ترے بعد اگر پہلے آ سکے تو بہت بہتر ہو
دوسرے متبادل میں ردیف کے "کو" زائد لگتا ہے، پہلا ہی بہتر ہے
ردیف میں کو زائد لگتا ہے
باقی اشعار درست لگ رہے ہیں
ترے بعد اگر پہلے آ سکے تو بہت بہتر ہو
دوسرے متبادل میں ردیف کے "کو" زائد لگتا ہے، پہلا ہی بہتر ہے
ردیف میں کو زائد لگتا ہے
اچھی کوشش ہے ، روفی بھائی ! احباب كے تبصروں کی روشنی میں آپ نے اسے خاصہ بہتر بنا لیا ہے . مبارک باد .
بہت شکریہ محترم حوصلہ افزائی کا۔ خوش رہیں ہمیشہ
اس مضمون کو خوب اچھی طرح پرکھیے ۔ اس کے ہر پہلو پر غور کیجیے۔ تصویری خاکہ ذہن میں بٹھائیے اور پھر سوچیے کہ تیغ و سپر کی ضرورت کس کو نہیں ہے ۔ معشوق کو یا عاشق کو ؟
مصرع جب الجھا ہوا ہو تو ہمیشہ اس کی نثر بنا کر دیکھیے ۔ غلطی واضح ہوجائے گی۔ اگرچہ میں عمر بھر رویا کیا ہوں ۔ اس فقرے میں :عمر بھر کو: غلط ہے ۔ یہاں کو کا محل نہیں ہے ۔
یہاں واقف ہونے کا محل نہیں ۔ مبتلا ہونے کا محل ہے ۔
خاک خاک کرنا اردو نہیں ہے ۔ دوم یہ کہ سر خاک خاک کرنا مزید غلطی ہے ۔ آدمی خود کو خاک کرسکتا ہے ۔ صرف سر کو خاک کیسے کرے گا۔
بہت اچھے۔۔۔ مجھے خود بھی مطالعے کی کمی کا بہت احساس ہو رہا ہے۔ میں بھی سوچ رہا ہوں کہ لکھنے سے زیادہ پڑھنے کو وقت دیا جانا چاہیے۔ ایک مرتبہ پھر آپ کی توجہ اور رہنمائی کا بہت شکریہ۔ خوش رہیں
بہت مہربانی ، جناب! کوشش کروں گا۔
یار روفی ابتدائی شکل تو اس کی پھر کچھ بہتر تھی اب یوں لگ رہا ہے کوئی قبول صورت دوشیزہ ٹنڈ کرا کے آگئی ہو۔
اب میں کیا کہہ سکتا ہوں 😊
کہیں کچھ نہیں ۔ظہیر صاحب نے جن نکات کی نشاندہی کی ہے ان کو نوٹ کر کے رکھیں اور موثر ترامیم کے لیے بھی کسی اچھے وقت کا انتظار کریں جب آمد ہوتی ہو تاکہ بے جا ٹھونسا ٹھونسی نہ ہو ۔
بہت شکریہ آپا، سلامت رہیں