخص فزوں تر ہو جاتا ہے۔